روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
اطالوی کوہ پیماؤں کا فریب
شاہ زیب جیلانی
بی بی سی نیوز حسن آباد۔وادی ہنزہ

آخری وقت اشاعت: جمع۔ء 8 اگست2014

140807235713_amir_mehdi_porter_montaineer_304x171_bbcurdu_nocredit.jpg

امیر مہدی کو سب سے زیادہ بہادر، محنتی اور قابلِ اعتبار سمجھے جانے والے مقامی کوہ پیماؤں میں سے ایک سمجھا جا رہا تھا

وادی ہُنزہ میں شاہراہ قراقرم پر پہاڑوں کے بیچ حسن آباد نامی ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ کسی زمانے میں یہاں اپنے دور کے ایک بڑے کوہ پیما رہتے تھے۔ نام ان کا امیر مہدی تھا۔ اور کام تھا اُن کا بھاری بھرکم سامان اُٹھائے اونچے اونچے پہاڑوں پر چڑھنا۔
امیر مہدی تھے تو پہاڑوں کے قُلی لیکن انھیں کےٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کی خواہش رہی۔ انھوں نے سنہ 1954 میں اطالوی کوہ پیماؤں کے مشن میں اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔ اور ایک مرحلے پر اپنی جان تک کی بازی لگا دی لیکن اس تاریخی مشن میں کےٹو کے برفیلے پہاڑوں پر مہدی کے ساتھ دھوکہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی یہاں پڑھیے
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140807_mehdi_k2_porter_ra.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی کوہ پیماؤں نے پہلی بار کے ٹو سر کر لی

ہفتہ 26 جولائ 2014 ,‭
140726104659_k2_mountain_624x351_afp_nocredit.jpg

دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی کے ٹو کو پہلی بار اطالوی کوہ پیماؤں نے نے سنہ 1954 میں سر کیا تھا
پاکستان کی کوہ پیما ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو کو پہلی بار مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سر کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ کے ٹو کے لیے پہلی بار ایک ایسی کوہ پیما ٹیم روانہ کی گئی جس کے تمام ارکان پاکستانی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں حسن جان، علی درانی، رحمت اللہ بیگ، غلام مہدی، علی اور محمد صادق شامل ہیں۔
پہلی بار سنہ 1954 میں اٹلی کے کوہ پیماؤں نے اس چوٹی کو سر کیا تھا اور پاکستانی کوہ پیماؤں کی جانب سے یہ کوشش اس پہلی کوشش کی 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر کی جا رہی ہے۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ایورسٹ کے بعد کےٹو دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی ہے لیکن کوہ پیماؤں کے نزدیک اس کا سرکرنا مشکل ترین ہے۔
140610151719_k2_expedition_624x351_app.jpg



چھ ہزار میٹر تک تو اس پہاڑ پر چٹانیں ہیں اور اس کے بعد برف کا ایک سمندر ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/07/140726_k2_pakistani_mountaineers_attempt_mb.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانیوں کا کے ٹو سر کرنا کیوں اہم ہے؟

محمد عبداللہ فاروقی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
ہفتہ 26 جولائ 2014 ,‭


140726171319_mountaineering_k2_624x351_evk2cnr.jpg


چوٹی سر کرنا انتہائی مشکل کام سمجھا جاتا ہے اِسی لیے کہتے ہیں کہ فُلاں کام کر کے آپ نے کوئی چوٹی سر کی لی؟ لیکن چھ پاکستانی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے واقعی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی یعنی کے ٹو سر کر لی ہے۔
پاکستان میں اِس مہم کے رابطہ کار اور اطالوی ادارے ایورسٹ کے ٹو سی این آر کے نمائندے منیر احمد نے بتایا کہ دراصل کے ٹو سر کرنے والی ٹیم میں موجود ممبران اِس سے قبل کوہ پیما نہیں بلکہ پورٹرز تھے جو سیاحوں یا کوہ پیماؤں کا سامان اُٹھا کر کیمپ فور تک جاتے
تھے۔
انھوں نے بتایا کہ اِس مہم پر جانے سے قبل آگسٹینو دا پولینزا کی سربراہی میں چلنے والے اطالوی ادارے ایورسٹ کے ٹو سی این آر نے اِن پورٹرز کو روپنگ یعنی رسیوں کی مدد سے راستہ طے کرنے اور دیگر مہارتوں کی تربیت دی اور مہم جوئی کے لیے ضروری سامان مہیا کیا۔
کلِک ’پہلی بار چھ پاکستانی کے ٹو پر پہنچے‘

