ضرورتِ رشتہ

برگ حنا

محفلین
جواب : اشتہار ضرورتِ رشتہ منجانب چھوٹے غالب

پسند آیا آپ کا اشتہار، کہیں یہی تو نہیں آپ کا کاروبار، ہیں بکاؤ میرے سرکار جو چلے آئے ہیں سرِ بازار، لیکر خود اپنی پکار۔ ہو رہے ہیں ذلیل و خوار ۔۔۔ سید زادہ، نو عمر، جھوٹی لگتی ہے یہ خبر، پستہ قد تو ہو گی موٹی بھی آپ کی کمر ۔۔۔ ہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔

کوئی بات نہیں کر لیجیے مجھے قبول، آزردہ دل ہوں اور دھول کا پھول۔۔۔ ہوں صورت سے حور مگر قسمت سے مجبور، شوق ہے سرخی کا نہ میک اَپ پسند، ماں باپ نے رکھا ہے گھر میں نظر بند، دینی تعلیم سے ہوں مالا مال، گو چاندی کی جھلک رکھتے ہیں کچھ بال، غریبی نے نکھار دیئے ہیں خد و خال، جوانی تو ہے مثلِ حباب، مال کے علاوہ سب کچھ مجھ میں ہے جناب، آپ کاروباری ہوں یا کہ اناڑی۔۔۔ چھوٹی سی ہو دکان یا مکان ۔۔۔

کاش بن جائیں آپ مومن، قبول کر لیں یہ کمسن، بیوپاری سے بن جائیں محسن، اپنی بیوی بنا لیں مجھے، اپنے سینے سے لگا لیں مجھے، غلط نظروں سے بچا لیں مجھے۔۔۔ رقعہ میں حاضر ہے تصویر، گر پسند ہو کر دیجیے تحریر، ورنہ بے کار ہے سب تقریر، سمجھونگی یہی ہے سب تقدیر، چار سو بیس (420) سے کر لیجیے انتقال، گلی نو دو گیارہ میں جو ہے ایک ہسپتال، حیران چوک سے آگے ہے اپنی بھی چھال، پریشان منزل سے آگے آئیں گے تو وہیں مرقد میں ہے ہمارا دارلزار، اگر جلد چلے آئیں گے تو والدین کو میرے بقید حیات پائیں گے، وہاں قریب ہی ہے اپنے بھائی کا آفس، نہیں ہوں پسند تو پھر ۔۔۔ خدا حافظ۔

:heehee::heehee::heehee::heehee:
تو کیا ارادہ ہے پھر چھوٹاغالبؔ بھیا ؟:heehee:
 

برگ حنا

محفلین
ڈیمانڈ تو ایسی ایسی آتی ہیں آرڈر پر تیار کی جائیں تو پوری نہ ہوں ، شمشاد اب کس کس کی ڈیمانڈیں پوری کریں۔

شادی دفتر کھولا ہے خواہش دفتر نہیں۔

ہمت مرداں کا محاورہ لگتا ہے اب بدلنا ہوگا کہ بہت ناحق استعمال بڑھ گیا ہے اس کا ۔

لگتا ہے آپ پہلے سے ہی ۔ ۔ ۔ ۔:noxxx:

نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 

برگ حنا

محفلین
اب سر بستہ راز کاہے کھلوانے کے درپے ہیں۔
رہنے دیجئے بھیا ہم نے تو یونہی "اندازہ" لگایا تھا :thinking:
ویسے داد دیتے ہیں ہم "اپنے آپ" کو کہ کیا اندازہ لگایا ہم نے، واہ واہ کیا بات ہے ہماری:dancing:
( ظاہر ہے کسی اور نے تو داد دینی نہیں ہمیں، سوچا یہ نیک کام کیوں نا خود ہی کر لیا جائے):battingeyelashes:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹا غالب​
نہ مسہری نہ چارپائی، نہ روئی بھری رضائی، نہ زیور طلائی ، نہ ہی کرسیاں میز، بالکل نہیں چاہیے جہیز​
شمشاد​
ہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟​
میرے خلاف پراپیگنڈے کی انتہا!!!!!!!!​
اف میرے خدا​
شمشاد کو سمجھا​
بندہ بن میرے بھرا
نہ میری شادی میں ٹانگ اڑا​
اپنی تو شادی لی کرا​
بلکہ آپ تو چکے ہیں ہنڈا​
ساڈی واری کیوں پڑواتے ہو پھڈا
اے بی بی برگ حنا
انصاف کا بول بالا کرا​
 

برگ حنا

محفلین
چھوٹا غالب​
نہ مسہری نہ چارپائی، نہ روئی بھری رضائی، نہ زیور طلائی ، نہ ہی کرسیاں میز، بالکل نہیں چاہیے جہیز​
شمشاد​
ہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟​
میرے خلاف پراپیگنڈے کی انتہا!!!!!!!!​
اف میرے خدا​
شمشاد کو سمجھا​
بندہ بن میرے بھرا
نہ میری شادی میں ٹانگ اڑا​
اپنی تو شادی لی کرا​
بلکہ آپ تو چکے ہیں ہنڈا​
ساڈی واری کیوں پڑواتے ہو پھڈا
اے بی بی برگ حنا
انصاف کا بول بالا کرا​
شمشاد بھیا آئیں ناں ادھر ذرا:)
چھوٹاغالبؔ بھائی نے جہیز تو مانگا ہی نہیں تھا:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ یہ اپنا اشتہار لیکر جس پرنٹر کے پاس گئے تھے، وہ بھی اپنا دوست ہے اور اس کا نام فیروز ہے۔ اسی نے تو مجھے بتایا تھا کہ چھوٹے چچا یہ بڑا سا اشتہار لائے تھے چھپوانے کو جس میں پاندان وغیرہ کا بھی ذکر تھا، جب فیروز نے اجرت بتائی تو چھوٹے چچا لگے اپنی جیبیں ٹٹولنے۔ جب حسب ضرورت رقم برآمد نہ ہو سکی اور ویسے بھی ان کی جیب کو رفو کی ضرورت تھی، تو انہوں نے یہی مناسب سمجھا کہ اشتہار کو مختصر کر کے رقم بچائی جائے اور اشتہار بھی چھپ جائے۔

اگلی ملاقات میں میں فیروز سے اصلی والا اشتہار لیتا آؤں گا۔
 
Top