روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
پاک افغان سرحد پر سنو فیسٹیول کا انعقاد

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں افغانستان کی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی مقام شاہی میں جاری دو روزہ سنو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ شدت پسندی سے متاثرہ ضلع دیر کے اس سیاحتی مقام پر پاکستان فوج کے زیرِانتظام منعقد ہونے والے اس میلے میں پیراگلائیڈنگ، رسہ کشی، والی بال اور جمناسٹک کے مقابلے شامل تھے۔
میلے میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح شریک ہوئے۔ بعض سیاحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ فوجی بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے میلے میں شرکت کرنے والے سیاحوں نے بی بی سی کو بتایا کہ افغان سرحد سے متصل اس علاقے میں فیسٹیول کے انعقاد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب یہاں امن ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔
راولپنڈی کی ایک سیاح سبحانہ نے بتایا کہ میلے میں مختلف سٹالز اور برف پر کھیلے جانے والے مختلف کھیلوں سے وہ بہت لطف اندوز ہوئی ہیں۔ فوج کے میجر تاشفین نے کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ یہاں کی معیشت بہتر ہو اور سیاح اس علاقے میں آئیں جس سے دنیا کو ایک پیغام بھی ملے کہ اب یہاں امن ہے اور اس علاقے کے لوگ امن سے محبت کرتے ہیں۔ شاہی کے علاقے میں لکڑی سے بنے ہوئے چھوٹے ہوٹلوں اور دکانوں پر سیاحوں کا بھیڑ بھاڑ رہی جس سے ہوٹلوں کے مالکان بہت خوش نظر آئے۔ چائے فروخت کرنے والی ایک دکان کے مالک علی نے بتایا کہ فیسٹیول کی وجہ سے علاقے کے رونقیں لوٹ آئی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد سے ان کا روزگار بہتر ہوا ہے اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
http://mohmandvoice.com/demo/news.php?news_id=166&&cat_id=4
 

جاسمن

لائبریرین
روم میں Broastفاسٹ فوڈ کا افتتاح
جمعہ, 02 اگست 2013
Ejaz
روم، یکم اگست 2013 ۔۔۔ آج شام روم کے مشہور زون بوچیا میں Broastفاسٹ فوڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ Broastفاسٹ فوڈ امریکہ کی مشہور کمپنی ہے جو کہ فوڈ کے بزنس میں 1954 سے کام کررہی ہے اور انہوں نے پوری دنیا میں اپنی شاخیں کھولتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان میں بھی بروسٹ کافی کامیاب ہوا ہے ۔ اب روم میں بھی انکی پہلی شاخ کھول دی گئی ہے اور اسکے مالکان میں بنگالی اور پاکستانی ہیں ، جن میں فاسٹ فوڈ کی دنیا کی مشہور شخصیت حاجی نسیم، ملک عادل از سیالکوٹ، علاؤالدین اور ناھید حسن شامل ہیں ۔ کیشئر عدیل اصغر اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور عربی، انگلش اور اٹالین بولنے کے ماہر ہیں ، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیس بک کی کمونٹی کے زریعے بروسٹ کو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ حاجی نسیم نے آزاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں صرف حلال فوڈ میسر ہو گا اور الکوہل والے بیوریج فروخت نہیں کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روم شہر میں بروسٹ کی مزید 4 شاخیں کھول رہے ہیں ، جن کا افتتاح چند ماہ میں کردیا جائے گا ۔ بروسٹ فوڈ ایک خاص طریقے سے بنایا جاتا ہے جو کہ دوسرے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹوں سے مختلف ہے ، اسے پریشر کوکنگ کہتے ہیں اور اسکی مشینیں بھی مختلف ہیں ۔ فوڈ کی قدرتی حالت قائم رہتی ہے اور ہمارے ہاں آٹا، گوشت اور دوسرے اجزا خاص فرموں سے خریدے جاتے ہیں ۔ ہمارا فرائی چکن، فرنچ فرائز، برگر، چاول اور دوسرے کئی فلیور اس قسم سے تیار کیے جاتے ہیں ، جن سے انکی تازگی قائم رہتی ہے اور چکناہٹ نظر نہیں آتی ۔ یہ سب ماڈرن مشینوں کا کمال ہے ۔ یاد رہے کہ Broastفرم دنیا کی اہم فرم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگلے ماہ امریکہ سے انکی ٹیم روم کے بروسٹ کا وزٹ کرنے کے لیے تشریف لا رہی ہے ۔ روم والے بروسٹ میں کھانا کھانے کے لیے آپ میٹرو Aسے Cornelia کے سٹاپ پر اتریں گے اور نکلتے ہی بروسٹ آپ کے سامنے ہو گا ۔ افتتاح کے روز بروسٹ ریسٹورنٹ کو غباروں اور ریبنوں سے سجایا گیا تھا اور سارا دن مفت فوڈ تقسیم کیا گیا تھا ۔ سینکڑوں لوگوں نے قطاروں میں لگ کر بروسٹ کے فلیور ٹیسٹ کیے اور انہوں نے مالکان کو مبارکباد دی ۔ روزے کے وقت تمام مسلمانوں کو افطاری کروائی گئی ۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ بروسٹ اس لیے بھی کامیاب ہو گا کیونکہ اسکی ٹیم میں تمام مہمان نواز ورکر موجود ہیں۔ بروسٹ کھولنے کے لیے آپ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے انکی سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں
http://www.azad.it/index.php?option=com_content&view=category&layout=blog&id=35&Itemid=81
 

