سام سنگ نے نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی!

arifkarim

معطل
سام سنگ نے نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی
_91747845_samsungbatteryfire.jpg

سنگاپور میں ایک لیب ٹیسٹ کے دوران متبادل نوٹ 7 کی بیٹری بھی پھٹ گئی

جنوبی کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی 'سام سنگ' نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے جدید ترین سماٹ فون 'گلیکسی نوٹ سیون' کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی ہے۔
سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا ہے گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔
نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کرنے کے اعلان سے قبل کپمنی نے کہا تھا وہ اس ماڈل کی فروخت ختم کر رہی ہے۔
سام سنگ کا کہنا تھا کہ گیلیکسی نوٹ سیون' سے متعلق شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے اور کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھنے کی غرض سے ہم نے اس ماڈل کی پیدوار میں حال ہی میں دوبارہ رد وبدل کیا تھا۔ لیکن صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے، ہم اس حتمی فیصلے پر پہنچے ہیں کہ گیلیسکی نوٹ سیون کی پیداوار روک دی جائے۔
سام سنگ کے اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے نوٹ سیون فون کے بدلے میں رقم لے لیں یا سام سنگ کا کوئی دوسرا فون لے لیں۔

_91761121_c1a1a220-4677-4510-ade9-90cf9033ea7b.jpg

کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے دنیا بھر میں نوٹ 7 کی فروخت روک دی ہے۔

کمپنی اس وقت اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ نوٹ سیون فونز کی بیٹری پھٹنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد وہ فونز جو متبادل کے طور پر صارفین کو دیے گئے تھے اور محفوظ قرار دیے گئے تھے، وہ بھی کیسے پھٹنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں سام سنگ نے تقریباً 25 لاکھ نوٹ 7 فون صارفین سے واپس منگوا لیے تھے اور انھیں متبادل فون فراہم کیے تھے جو محفوظ قرار دیے گئے تھے۔ نوٹ 7 کے ابتدائی ورژن میں یہ شکایت پائی گئی تھی کہ چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جاتی ہے۔
تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
امریکی ریاست کنٹکی میں ایک شخص نے نوٹ سیون سام سنگ سے تبدیل کروایا پھر بھی چند ہی روز کے بعد ایک رات اس کے فون سے چارجنگ کے دوران اتنا دھواں نکالا کہ پورا کمرا بھر گیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں ایک پرواز کے دوران بھی پیش آیا۔
_91184825_gettyimages-598647686.jpg

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا بھر میں نوٹ 7 کی تمام سیلز روک دی ہیں

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے ہم دنیا بھر میں تمام ٹیلی فون کمپنیوں اور دکان داروں سے کہیں گے کہ وہ گیلیکسی نوٹ 7 کی فروخت اور تبدیلی روک دیں۔
’جن صارفین کے پاس پرانا نوٹ 7 یا تبدیل کیا گیا نوٹ 7 فون ہے، وہ اسے آف کر دیں اور استعمال نہ کریں۔‘
نوٹ 7 فون میں مسئلہ کیا ہے؟
نوٹ 7 سمیت بیشتر سمارٹ فونز میں لیتھیئم کی بیٹری پائی جاتی ہے اور وقت مختلف کمپنیوں کے درمیان بیٹریوں کا سائز چھوٹا کرنے، ان کا وزن ہلکا کرنے اور ان کی چارجنگ کی صلاحیت کو تیز تر کرنے کی دوڑ جاری ہے۔ سام سنگ کے معاملے میں بظاہر بیٹری میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے وہ گرم ہو کر پھٹ جاتی ہے اور فون بھی تباہ ہو جاتا ہے۔
اس سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں؟
سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ تقریباً 25 لاکھ فونز میں ہو سکتا ہے۔ نوٹ 7 ایس ورژن کے تقریباً 45 ہزار فونز یورپ میں پری سیلز کے ذریعے بیچے گئے جن میں سے 75 فیصد تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
_91537960_whatsubject.jpg

بظاہر نوٹ 7 کی بیٹری میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے وہ گرم ہو کر پھٹ جاتی ہے اور فون بھی تباہ ہو جاتا ہے

