سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

شمشاد

لائبریرین
کھانا نہیں کھاتے افطار کے بعد، یہ سب کچھ اتنا ہو جاتا ہے کہ کھانے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ کھانا صبح سحری میں کھاتے ہیں۔

پکوڑیاں اصل میں دہی پکوڑیاں ہوتی ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
سحری میں آج پالک گوشت، پراٹھے، پھینی اور چائے پر ہاتھ صاف کیے۔ افطار میں چنے، فروٹ چاٹ، دہی پھلکیاں اور ڈھیر سارے مزیدار پکوڑے :)

واہ کیا بات ہے وطن ِ عزیز کی ۔۔۔۔۔ میں تو اکثر یہی سوچتا ہوں کہ بہت کچھ کھو کر بس تھوڑا سا پایا ہے پردیس میں ۔
 

ابوشامل

محفلین

توبہ۔۔۔ اتنی چیزیں۔۔ پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ۔۔۔ اور ان کے بعد یقیناً کھانا بھی کھاتے ہوں گے۔:rolleyes:

ہمارے گھر تو نا پکوڑے۔۔ نہ چاٹ۔۔ نہ پکوڑیاں۔۔۔نہ سموسے۔۔۔ کچھ بھی نہیں بنتا۔ عام روٹین کا کھانا ہی ہوتا ہے، بس امی نے آجکل سویٹ ڈش کا اضافہ کیا ہوا ہے۔ اتنا کچھ اگر افطاری میں کھانے لگیں تو بندے کا تو سارا نظام ہی گڑ بڑ ہو جائے۔:grin: اور اوپر سے رمضان میں وزن بھی بڑھا لیں۔:rolleyes:
ویسے یہ پکوڑوں اور پکوڑیوں میں فرق کیا ہے؟؟
ماوراء! مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ ان تمام "نعمتوں" سے محروم ہیں جنہيں ہمارے ہاں "ماہ رمضان کی سوغات" کہا جاتا ہے۔ ہمارے گاؤں میں صرف کھانا ہوتا ہے لیکن جب ایک مرتبہ گاؤں میں 10 روزے رکھنے کا اتفاق ہوا تو میں نے یہ "سوغاتی" لت انہیں بھی لگا دی تھی :)
ویسے میرا تو آج تک رمضان میں وزن نہیں بڑھا :(
کھانا نہیں کھاتے افطار کے بعد، یہ سب کچھ اتنا ہو جاتا ہے کہ کھانے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ کھانا صبح سحری میں کھاتے ہیں۔

پکوڑیاں اصل میں دہی پکوڑیاں ہوتی ہیں۔
شمشاد بھائی سیدھا سا جواب ہے پکوڑے مذکر اور پکوڑیاں مؤنث :)

واہ کیا بات ہے وطن ِ عزیز کی ۔۔۔۔۔ میں تو اکثر یہی سوچتا ہوں کہ بہت کچھ کھو کر بس تھوڑا سا پایا ہے پردیس میں ۔
میرے تمام پردیسی ساتھی اسی بات کا گلا کرتے رہتے ہیں کہ کھانے کا بڑا مسئلہ ہے۔ خاص طور پر وہ پیٹو ساتھی جو روزانہ کسی نہ کسی "چٹورا اسپاٹ" پر دکھائی دیتے تھے ان سے آن لائن یا ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاکستانی کھانوں کا ذکر بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اپنی عزت جو پیاری ہے :)
 

ابوشامل

محفلین
کل افطاری میں چنے، فروٹ چاٹ، پکوڑے اور سموسے تھے جبکہ آج سحری میں دال گوشت، پراٹھے، چاول، دہی اور کھجلہ پھینی
 

مغزل

محفلین
کل افطار میں پکوڑے اور کھجور رہی، بعد ازاں ایک عشائیے میں مرغ بریانی، کوفتے، بیضہِ مرغ اور نہاری نان ’’ہڑپ‘‘ کیئے۔۔۔۔۔
آج سحری میں دیسی گھی میں تیرتے پراٹھے، چائے کے دو کپ، دو ابلے ہوئے انڈے، اور اچار قیمہ ۔۔۔نوشِ جاں کیا :blush:
افطار میں سوچ رہا ہوں عمار کے ہاں چلا جاؤں کچھ کچھ مل ہی جائے گا ۔۔اور یہ بھی پتہ چل جائے گا۔۔
روزے رکھتے بھی ہیں یا روز جیسے ہی ہیں حضرت :eek:
 

ابوشامل

محفلین
مغل صاحب ! کل آپ نے سحر و افطار میں اپنے لوازمات کی جو مختصر فہرست پیش کی تھی اس سے میں سمجھا کہ شاید کم کھانے کی عادت ہوگی لیکن آج تو آپ نے پوری کسر کی نکال دی :)
 

مغزل

محفلین
بس حضور ننھی سی جان ہے ۔۔ کھایا ہی نہیں جاتا ۔۔ ویسے بھی میں بسیار خوروں / خوری سے دور ہی رہتا ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
لو جی آپ بسیار خوروں سے بھاگتے ہیں، آجکل تو لوگ انہيں بسیار خور نہیں بلکہ باذوق کہتے ہیں کہ "جناب کھانے کا کیا اعلٰی ذوق رکھتے ہیں" (نوٹ: میں بسیار خور نہیں، آپ کو اندازہ ہوگا:) )
 

مغزل

محفلین
یہ کہیئے دوبارہ کب ملاقات ہورہی ہے ؟؟
میں منتظر ہوں آپ ، عمار، فہد، سعود الحسن، شکاری اور فہیم کا۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آج سحری میں پراٹھا، دہی، قیمہ، رات کے بچے ہوئے چند پکوڑے اور چائے۔ ویسے میں پراٹھا اور دہی سحری میں پسند کرتا ہوں۔ چائے تو ہوتی ہی ہے۔
 

سارا

محفلین
مجھے تو پہلے 3 روزے چائے ملی ہی نہیں۔۔آج آدھا کپ لیا ہے ساتھ پراٹھا انڈا اور کیک
 

مغزل

محفلین
سوچ رہا ہوں آج افطار کیلئے مزیدار حلیم لے چلوں‌۔۔۔ بیگم شاید پہلی بار کھائے گی،
 

مغزل

محفلین
وہ ٹھہری الہڑ مٹیاری ۔۔اسے کیا خبر کہ حلیم کیا ہوتی ہے۔۔
اسے مکئی کی روٹی، غندل ، چلائی ، باتھو کا ساگ ، مکھن اور دیسی گھی کا ہی پتہ ہے۔۔۔
اور اس وقت وہ بری بری شکلیں بنا کر حلیم کھارہی ہے۔۔ بے چاری
 

سارا

محفلین
یہ لیں اتنے سستے میں اتنا پیارا سا بھتیجا مل گیا اور کیا چاہیے۔+اچھی خبر+


سستے میں تو نہیں ملا 2 دن بہت پریشانی میں گزرے تھے البتہ بھتیجے کے آنے کے بعد سب پریشانی ختم ہو گئی پہلے ہی روزے اللہ کی طرف سے ایک خوبصورت سا تحفہ مل گیا۔۔ الحمد للہ
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اللہ مبارک کرے اور آپ سبکو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ نام بھی بہت اچھا رکھا ہے معاذ احمد۔
 
Top