سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

عزیزامین

محفلین
امید ھے یہ سلسلہ آپکو اچھا لگے گا اس میں ہم اپنا سحر اور افطار دسکس کرین گے میں نے آج سحر میں پپیتا کیلا ااور دودھ استعمال کی افطار میںکھجور میری فیورٹ سبزی شملہ مرچ قیمہ روٹی کیساتھ کھانے کا ارادہ ھے
 

ابو کاشان

محفلین
کل پہلی افطار میں فروٹ چاٹ، مینگو شیک اور آلو کے پکوڑے کھائے۔
سحری میں کوفتے کھائے اور دودھ پیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلی افطار میں فروٹ چاٹ اور ابلے چنے/ثابت مسور وغیرہ، مینگو ڈرنک سلائس کے ساتھ۔
سحری تو ہمیشہ کی طرح اڈوانسڈ ناشتہ۔ دودھ میں بسکٹس (کہ اس وقت ڈینچرس نہیں لگاتا!!!!(
 

تیلے شاہ

محفلین
فروٹ چاٹااور پکوڑے افطار میں
سحر میں پراٹھا اور رات والا سالن

بیگم صاحبہ ہوتی تھی تو بہت کچھ ہوتا تھا
 

ماوراء

محفلین
میں تو سحری نیند میں کرتی ہوں۔ امی جو سامنے رکھتی ہیں، کھا لیتی ہوں۔
ابھی افطاری بھی امی بنا رہی ہیں۔ کھانے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیا بنا تھا۔
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں روزانہ ہی کھجور، جوس، پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ، چائے وغیرہ ہوتے ہیں۔

سحر میں پراٹھا، دہی، سالن، چائے وغیرہ۔
 

حجاب

محفلین
آج افطار میں روح افزاء سنکجبین ، بیگن کے پکوڑے ، فروٹ چاٹ اور سموسے تھے ۔ سحری میں سالن اور چپاتی کھاؤں گی اور چائے ۔۔
 

حجاب

محفلین
سالن تورئ کی بھجیا ہے ساتھ دل چاہا تو انڈہ فرائی ، اور سموسے گھر میں بنائے ہیں، چکن + ویجی ٹیبل مکس سموسے ، بازار کے سموسے نہیں کھاتی میں ۔
 

ابوشامل

محفلین
سحری میں آج پالک گوشت، پراٹھے، پھینی اور چائے پر ہاتھ صاف کیے۔ افطار میں چنے، فروٹ چاٹ، دہی پھلکیاں اور ڈھیر سارے مزیدار پکوڑے :)
 

مغزل

محفلین
سحری اپنے بنائے ہوئے قیمہ بھرے کریلے اور دہی سے کی ۔ افطار میں جو اللہ نے عطا کردیا۔ابھی کچھ طے نہیں۔
پہلے روزے کی سحری کینٹ اسٹیشن پر کی ۔۔۔ زے ، آمنہ اور ابو نے آنا تھا ۔۔ رات بھی وہیں گزری، افطار میں
کھجور کا حلوہ اور پانی پوری ، بعد ازاں حیدرآبادی ربڑی ۔۔ منھ چڑاتے ہوئے ہڑپ کی،
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو کھجور اور پانی سے روزہ افطار کیا۔ افطار کے وقت ٹھنڈا میٹھا پانی، واہ کیا مزہ آتا ہے، جسم کے ہر حصے میں ٹھنڈ پڑتی جاتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
افطاری میں روزانہ ہی کھجور، جوس، پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ، چائے وغیرہ ہوتے ہیں۔
توبہ۔۔۔ اتنی چیزیں۔۔ پکوڑے، چنا چاٹ، پکوڑیاں، فروٹ چاٹ۔۔۔ اور ان کے بعد یقیناً کھانا بھی کھاتے ہوں گے۔:rolleyes:

ہمارے گھر تو نا پکوڑے۔۔ نہ چاٹ۔۔ نہ پکوڑیاں۔۔۔نہ سموسے۔۔۔ کچھ بھی نہیں بنتا۔ عام روٹین کا کھانا ہی ہوتا ہے، بس امی نے آجکل سویٹ ڈش کا اضافہ کیا ہوا ہے۔ اتنا کچھ اگر افطاری میں کھانے لگیں تو بندے کا تو سارا نظام ہی گڑ بڑ ہو جائے۔:grin: اور اوپر سے رمضان میں وزن بھی بڑھا لیں۔:rolleyes:
ویسے یہ پکوڑوں اور پکوڑیوں میں فرق کیا ہے؟؟
 
Top