"جب اِس قسم کی کوئی بھی مہم ہوتی ہے تو دیگر مفادات کو بھی ہمیشہ مدِ نظر رکھا جاتا ہے تاکہ ایک تیر سے کئی شکار کیے جا سکیں لہٰذا اِس مہم میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ جب کئی کروڑ روپے خرچ ہو رہے اِس کوہ پیمائی کی مہم پر تو یہ سوچا گیا کہ کیوں نہ وہاں ایک کلائمیٹ آبزرویٹری یعنی موسم کی تبدیلیوں کا پتہ دینے والا مقام بنایا جائے جس میں حکومت پاکستان کے متعلقہ ادارے بھی شامل ہوں تاکہ اُس سے موصول ہونے والی معلومات سے واپڈا اور محکمہ موسمیات کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ قراقرم کے علاقے میں کون سی موسمیاتی تبدیلی آرہی ہے۔"





140726171509_mountaineering_k2_624x351_evk2cnr.jpg

آزاد کشمیر یونیورسٹی اور ایک اطالوی یونیورسٹی کے اشتراک سے جی پی ایس کی تربیت کوہ پیماؤں کو دی گئی۔

منیر احمد کے مطابق اِس کے علاوہ کے ٹو کلین پراجیکٹ پر بھی کام ہوا جو گذشتہ چھ برس سے اُن کی تنظیم اِس علاقے میں کر رہی ہے۔ اِس میں کے ٹو کی براڈ پیک سمیت کئی چھوٹی چوٹیوں پر سے کچرا جمع کر کے اُسے اسکولے کے مقام پر تلف کیا گیا۔
اِس کے علاوہ جو اہم کام اِس مہم کے دوران کیا گیا وہ یہ کوہ پیماؤں کو اِس کام کی بھی تربیت دی گئی کہ کس طری جی پی ایس کی مدد سے کے ٹو کی چوٹی کی پیمائش دوبارہ سے کرنی ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/07/140726_k2_mountaineer_interview_abdullah_sa.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
انڈونیشیا:سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی 10 سال بعد والدین کو مل گئی
Details جکارتا......انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ والدین کو دس سال بعد اپنی جنت مل گئی۔ 14 سال کی جنت جسے گھر والے پیار سے وینی کہتے ہیں ۔ انڈونیشیا کے صوبے آچے کی رہنے والی جنت 26 دسمبر 2004 کو آنے والے سونامی کی لہروں میں بہہ کر والدین سے بچھڑ گئی تھی ۔ تب اس کی عمر صرف 4 سال تھی ۔ وہ اپنے گھر سے تقریباً 80 میل دور ایک معمر خاتون کو ملی جس نے اس کی پرورش کی ۔ادھر جنت کے والدین بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے۔ انہیں یقین تھا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے اور ایک نا ایک دن انہیں ضرور ملے گی ۔دعاوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے تلاش کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ ایک ماہ پہلے جنت کے ماموں نے برات دایا کے علاقے میں اپنی بھانجی کو دیکھا اور پہچان لیا ۔ تصدیق کے عمل سے گذرنے کے بعد دو روز پہلے جنت اپنے گھر آگئی اور یوں بچھڑا ہوا خاندان پھر یکجا ہوگیا
http://asia.widmi.com/index.php/pak...-بچھڑنے-والی-لڑکی-10-سال-بعد-والدین-کو-مل-گئی
 