جاسمن

لائبریرین
جوہری تحقیق کے یورپی مرکز نے پاکستان کو ایسوسی ایٹ رکن کا درجہ دیدیا
21 جون 2014

news-1403306144-6601.jpg

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) جوہری تحقیق کے یورپی مرکز نے پاکستان کی رکنیت منظور کرکے پاکستان کو جوہری مرکز کے ایسوسی ایٹ رکن کا درجہ دے دیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتائی۔ اب پاکستان یورپی جوہری تحقیقی مرکز کی تحقیق سے فائدہ اٹھائے گا کیونکہ پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے جسے جوہری تحقیقی مرکز کا ایسوسی ایٹ رکن بنایا گیا ہے۔ مرکز کے 19 جون کے اجلاس میں پاکستان کی یہ درخواست منظور کی گئی ہے۔ اس سے پہلے صرف ترکی اور سربیا ایسوسی ایٹ ممبر ہیں۔ اس طرح پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کر سکے گا۔ پاکستان کو ذمہ دار ایٹمی طاقت تسلیم کر لیا گیا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/21-Jun-2014/310712
 

جاسمن

لائبریرین
گوجرانوالہ نابینا طالبہ نےایم بی اے کی ڈگری لیکر مثال قائم کر دی
26April, 2014
گوجرانوالہ:پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کےدوسرے سالانہ کانووکیشن میں باہمت نابینا طالبہ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر کے آنکھوں والوں کےلئے مثال قائم کر دی۔گوجرانوالہ کیمپس کےدوسرے کانووکیشن میں 780 امیدواروں کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مصروفیت کےباعث نہ آسکے ان کی جگہ ڈائر یکٹر جنرل یونیورسٹی آف پنجا ب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک نے ڈگریاں تقسیم کیں۔تقریب میں 13 طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی میڈل ،بزنس ایڈ منسٹر یشن کے 212 کامرس کے 170 آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے 265 اور لاء کے 120 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔طلبہ نے بتایاکہ وہ ایم فل کرنا چاہتی ہے جس کےلئے اس نے کیڈ کا امتحان دیا ہے لیکن ریڈ رمناسب نیڈر مناسب نہ ملنے کی وجہ سے وہ فیل ہو چکی ہے اس کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لئے بہت خوشی کا مقام ہے کہ اللہ نےاسے کامیاب کیا۔
حوالہ:26اپریل2014روزنامہ خبریں لاہور
http://www.pakstudy.com/urdu/node/26013
 

جاسمن

لائبریرین
ائیر یونیورسٹی کے طلباء نے سولر پاور سے ڈرون طیارہ تیار کرلیا
20 جون 2014
راولپنڈی (ثناء نیوز) غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ کے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ڈی بی ایف سی مقابلوں میں شمسی توانائی پر کام کرنے والی معتبرپاکستانی کمپنی ٹیکسلا کی فنی معاونت سے ائیر یونیورسٹی کے طلباء نے سولر پاور سے بغیر پائلٹ اڑنے والے پہلے پاکستانی جہاز یو ۔ اے ۔ وی۔ کی اڑان کا کامیاب تجربہ کرکے مقابلے میں کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ یہ مقابلہ جیتنے والی ائیر یونیورسٹی کے طلباء کی ٹیم میں عبداللہ طارق ، اسامہ گیلانی ، عبداللہ محمود اور غلام جہانیاںکا تعلق شعبہ الیکٹریکل انجنئیرنگ اور یاسر علی کا تعلق شعبہ مکینیکل اینڈ ایرو سپیس انجنئیرنگ سے ہے۔ ٹیم کے کام کی نگرانی یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجنئیرنگ کے انجنئیر سہیل خالد اورانسٹی ٹیوٹ آف اویونک اینڈ ایروناٹکس کے ڈاکٹر ابراہیم حنیف نے کی ۔ غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ یہ مقابلے 2005 سے منعقد کروا رہاہے اور اس سال ہونے والا یہ نواںمقابلہ تھا۔ سولر پاور پر بغیر کسی پائلٹ کے اڑائے جانے والے اس ڈرون کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج ڈرون کے پروں میں سولر سیلوں کو اکٹھا کرنا تھا اور اس مشکل ترین کام کے پیش نظر پورے پاکستان سے اس مقابلے کیلئے صرف چار ٹیموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ڈرون کی تیاری کیلئے اس سب سے بڑے چیلنج سے عہدہ برآء ہونے کیلئے طلباء کو ٹیکسلا سولر پی وی ٹیکنالوجیز کی معاونت حاصل کرنا پڑی جس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حسین نے ڈرون کے پروں میں سولر سیلوں کو جمع کرنے کو ممکن بنانے میں اپنی فنی مہارت پیش کی۔ اب تک پاکستان میں جتنے بھی مقابلے ہوئے ہیں ان میں یہ سولر پاور سے چلنے والا پہلا کامیاب ڈرون ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/20-Jun-2014/310444
 

