سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

؟
پتا چل رہا ہے کھاتی پیتی قوم ہے
کھانے پینے کے تیز ہیں خاص کر جب کسی دعوت پر ہوں پیٹ بھر بھی جائے آنکھیں نہیں بھرتیں
دعوتیں کرنا اور کھانا تو پسندیدہ شوق ہے خواہ پجھلی نسلیں قرض ہی اتارتی رہیں۔
آئی ایم ایف سے قرض لے کر صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں لنگر کھولے رکھتے ہیں
باہر سے صدقے کا پیسہ آتا ہے مگر میری قوم اس پیسے سے فائیو سٹار ہوٹلز میں کانفرنسز کرتی رہتی ہے
کھانے پینے کی بات پر ۱۲۱۳ پیغام آگئے ابھی قرضوں کے خلاف بات کرو مجال ہے کوئی ایک بھی جواب آ گیا تو
چوریاں اور حلوے کھانے والی قوموں کو پھر اس طرح کے دلہے حکمران ملتے ہیں
 
کافی ناراض لگ رہے ہیں۔
 
ماشاء الله قسما قسم کے کھانے کھائے جارہے ہیں، اللہ برکت دے۔ :)
میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ تھوڑا ہاتھ روک کر کھائیں کہ تراویح میں شوق بر قرار رہے ورنہ طبیعت بوجھل ہوجاتی ہے اور تلاوتِ قرآن کا لطف جاتا رہتا ہے۔
 
ڈاکٹر صاحب آپ کا شکوہ بجا.
مگر یہ پیغامات 5 سالوں کے ہیں. اور یہاں عمومی طور پر لوگ گھریلو افطاری ہی بتا رہے ہیں. عمومی گپ شپ موضوع ہے. جس سے مختلف علاقوں میں رہنے والوں کے طور کا پتہ چلتا ہے.
اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دوسرے موضوعات غیر اہم یا دلچسپی سے ہٹ کر ہیں.
خاطر جمع رکھیے، ہر مزاج کے لوگ موجود ہیں. :)
 
Top