جاسمن

لائبریرین
انڈونیشیا:سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی 10 سال بعد والدین کو مل گئی
Details جکارتا......انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ والدین کو دس سال بعد اپنی جنت مل گئی۔ 14 سال کی جنت جسے گھر والے پیار سے وینی کہتے ہیں ۔ انڈونیشیا کے صوبے آچے کی رہنے والی جنت 26 دسمبر 2004 کو آنے والے سونامی کی لہروں میں بہہ کر والدین سے بچھڑ گئی تھی ۔ تب اس کی عمر صرف 4 سال تھی ۔ وہ اپنے گھر سے تقریباً 80 میل دور ایک معمر خاتون کو ملی جس نے اس کی پرورش کی ۔ادھر جنت کے والدین بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے۔ انہیں یقین تھا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے اور ایک نا ایک دن انہیں ضرور ملے گی ۔دعاوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے تلاش کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ ایک ماہ پہلے جنت کے ماموں نے برات دایا کے علاقے میں اپنی بھانجی کو دیکھا اور پہچان لیا ۔ تصدیق کے عمل سے گذرنے کے بعد دو روز پہلے جنت اپنے گھر آگئی اور یوں بچھڑا ہوا خاندان پھر یکجا ہوگیا
http://asia.widmi.com/index.php/pakistan/a1/022/281762-انڈونیشیا-سونامی-میں-بچھڑنے-والی-لڑکی-10-سال-بعد-والدین-کو-مل-گئی
 

ماہی احمد

لائبریرین
انڈونیشیا:سونامی میں بچھڑنے والی لڑکی 10 سال بعد والدین کو مل گئی
Details جکارتا......انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ والدین کو دس سال بعد اپنی جنت مل گئی۔ 14 سال کی جنت جسے گھر والے پیار سے وینی کہتے ہیں ۔ انڈونیشیا کے صوبے آچے کی رہنے والی جنت 26 دسمبر 2004 کو آنے والے سونامی کی لہروں میں بہہ کر والدین سے بچھڑ گئی تھی ۔ تب اس کی عمر صرف 4 سال تھی ۔ وہ اپنے گھر سے تقریباً 80 میل دور ایک معمر خاتون کو ملی جس نے اس کی پرورش کی ۔ادھر جنت کے والدین بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے۔ انہیں یقین تھا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے اور ایک نا ایک دن انہیں ضرور ملے گی ۔دعاوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے تلاش کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ ایک ماہ پہلے جنت کے ماموں نے برات دایا کے علاقے میں اپنی بھانجی کو دیکھا اور پہچان لیا ۔ تصدیق کے عمل سے گذرنے کے بعد دو روز پہلے جنت اپنے گھر آگئی اور یوں بچھڑا ہوا خاندان پھر یکجا ہوگیا
http://asia.widmi.com/index.php/pakistan/a1/022/281762-انڈونیشیا-سونامی-میں-بچھڑنے-والی-لڑکی-10-سال-بعد-والدین-کو-مل-گئی
اور وہ بوڑھی آنٹی؟ہ تنہا رہ گئیں؟؟؟
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانمیں پٹرول اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت
09 اگست 2014

news-1407545768-4756.jpg

کراچی(کامرس رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے حیدرآباد کے نزدیک پیٹرول اورگیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلئے ۔اس سلسلہ میں کمپنی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے نزدیک پسافی کے کنوئوں سے تیل اورگیس کے ذخائر برآمد کئے گئے جن سے 3ہزار 460 بیرل یومیہ تیل اورایک کروڑ 41لاکھ 50ہزار مکعب فٹ یومیہ گیس ملے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیٹرولیم نے بھی سانگھڑ میں 10کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ان ذخائر سے تقریباً 10سے 12کروڑ روپے اورتقریباً 10سے 12لاکھ امریکی ڈالرز کا تیل وگیس فراہم ہوگی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/09-Aug-2014/321192
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
طیب اردگان ترکی کے نئے صدر منتخب حامیوں کا جشن‘ نوازشر یف کی مبارکباد

