سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

ڈاکٹر صاحب آپ کا شکوہ بجا.
مگر یہ پیغامات 5 سالوں کے ہیں. اور یہاں عمومی طور پر لوگ گھریلو افطاری ہی بتا رہے ہیں. عمومی گپ شپ موضوع ہے. جس سے مختلف علاقوں میں رہنے والوں کے طور کا پتہ چلتا ہے.
اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دوسرے موضوعات غیر اہم یا دلچسپی سے ہٹ کر ہیں.
خاطر جمع رکھیے، ہر مزاج کے لوگ موجود ہیں. :)
میری مجال ہے جناب
میں بھی اسی قوم سے ہوں
جس قوم کا امام میڈیا ہو وہ قوم تراویح کی جگہ کرہ اندازروں میں مشغول نہ رہے گی تو اور کیا کرے گی
 
محمدظہیر

محفلین
چوریاں اور حلوے کھانے والی قوموں کو پھر اس طرح کے دلہے حکمران ملتے ہیں
محترم ڈاکٹر ابرار ماجد صاحب، آپ کے علم میں اضافے کے لیے بتا دوں یہاں پاکستان کے علاوہ انڈیا، مڈل ایسٹ، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک سے لوگ آتے ہیں۔
 
سین خے

محفلین
ہمت ہے ان کے ساتھ روزہ رکھنے کی۔ خاص طور پر مائیگرین۔ پانی کی کمی سے ٹریگر نہیں ہوتی؟

بالکل ہوتا ہے۔ :) خاص طور پر جس دن گرمی بہت زیادہ ہو تو پورا دن سر کے درد میں نکل جاتا ہے۔

میں بس روزوں میں ڈائیٹ کا کافی خیال رکھتی ہوں۔ اگر کسی دن بد پرہیزی کر لوں تو روزہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ کوشش یہ ہوتی ہے کہ گریسی فوڈز سے پرہیز کروں۔ سلاد کا استعمال زیادہ کرتی ہوں۔ سموسے اور کباب وغیرہ بیک کر لیتی ہوں۔ اس طرح روزے کم تکلیف کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔ :)
 
واقعی بہت ہمت والی ہیں آپ:)
 
چلیں میں ہی اپنی محنت کی تصاویر پوسٹ کر دیتا ہوں.
فروٹ چاٹ بنانے کا کام بہت پہلے سے میں نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے. یہ کام کئی سالوں سے اکثر میں ہی کرتا ہوں. تو کچھ تصاویر
کیلے کی کٹائی
Screenshot_2017-05-30-23-50-52_zpsrtz6uvt0.png

سیب چھیلنے میں مہارت کا ثبوت. :p
Screenshot_2017-05-30-23-51-02_zps8qbidbcf.png

اور تیار فروٹ چاٹ
Screenshot_2017-05-30-23-50-31_mh1496170316306_zpsjxkowrb3.jpg
 
Top