سام سنگ نے نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی!

نوٹ سیون کی وجہ سے سمسنگ کی پوری مارکیٹ تباہ ہو گئی ہے. اب اگر سمسنگ نیا موبائل لانچ کرتا ہے تو پہلے والے کی طرح مارو مار نہیں ہو سکے گئی کسٹمر سوچ سمجھ کر ہی خریدے گا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کسی مارکیٹنگ سٹریٹیجی سے اس کا ازالہ کیا جانا چاہیئے سامسنگ کی طرف سے۔
اگر چہ ساکھ کو لگی چوٹ کو بحال کر نا آسان نہ ہوگا لیکن کیا جاسکتا ہے مارکیٹنگ کمپین وغیرہ کے ذریعے۔
 
بھائی ابھی تک نہیں لیا اور زندگی پر سکون ہے تو کیوں جان کے دشمن ہے... اس سے لسی نکالنی ہے. میں بھی ہوں نا نہیں لیا کبھی... دونوں بھائی مل کے جی5 لیتے ہیں. آوٹ آف کمپٹیشن....
یہی بتایا ہے کہ سیمسنگ کا کبھی موڈ نہیں ہوا. جب نوٹ 5 کا موڈ بنا تھا تب بھی جی 3 ہی لیا. بے فکر رہیں. :)
 
کسی مارکیٹنگ سٹریٹیجی سے اس کا ازالہ کیا جانا چاہیئے سامسنگ کی طرف سے۔
اگر چہ ساکھ کو لگی چوٹ کو بحال کر نا آسان نہ ہوگا لیکن کیا جاسکتا ہے مارکیٹنگ کمپین وغیرہ کے ذریعے۔
مثلاً اگلا فون فری بانٹے. :p
 

ابن توقیر

محفلین

مثال کے طور پر اپنا شہزادہ

samsung.jpg

پہلی سی محبت ٹائپ سام سنگ کا شاہکار۔
 

فاتح

لائبریرین
بیٹری جل گئی ہے لیکن برینڈ نہیں نکلا :)
بیٹری جلنے یا پھٹنے کا مجھے کیا نقصان ہوا؟ کچھ بھی نہیں سوائے ایک سال انتظار کے۔ نقصان سام سنگ کا ہوا۔
میرا تو بہت سادہ سا اصول ہے کہ دنیا کا بہترین ہارڈویئر جو کمپنی کم پیسوں میں دے رہی ہو اسی سے خریدو۔ اب تک سام سنگ وہ کمپنی رہی ہے، کل کو اگر ایپل وہ کمپنی بن گیا تو اس سے خریدنے لگوں گا۔
میری وفاداریاں کسی کمپنی کے ساتھ وابستہ نہیں۔ میں سام سنگ کا "وفادار" تو تب ہوتا اگر مجھے مفت میں فون دے رہے ہوتے۔
 

فاتح

لائبریرین
یعنی سافٹوئیر کی فکر نہیں ہوتی؟
اوہ ہاں! شکریہ یاد دہانی کا۔۔۔۔ میں یہ لکھنا بھول گیا تھا کہ
میرا تو بہت سادہ سا اصول ہے کہ دنیا کا بہترین ہارڈویئر جو کمپنی کم پیسوں میں دے رہی ہو اسی سے خریدو۔ اب تک سام سنگ وہ کمپنی رہی ہے، کل کو اگر ایپل وہ کمپنی بن گیا
اور دنیا کے بہترین ہارڈویئر والا اینڈرائڈ بیسڈ فون لانچ کر دیا
تو اس سے خریدنے لگوں گا۔
 
Top