11 اگست 2014

news-1407715187-9342.jpg

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) ترکی میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق طیب اردگان نئے صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 52 فیصد‘ ان کے حریفوں اکمل الدین احسان اوگلو کو 35.6 اور کردش رہنما صلاح الدین دمیرتاس کو 8.4 فیصد ووٹ ملے۔ طیب اردگان کے حامیوں نے ان کی کامیابی پر جشن منایا۔ احسان اوگلو نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب عوام براہ راست صدارتی انتخاب کا حصہ ہیں اور اس کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ سوا پانچ کروڑ سے زیادہ اہل ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ 60 سالہ اردگان 2003 سے ترکی کے وزیراعظم ہیں اور اب وہ ترکی کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے مجاز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اس انتخاب میں کامیاب رہے تو وہ آئین میں ترمیم کر کے صدر کے رسمی عہدے کو عملی طور پر بااختیار قوت کا محور بنائیں گے۔ اردگان فیصلہ کن شخصیت کے مالک ہیں۔ ترکی کی معیشت کا رخ بدل ڈالنے کے لیے ان کے حامی ان سے محبت کرتے ہیں جبکہ ان کے ناقدین ان کے سخت رویے اور اسلامی میلان کے لیے ان کو ناپسند کرتے ہیں۔ اردگان نے خطاب میں کہا صدارتی الیکشن کے نتائج سے عوامی خواہش کا پتہ چلتا ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/11-Aug-2014/321543
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی طالبہ نے کمبرج سکالرشپ حاصل کرلیا

11 اگست 2014

پیرس ( این این آئی)پاکستانی طالبہ زہرہ اقبال فرانس کے البرٹ کالج کی طرف سے کیمبرج یونیورسٹی سے ملحق انٹرنیشنل کالج میںذہانت کے بل بوتے پر سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، انتظامیہ نے یہ اعزاز حاصل کرنے والی اپنے کالج کی واحد طالبہ کی ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے والدین کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور کہا کہ پاکستانی واقعی محنتی اور لائق ہوتے ہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/11-Aug-2014/321600
 

جاسمن

لائبریرین
طالبہ نے مختصر عرصہ میں فرنچ زبان کے ڈپلومہ کے امتحان میں دوسری اور کالج امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
11 اگست 2014

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ زہرہ اقبال کچھ عرصہ قبل والدین کے ہمراہ پاکستان سے فرانس کے دوسرے بڑے شہر مرسائل منتقل ہوئی تھی جہاں اسے البرٹ کالج میں داخل کرایا گیا پاکستان ، بھارت، افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت پورے ریجن سے کوئی طالبہ اس کے ساتھ زیر تعلیم نہیں تھی ۔پاکستانی طالبہ کو فرنچ زبان نہ آنے، نصاب مختلف ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس نے اپنی پاکستانی شناخت کو برقراررکھتے ہوئے قومی روایتی لباس زیب تن کئے رکھا اور ساتھی طالبات کی ہنسی اور طنزیہ جملوں کو خاطر میں لائے بغیرتعلیم پر توجہ مرکوز رکھی زہرہ اقبال کے مطابق کالج کے اوئل دن انتہائی مشکل اور پریشانی کا باعث بنے جس پر وہ کبھی کبھار دلبرداشتہ بھی ہو جاتی مگر والدین نے اسے حوصلہ دیا کہ پڑھائی کے میدان میں اپنے اوپر ہنسنے والوں کو پیچھے چھوڑو ہمت مت ہارو۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/11-Aug-2014/321601
 