سام سنگ اور ایپل کی دوڑ
سام سنگ کے نوٹ 7 کا مقصد ایپل کے آئی فون 7 کا مقابلہ کرنا تھا جو چند ہفتے پہلے ہی مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ نوٹ 7 ابتدا میں تو بہت پسند کیا گیا تاہم بیٹری کے مسائل اور ان مسائل کے بار بار سامنے آنے سے اب سام سنگ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے لگا ہے۔
سام سنگ کے حصص کی قیمت گری ہے اور ایپل کو اس بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے سے سام سنگ کے فونز کو ہی نہیں بلکہ پورے برانڈ کو نقصان ہو گا اور اس کی دیگر مصنوعات کی سیلز میں بھی کمی متوقع ہے۔
امریکی حکام نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سام سنگ کی جانب سے دیے گئے متبادل فون استعمال نہ کریں۔
ماخذ
 

arifkarim

معطل
یہ فیصلہ شروع میں ہی لے لینا چاہیے تھا۔ اور مذاق ہی بنوایا ہے۔
سام سنگ کے حصص کی قیمت گری ہے اور ایپل کو اس بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے سے سام سنگ کے فونز کو ہی نہیں بلکہ پورے برانڈ کو نقصان ہو گا اور اس کی دیگر مصنوعات کی سیلز میں بھی کمی متوقع ہے۔
اس سانحہ کے بعد مجھے لاؤنج میں موجود سیمسنگ کے ٹی وی سیٹ کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔
 
سام سنگ کے حصص کی قیمت گری ہے اور ایپل کو اس بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے سے سام سنگ کے فونز کو ہی نہیں بلکہ پورے برانڈ کو نقصان ہو گا اور اس کی دیگر مصنوعات کی سیلز میں بھی کمی متوقع ہے۔​
جب مسئلہ آ ہی گیا تھا تو نقصان تو لکھا گیا تھا، کم از کم یہ ائر لائنز میں اعلانات والی بے عزتی تو نہ ہوتی۔ :)
 

arifkarim

معطل
جب مسئلہ آ ہی گیا تھا تو نقصان تو لکھا گیا تھا، کم از کم یہ ائر لائنز میں اعلانات والی بے عزتی تو نہ ہوتی۔ :)
میرے بھی خیال میں مسئلہ آنے پر فوراً تمام فونز ری کال کرلینے چاہئے تھے اور بیٹریاں تبدیل کر کے فون واپس دینے پر مزید نقصان ہوا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
اس سانحہ کے بعد مجھے لاؤنج میں موجود سیمسنگ کے ٹی وی سیٹ کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔
آپ لگتا ہے خود تجربہ کر کے سیکھنے کے عادی ہیں!
واشنگ مشین والی خبر نہیں سنی؟
فورا سے پہلے اونے پونے داموں بیچ کر جان چھڑائیں یا خودکش دھماکے کیلئے تیار رہیں!!!

نوٹ سیون کی فاتحہ کب ہے؟
 
سام سنگ کے حصص کی قیمت گری ہے اور ایپل کو اس بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے سے سام سنگ کے فونز کو ہی نہیں بلکہ پورے برانڈ کو نقصان ہو گا اور اس کی دیگر مصنوعات کی سیلز میں بھی کمی متوقع ہے
کنزیومر بیہیویر... یہ ہونا ہی تھا. اگر ایک مسئلہ اس شدت سے سامنے آئے تو وہ پراڈکٹ تو جاتا ہی ہے، برانڈ نام بھی ڈوبتا ہے. گڈ ول بحال کرنا بہت مشکل ہو گا. ان کی کسی بھی پراڈکٹ کا پیچ بھی ڈھیلا ہوا تو وہ شہ سرخی بنے گا....
 

ابن توقیر

محفلین
مجھے تو اس سارے قصے میں نوٹ 6 کی سازش لگ رہی ہے۔کیونکہ کمپنی نے اس کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے "وڈے پتر" نوں دنیا کے سامنے ہیرو بنانا چاہا تو اس نے بدعاوں سے اپنے ہی بھائی کو ڈبودیا۔
سمائلس

ازرائے تفنن
 
Top