مبارکباد سید لبید غزنوی بھائی کی شادی خانہ آبادی

بارك الله لك و بارك عليك و جمع بينكما في خير۔
بہت بہت مبارک ہو شاہ صاحب!
اللہ آپ کی زندگی برکتوں سے بھر دے۔
اور معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی جانب سے دعوت موصول ہونے کے باوجود حاضر نہیں ہو پایا۔
دعاؤں میں ضرور یادر کھیے گا خوش رہیں جزاک اللہ خیرا
 
ماشاء اللہ!!!
بہت بہت مبارک ہو بھائی۔۔۔
اتنی اہم خبر کیوں چھائے رکھی؟؟؟
بہت شکریہ جناب ۔۔۔چھپائی نہیں ۔۔۔بس اچانک ہی جانا ہوا اللہ کے گھر تو شاید سب اسی طرح ہونا طے تھا ۔۔شادی سے دودن پہلے مجھے خبر ہوئی کے میرا جمعہ کو نکاح ہے ۔۔معذرت خواہ ہوں آپ احباب کی بہت یاد آئی دعوت بھی نہ دے سکا یہ ادھار رکھ لیں میں چکا دوں گا۔۔ان شاءاللہ
 
فرقان احمد

محفلین
غزنوی بھیا، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو مبارک باد، امید ہے کہ آپ کی زندگی کا یہ نیا سفر حسین اور خوب صورت ہو گا!
امید پر دنیا قائم ہے!
 
سید عمران

اب تو سب کچھ تفصیل سے بتانا ہوگا۔۔۔
کب ہوا؟؟؟
کیسے ہوا؟؟؟
کہاں ہوا؟؟؟
اور اللہ کے گھر سے مراد کیا عمرے کی ادائیگی ہے؟؟؟
 
غزنوی بھیا، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو مبارک باد، امید ہے کہ آپ کی زندگی کا یہ نیا سفر حسین اور خوب صورت ہو گا!
امید پر دنیا قائم ہے!
آپ کا دعائیہ انداز بہت ہی پیارا لگا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو بہت سی خوشیاں دے آمین
 
بہت بہت مبارک ہو شاہ صاحب
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے لیے یہ زندگی کا نیا سفر خوشیوں بھرا ہو،
شاہ صاحب کیا آپ کی جیون ساتھی وہی خاتون ہیں جو کچھ عرصہ قبل محفل میں آئی تھی
امید ہے میری بات کا برا نہیں مانا ہو گا
ہمیشہ خوش رہیں مسکراتے رہیں آباد رہیں
 
اب تو سب کچھ تفصیل سے بتانا ہوگا۔۔۔
کب ہوا؟؟؟
21 اپر یل بروز جمعۃ المبارک ۔۔
کیسے ہوا؟؟؟
جسے سب کا ہوا۔۔
کہاں ہوا؟؟؟
اسے راز میں رکھنے کی تاکید کی گئی ہے ۔۔
اور اللہ کے گھر سے مراد کیا عمرے کی ادائیگی ہے؟؟؟
دو دو دعوتیں لینی ہے آپ نے ؟۔۔۔
ایک پورا وفد گیا تھا عمرہ کی ادئیگی کے لیے ۔۔۔تقریبا 40 لوگ ہمارے عزیزوں کے ۔۔
 
بھیا پہلی والی بات سمجھ آتی ہے آخر میں 'آخری' کیوں لگا دیا۔ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے ہاں خواہش نہیں تو وہ اور بات ہے۔
شادی کے شروع کے دنوں میں انسان کے جذبات ایسے ہی ہوتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد کچھ اور خیالات آنا شروع ہوتے ہیں۔:p
لیکن میری دعا ہے کہ رب کریم وساوس سے محفوظ رکھے ۔ :)
 
بھیا پہلی والی بات سمجھ آتی ہے آخر میں 'آخری' کیوں لگا دیا۔ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے ہاں خواہش نہیں تو وہ اور بات ہے۔
میں سمجھتا ہوں ۔۔۔آپ کی حس مزاح خاصی معنویت سے بھر پور ہے ۔۔بیگم محترمہ دیکھتی رہتی ہے کیوں میری خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالوانا چاہتے ہیں کچھ الٹا سیدھا کہلوا کر ۔۔۔مزاح سے کہہ رہا ہوں ۔۔۔
 
Top