جاسمن

لائبریرین
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ نے ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کر دیں
11 اگست 2014
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاک فضائیہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کی ہیں۔ وسطی پنجاب میں جاری ان مشقوں میں کم از کم تین اقسام کے ڈرون حصہ لے رہے ہیں جن میں سے دو ملکی ساختہ ہیں جب کہ ایک اطالوی ساخت ڈرون ہے۔ ان مشقوں کا مقصد جنگی اور غیر جنگی حالات میں ڈرون طیاروں کے ذریعہ اہداف حاصل کرنا ہے۔ ان مشقوں کے بارے میں تبصرہ کیلئے فضائیہ کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن وہ دستیاب نہیں تھے اور جوابی رابطہ نہیں کیا۔ نوائے وقت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مشقوں میں حصہ لینے والا ڈرون بیڑا اطالوی ساختہ ڈرون ’’فیلکو‘‘ اور ملکی ساختہ ڈرون ’’شہپر‘‘ اور براق پر مشتمل ہے۔ تینوں ڈرون غیر مسلح ہیں تاہم نگرانی اور جاسوسی کرنے کے جدید ترین آلات سے مزین ہیں۔ یہ مشقیں چکوال سے جہلم کے درمیانی علاقہ میں کی جا رہی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے اتوار کے روز کریش لینڈنگ کرنے والا ایک ڈرون بھی ان مشقوں میں شامل تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’براق‘‘ اور ’’شہپر‘‘ کے دونوں نظام نومبر 2013 میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے حوالے کئے گئے تھے۔ ’’براق‘‘ نیسکام اور ایروناٹیکل کمپلیکس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جبکہ ’’شہپر‘‘ گلوبل انڈسٹریز اینڈ سالوشنز کا تیار کردہ ہے
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/11-Aug-2014/321493
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
پشاور پولیس کے اہلکار نے ایمان داری کی مثال قائم کردی
Details پشاور....پشاورٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والی رقم سے بھری بوری بینک کو لوٹا دی۔ پشاور کے علاقے رام پورہ گیٹ میں تعینات سب انسپکٹر عمر خان کو سڑک پر سے روپوں سے بھری بوری ملی۔ جواسٹیٹ بینک سے پیسے لے جانے والی گاڑی سے گری تھی۔ عمر خان نےایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیسےبینک انتظامیہ کو لوٹا دیئے۔ بوری میں ایک کروڑ روپےکے قریب رقم تھی۔ ایمانداری کے اس مظاہرے پر مقامی تاجروں اور پولیس حکام نے سب انسپکٹر عمر خان کو نقد انعامات سے نوازا۔
http://asia.widmi.com/index.php/pak...لیس-کے-اہلکار-نے-ایمان-داری-کی-مثال-قائم-کردی
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی ’ریسنگ کار‘

اسٹوڈنٹس موٹر اسپورٹس مقابلوں کے لیے دنیا بھر سے 178 ٹیموں نے شرکت کے لیے درخواستیں دی تھیں جن میں سے صرف 114 ہی اس مقابلے کی حقدار قرار پائیں، پاکستان اُن میں سے ایک ہے۔



محمد اشتیاق, ناصر محمود
05.07.2014
اسلام آباد—
دنیا کے 38 ممالک کے طالب علموں کی 114 ٹیمیں آئندہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے اسٹوڈنٹس موٹر اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستانی طالب عملوں کی ٹیم بھی شامل ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ) کے طالب علموں نے اس ایونٹ کے لیے مقامی طور پر ایک گاڑی بھی تیار کی ہے جو کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے ایک لازمی شرط ہوتی ہے۔

" ہم لوگوں کا گرینڈ ویژن یہ ہے کہ ہم لوگ پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو شامل کرنا چاہتے ہیں اور اس پراجیکٹ کے ذریعے ہم افرادی قوت کو ڈیویلپ کرنا چاہتے ہیں جو کہ پاکستان میں مستقبل میں اس صنعت میں مدد کر سکے اور بالآخر فارمولا ون تک رسائی ہو سکے۔"

