سستی انرجی ڈرنکس فائدہ مند یا صحت دشمن؟

محمد وارث

لائبریرین
سوڈیم، پوٹاشیم، کلشیم کا تو دل کی دھڑکن کے ساتھ "لازم و ملزوم" والا چکر ہے۔ جسم میں الیکڑو لائٹس کا ایک بیلنس ہے جس کا برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، اور ان کی کمی بیشی ہر دو صورت میں دل کے برقی نظام یعنی دھڑکن پر سیدھا اثر کرتی ہے۔ کیفین اور شوگر بھی بعض حالتوں میں اس پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ سوڈیم اور بلڈ پریشر کا "رشتہ" بھی واضح ہے۔

لہذا کسی بھی قسم کے مشروب کے استعمال سے پہلے ہمیں علم ہونا چاہیے کہ اس میں کون کون سے اجزا ہیں اور کتنی مقدار میں ہیں۔ اور اگر خدانخواستہ کوئی مریض ہے، جیسے بلڈ پریشر یا ذیا بطیس یا گردوں اور دل کی بیماری وغیرہ تو پھر نہ صرف یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھا پی رہے ہیں اس میں کیا ہے بلکہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ پہلے سے ہمارے جسم میں ان چیزوں کا کیا تناسب ہے۔
 
اپنی مقامی کمپنیوں کا حال اس سے بھی برا ہے بھیا!
ایک دو فیکٹریوں سے میں واقف ہوں اور ہیں بھی ہمارے گاؤں کے اندر اور ساتھ ۔۔۔جا کر کے ان سے درخواست بھی کی وہ لوگ لوکل مشروب بناتے ہیں اور ملاوٹ کر تے ہیں ۔۔اللہ ہی رحم کرے ۔۔ہر کوئی زیادہ سے زیادہ کمائی کے چکر میں بس اپنے علاوہ دوسروں کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے ۔۔۔
 
قدرتی اشیاء کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ہم نے تو بازار کی تقریبا کولڈ ڈرنکس ہوں یا انرجی ڈرنکس۔۔۔۔۔سب کافی عرصہ سے بند ہیں۔گھر میں سکنجیں،لسی اور ستو ،دودھ کا شیک وغیرہ پیتے ہیں اور مہمانوں کو بھی یہی دیتے ہیں۔
آپ کا یہ عمل قابل تعریف ہی نہیں قابل عمل بھی ہے۔۔۔اللہ آپ کو جزاء دے آمین
 
Top