سید محمد فراز کا تعارف

باباجی

محفلین
بابا جی اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
جی شمشاد بھائی،
آپ کا حکم ہوا تو میں حاضر ہوگیا، میرا تعارف درج ذیل ہے
نام: سید محمد فراز
پیشہ: جُستجوءِ رزقِ حلال
مشاغل: خلق کو بھٹکانا

باقی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کچھ آپ کا پتا چلے گا، کچھ میرا :) ویسے میرا تو مجھے خود نہیں پتا چلا آج تک :)
 
برگ حنا

محفل میں خوش آمدید:)
باقی سب تو ٹھیک ہے پر یہ "مشاغل: خلق کو بھٹکانا " نہیں سمجھی میں؟
آپ خیر سے کب سے یہ کام کر رہے ہیں؟
کیسے کر رہے ہیں؟
اور کیوں کر رہے ہیں؟
اور یہ مشغلہ اپنانے کی کوئی خاص وجہ؟:)
 
باباجی

محفلین
محفل میں خوش آمدید
باقی سب تو ٹھیک ہے پر یہ "مشاغل: خلق کو بھٹکانا " نہیں سمجھی میں؟

دراصل مجھ میں بھی آجکل کے کچھ لوگوں کی طرح فصاحت و بلاغت جھاڑنے کے جراثیم کچھ زیادہ ہی موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ مجھ سے بھی زیادہ
کندذہن لوگ میرے متاثرین میں شامل ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ کسی کندذہن سے متاثر ہونے کا مطلب ہے بھٹک جانا۔ :)
 
میں نے اپنی پوسٹ کی تدوین کر کے کچھ سوالات بھی شامل کر دیے تھے جناب
کیونکہ مجھے آپ کا جواب کلئیر نہیں:?
ویسے اللہ خیر کرے کہیں میں بھی "کند ذہنوں" میں تو شامل نہیں( خود کلامی):thinking::confused2::surprise:
سمجھ جو نہیں آئی آپ کی بات کی:noxxx:
 
ہاہاہاہاہاہاہا خیال کیجئے گا کچھ ، میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں کندذہن انسان ہوں اسلئے ہی سمجھنے والا کام آپ کو خود کرنا ہوگا :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار میں نے سوچا تھوڑا پروٹوکول سے بابے کو خوش آمدید کہتے ہیں​
مگر یہاں تو جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی طرح کام ہو چکا تھا​
اور​
میں گنگنا رہا ہوں​
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں، میں ہر کام کرنے میں​
بہت بہت بہت شکریہ اردو محفل میں تشریف آوری کا​
آخر کار میری بات مان ہی لی​
اہلاً و سہلاً مرحبا​
قدمتُ قدوماً میمنت لزوماً​
ارے یار​
سر کیا کھجا رہے ہو​
خوش آمدید ہی تو کہا ہے​
 
باباجی

محفلین
یار چھوٹے یہ تم نے واقعی بہت اچھا کیا مجھے یہاں بلا کر۔ میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں جو آپ جیسے اہلِ ذوق حضرات کی محفل میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار چھوٹے یہ تم نے واقعی بہت اچھا کیا مجھے یہاں بلا کر۔ میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں جو آپ جیسے اہلِ ذوق حضرات کی محفل میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی
یار یہاں پر
شانی ، ارسل، مبین افضل، اور ملک حبیب صاحب کو مدعو کیا تھا
مگر
شانی تو یہاں رجسٹر ہونے کے بعد پھر لوٹ کے نہیں آیا:(
ارسل آیا تھا 3، 4 پیغام کے بعد وہ بھی ایسا کھسکا کہ "بلبل کا بچہ" والی نظم کی یاد تازہ ہو گئی:chicken2:
مبین افضل البتہ کبھی کبھار آ جاتا ہے ، منہ دکھانے:grin:
اور ملک حبیب صاحب نے تو صاف انکار کر دیا یہاں آنے سے:sad:
کہتے ہیں فیس بک پر ہی ٹھیک ہوں
اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
عثمان

محفلین
جی شمشاد بھائی،
آپ کا حکم ہوا تو میں حاضر ہوگیا، میرا تعارف درج ذیل ہے
نام: سید محمد فراز
پیشہ: جُستجوءِ رزقِ حلال
مشاغل: خلق کو بھٹکانا

باقی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کچھ آپ کا پتا چلے گا، کچھ میرا :) ویسے میرا تو مجھے خود نہیں پتا چلا آج تک :)
یعنی یہ مشغلہ آپ خود پہ آزما چکے ہیں۔ :)
کوئی بات نہیں آپ بھٹکتے بھٹکتے محفل تک تو آہی گئے۔ خوش آمدید! :)
 
Top