"اس مقابلے کے لیے آپ کو فارمولا اسٹائل کی ایک کار بنانی ہوتی ہے جو کہ کلی طور پر طالب علم ہی کی ڈئزائن اور تیار کردہ ہو، آپ باہر سے اس کی تیاری میں مدد نہیں لے سکتے۔ ہماری ٹیم میں 31 رکن ہیں جن میں مختلف سمیسٹرز اور شعبوں کی چار طالبات بھی شامل ہیں مثلاً الیکٹریکل بھی ہیں، مکینیکل بھی ہیں، انڈسٹری مینوفیکچرنگ بھی ہیں۔"

پاکستانی طلبا کی تیارہ کردہ ریسنگ کار پر 26 لاکھ روپے لاگت آئی جس کے لیے انھوں نے اسپانسرز سے مدد لی۔

http://www.urduvoa.com/content/pakistan-nust-student-motor-sports/1951374.html
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان 'فارمولا اسٹوڈنٹ کار‘ ٹیم کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

'فارمولا اسٹوڈنٹ' کے عالمی مقابلے میں اس سال پاکستان کی نمائندگی کراچی کی نشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) کر رہی ہے۔
0CC10586-3397-47E7-9A98-F508EFF5C9C9_w640_r1_s.jpg


نصرت شبنم
27.06.2014
لندن—
پاکستان کی نشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUTS) کے طلباء کی ٹیم نے برطانیہ میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ' فارمولا اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹس' کےعالمی مقابلےمیں شرکت کرنے سے قبل اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی۔
نسٹ کے طلباء کی ٹیم اپنے ساتھ اپنی ڈیزائن اور تیارہ کردہ کار NAS14 ریسنگ کار کا ماڈل بھی ہمراہ لائی تھی۔ وفد کے ہمراہ یونیورسٹی کے عہدیداران اور فارمولا اسٹوڈنٹس پاکستان کی تیاری کے اخراجات اٹھانے والےسماجی اداروں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، نشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی تیار کردہ کار کودیکھ کر وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ "فارمولا اسٹوڈنٹس پاکستان کی جانب سے برطانوی سلور اسٹون ریس سرکٹ میں حصہ لینا بہت خوشی کی بات ہے میں خاص طور پرفارمولا اسٹوڈنٹ پاکستان کا جدید کام اور ہونہار طلباء کو اس مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر یہ پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے موٹر اسپورٹس کی دنیا میں پاکستان کی شمولیت صاف نظر آرہی ہے۔"
http://www.urduvoa.com/content/pak-students-formula-one/1946751.html
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسٹ کے طلباء کے ٹیم لیڈر شاہ طلحہ سعید نے کہا کہ انھوں نے اپنی نسٹ کار کو بحریہ کے شہید کیپٹن ندیم احمد شہزاد کے نام سے منسوب کیا ہے۔
انھوں کہا کہ سلوراسٹون میں منعقد ہونے والی فارمولا اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹس کے لیے کار کو مقابلے کے مطلوبہ معیار اور شرائط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ کار کا انجن 600 سی سی کا ہے جسے 29 طلباء پر مشتمل ایک ٹیم نے ڈیزائن اور مقامی طور پر تیار کیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
برطانیہ: پاکستان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا تعلیمی دورہ



نصرت شبنم
: 26.06.2014
لندن—
پاکستان کے تعلیمی اداروں کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ کا ایک وفد ان دنوں برطانیہ کے مطالعاتی دورے پر ہے۔
پینتالیس ذہین طالب علموں کے اس وفد کی قیادت گورنمنٹ کالج لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمن کر رہے ہیں جن کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے اعلی حکام بھی ہیں۔

برطانیہ میں قیام کے دوران طلبہ کا وفد آکسفورڈ یونیورسٹی، لندن اسکول آف اکنامکس اور کوئین میری یونیورسٹی کے علاوہ گلاسگو یونیورسٹی جیسے معروف تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا جہاں انھیں دور حاضر کے تدریسی طریقہ کار اور مغربی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعارف کرایا جائے گا۔
برطانیہ کے دورے کی تکمیل کے بعد پاکستانی طلبہ کا یہ وفد جرمنی اور سوئیڈن کی یونیورسٹیوں کے دورے پر روانہ ہو جائے گا۔
http://www.urduvoa.com/content/posi...students-visit-britain-26jun2014/1945943.html
 

