سید محمد فراز کا تعارف

باباجی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
انسان تو ہے ہی تضادات کا مجموعہ۔ ہاں یہ بات ہے کہ کسی کا تضاد ہمارے سامنے ہے اور کسی کا پوشیدہ
 

باباجی

محفلین
شمشاد بھائی
میرے متاثرین میں سب سے پہلا تو میں خود ہوں ، پھر میرے کچھ احباب ہیں، اور آجکل فیس بُک پر بھی کچھ متاثرین ہیں۔
 

باباجی

محفلین
میرا خیال ہے کہ باباجی والا نام تہ محبت والا ہے ۔ لیکن بات آپ کی مرضی کی ہے بھائی، آپ جو مرضی کہیں آپ کی خوشی میری خوشی
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ باباجی والا نام تہ محبت والا ہے ۔ لیکن بات آپ کی مرضی کی ہے بھائی، آپ جو مرضی کہیں آپ کی خوشی میری خوشی

آپ خوش ہیں سو ہم بھی خوش ہیں فراز صاحب۔

یوں بھی ہم فراز صاحب کے مداحوں میں سے ہیں۔
 

باباجی

محفلین
خوش آمدید اور کچھ تعلیم اور حقیقی مشاغل کا بھی بتا دیں علاوہ سادہ لوح عوام کو بھٹکانے کے۔ :)
علوی صاحب

میری تعلیم تو میرا اب تک کا زندگی کا تجربہ ہے جو روزانہ بلاناغہ ایک نیا سبق دیتی ہے۔ نصابی تعلیم میں صرف انٹرمیڈیٹ تک پڑھا ہوں۔ جس میں
حالات کا نہیں سراسر میرا اپنا قصور ہے۔ میرے شوقِ آوارگی نے مجھے ان پڑھ رکھا۔ مشاغل کوئی زیادہ قابل ذکر نہیں ہیں۔ آفس میں ہوتا ہوں
وہیں سے آن لائن آپ احباب سے بات چیت ہوتی ہے۔ گھر جاکر میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں اور والدہ اور بھائیوں سے گپ شپ لگاتا ہوں یا غزل
وغیرہ سُن لیتا ہوں
 
خوشی ہوئی جان کر آپ کے بارے میں۔

کتابیں کس قسم کی پڑھتے ہیں اور پسندیدہ کتابیں کونسی ہیں ؟

کیا کمپوٹر پر کچھ سیکھنے سکھانےکا شغل بھی کرتے ہیں ؟
 
Top