سستی انرجی ڈرنکس فائدہ مند یا صحت دشمن؟

ابن توقیر

محفلین
کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل تھکاوٹ یا کمزوری ختم کرنے کے لیے عجیب وغریب ڈرنکس استعمال کررہی ہے۔اکثرلڑکے کرکٹ وغیرہ کھیل کر واپس آتے ہیں تو اپنی تھکان کو ختم کرنے اور پھر سے تازہ دم ہونے کے لیے "تیس" روپے کی بوتل پی کر "شیر" بن جاتے ہیں۔مارکیٹ میں دستیاب بے نام کمپنیوں کی مہنگی انرجی ڈرنکس یا چند نامور کمپنیوں کی سستی انرجی ڈرنکس کیا ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟
انرجی ڈرنکس قدرتی پھلوں سے تیار تازہ جوسز کا متبادل تو نہیں ہوسکتیں پر شاہد کچھ اچھی بھی ہوں؟
ہماری مارکیٹ میں موجود بجلی کے جھٹکے انسانی صحت کے دشمن نہیں ہیں؟

dunya%2Bdrinks.jpg
دنیا نیوز
 
"دنیا" کی خبر کے مطابق استعمال میں ہوشربا اضافے کا سبب کم علمی ہوسکتی ہے یا دیکھادیکھی؟
دونوں۔ کم علمی بھی ایک سبب ہے اور دیکھا دیکھی بھی۔ جس طرح کی میڈیا میں ایڈز آتی ہیں وہ بھی ایک سبب ہے۔ چوتھا گرمی مٹانا بھی ایک سبب ہے، ہمارے معاشرے میں۔
 
ابن توقیر

محفلین
میرے ایک کزن سرخ رنگ کا شربت جو بجلی کے جھٹکے پیدا کرتاہے، بہت شدت سے استعمال کرتے تھے،وقتی لذت نے اس کے لیے نشے جیسی کیفیت پیداکردی تھی۔آج کل معدے کی بیماری میں مبتلا ہیں،ان کے لیے گھر میں بغیرنمک مرچ کے سبزیاں بنائی جاتی ہیں۔جس دن بھی نارمل کھانا کھالیں تو درد شروع ہوجاتا ہے اور سب کچھ باہر نکال دیتے ہیں۔ان کی حالت دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ایسے تمام مشروب جن میں کیمیکلز ہوتے ہیں صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انرجی ڈرنکس کے علاوہ ہر قسم کے بازاری ڈرنکس سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
 
میرے تجربے کے مطابق تازہ دم توانائی حاصل کرنے کے لئے تازہ پھلوں کا رس پی لیا جائے یا پھل ہی کھا لیا جائے ۔ ویسے تسلی بخش تازہ پھل کا رس وہی ہے جو انسان نے خود گھر میں بنایا ہو بازاری جوس جتنا مرضی اچھا یا مہنگا ہو وہ گھر میں بنے رس کا متبادل کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔
 
جی بالکل،بازاری جوسز میں غیرمعیاری ڈبوں کے دودھ یا شکرین کا استعمال بھی قدرتی پھلوں کی طاقت کو ختم کرتا ہے۔
 
بھائی جہاں پرگدھے اور کتے کا گوشت انسانوں کا کھلا دیا جائے وہاں یہ کمیکلز سے بنے ڈرنک ہاتھوں ہاتھ بکتے ہیں۔ بنانے والے کو اس سے سروکار نہیں کا کسی کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، اس کو اپنی سیلز کی صحت پر ہونے والے اثرات سے مطلب ہوتا ہے۔ اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائے
 
زیک

مسافر
میرے تجربے کے مطابق تازہ دم توانائی حاصل کرنے کے لئے تازہ پھلوں کا رس پی لیا جائے یا پھل ہی کھا لیا جائے ۔ ویسے تسلی بخش تازہ پھل کا رس وہی ہے جو انسان نے خود گھر میں بنایا ہو بازاری جوس جتنا مرضی اچھا یا مہنگا ہو وہ گھر میں بنے رس کا متبادل کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔
پھلوں کا جوس بنیادی طور پر چینی ہی ہے
 
Top