جاسمن

لائبریرین
فلبرائٹ اسکالرشپ: 157 پاکستانی امریکہ جائیں گے

2005ء سے اب تک 1400 پاکستانی طلبہ وطالبات فلبرائٹ پروگرام کے تحت ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں جن میں41 فیصد خواتین ہیں۔


ناصر محمود
09.08.2014

اسلام آباد—
امریکہ کی طرف سے تعلیمی وظائف کے پروگرام ’فلبرائٹ اسکالر شپ‘ کے تحت رواں سال 157 پاکستانی طالب علم اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف امریکہ یونیورسٹیوں میں جائیں گے۔
فلبرائٹ وظائف حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی شرکت کی۔
اس سال 125 ماسٹر ڈگری رکھنے والے جب کہ 32 پی ایچ ڈی طالب علموں کو اس پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ طالب علم وطن واپس آئیں گے اور پاکستان کے مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی روابط کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تعلیمی تبادلہ پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ فلبرائٹ اسکالر شپ حاصل کرنے والے یہ طالب علم پاکستانی معاشرے میں غیر معمولی کردار ادا کریں گے۔
فلبرائٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کاسب سے بڑا اور دنیا کا معتبرترین پروگرام ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن اِن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) جو اس پروگرام کوچلاتا ہے ملک میں اپنے قیا م کی 64 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

http://www.urduvoa.com/content/us-fullbright-scholarship-program/2408115.html
 

جاسمن

لائبریرین
خانہ کعبہ کی چھت پر نصب کیمرے سے بیت اللہ کا نظارہ ممکن ہو گیا

12 اگست 2014
جدہ (آن لائن) سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پر ایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہوگیا ہے۔ خصوصی کیمرے کی مدد سے آپ مسجد حرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/12-Aug-2014/321801
 

جاسمن

لائبریرین
ابوظہبی :فیسٹیول میں میٹھی ترین کھجور کھلانے پر1لاکھ درہم انعام
399168_62319991.jpg

ابوظہبی (اے پی پی) ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی میں سالانہ کھجور فیسٹیول شروع ہوتے ہی اس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں 120 اقسام کی کھجوریں پیش کی گئی ہیں۔ لال، پیلی اور کالی کھجوریں لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 18جولائی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں کھجوروں کی مٹھاس کا مقابلہ بھی ہے ۔ سب سے میٹھی کھجور کھلانے والے کو ایک لاکھ درہم انعام ملے گا۔

http://dunya.com.pk/index.php/weird/2014-07-16/399168#.U-p-4ZY__IU
 

جاسمن

لائبریرین
کراچی میں سائنسی سٹال ،روبو ٹس نے سب کو حیران کر دیا

کراچی میں نت نئے روبوٹس کی نقل و حرکت دیکھ کر بچے ہی نہیں ،بڑے بھی دنگ رہ گئے
کراچی(ثناء نیوز)۔پاکستان میں نت نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تحت سائنسی سٹال سجا یا گیا ہے جس میں روبوٹس ایکشن میں نظر آئے ،کوئی ڈانس کر رہاتھا تو کوئی وزن اٹھا کر دکھا رہا تھا ۔ایک نہیں سات اقسام کے عجیب و غریب روبوٹس اور سائنسی تجربے کرنے کے حامل آلات نے بچوں کو اپنی جانب خوب متوجہ کیا، بعض نونہال تو اتنے متاثر ہوئے کہ سائنسدان بننے کا عزم ظاہرکردیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ روبوٹس سے جدید مشینوں کو سمجھنے اور ان سے کام لینے میں مدد ملے گی۔
http://dunya.com.pk/index.php/weird/2014-07-16/399172#.U-qCXZY__IU
 
Top