جاسمن

لائبریرین
فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے یونٹ کمی کا امکان
21 جون 2014
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔ سی سی پی اے نے سفارشات نیپرا کو بھجوا دیں۔گزشتہ ماہ 8 ارب 30کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/20-Jun-2014/310444
 

جاسمن

لائبریرین
مقابلۂ حنا میں ہاتھوں سے معزور طالبہ کامیاب
وہاڑی کے ایک مقامی کالج میں گزشتہ دنوں مقابلۂ حنا کا اہتمام کیا گیاجس میں دیگر طالبات کے ساتھ ساتھ کالج ہذا کی طالبہ انیتا یعقوب جو دونوںہاتھوں سے معزور ہے ،نے حصہ لیا اور اپنے پاؤں کی مدد سے مہندی لگا کر پہلا انعام حاصل کیا۔ حاضرین نے انیتا یعقوب کی کھڑے ہو کر حوصلہ افزائی کی۔انیتا یعقوب جوپیدائشی طور دونوں ہاتھوں سے معزور ہے،اس نے اپنی معزوری کو اپنی عملی زندگی میں آڑے نہ آنے دیا اور پاؤں کی انگلیوں سے قلم پکڑ کر لکھنا اور پڑھنا شروع کیا اور آج مقامی کالج میں زیرِ تعلیم ہے۔
روزنامہ خبریں ملتان۔21 جون 2014
صفحہ نمبر8
 

جاسمن

لائبریرین
مس کرن سلطان نے ائیر یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
31 January, 2014 - 12:22 — web team
اسلام آباد:مس کرن سلطان نے ائیر یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیب انجینئر 2004میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 2006میں بطور لیکچر ر ترقی دی گئی جب انہوں نے یو ای ٹی ٹیکسلا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایم سی مکمل کیا۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کوالیفائینگ امتحان کی کامیاب تکمیل کے بعد انہوں نے 2012 میں ریسرچ شروع کی ۔ ان کے 9 پیپرز آئی ایس آئی انڈیکس جنرلز میں شائع ہوچکے ہیں۔ ائیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز اے ملک نے مس کرن، ان کے سپروائزر اور فیکلٹی کو اس سنگ میل کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
حوالہ:31جنوری2014روزنامہ دنیا اسلام آبادسٹی پیجhttp://www.pakstudy.com/urdu/node/17736
 

جاسمن

لائبریرین
ملتان،ائیر یونیورسٹی
4 Mar 2012 10:03

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کے حکم پر ملتان میں ائیر یونیورسٹی نے اپنا کیمپس کھول دیا، جس سے ملتان کے طلبہ کو جدید تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔

اسلام ٹائمز۔ ملتان میں وزیراعظم کے ہمراہ ائیر یونیورسٹی کیمپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلمان نے کہا کہ اعلٰی تعلیم کا ترقی میں اہم کردار ہے اور ملتان میں ایئر یونیورسٹی کا کیمپس وزیراعظم کی خواہش پر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملتان میں کیمپس جدید تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
http://islamtimes.org/vgliprazpt1a5yx..7ttc2skz.txt
 

جاسمن

لائبریرین
آکسفورڈ میں آکسفورڈ یونیورسٹی ،فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنمٹ اور پاکستان نالج فورم کے تعا ون سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی
PKF.jpg

برطانیہ (ذوالفقار علی سے) گذشتہ روز برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں آکسفورڈ یونیورسٹی ،فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنمٹ اور پاکستان نالج فورم کے تعا ون سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اپنے اپنے میدان کے اعلیٰ پائے کے مقررین نے مختلف النوع موضوعات خیالات کا اظہار کیا ۔جس میں ”جمہوریت کے ذریعے ترقی “ ” معاشی ترقی ایک لازمی امر“ ” خارجہ پالیسی میں تبدیلی اور مضمرات“ اور”میڈیا اور تعلیم کا کردار“ جیسے موضوعا ت شامل تھے۔اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کے موجودہ سنگین حالات میں تعلیمی ،معاشی اور وسائل کے لحاظ سے میّسر مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنا تھا۔اپنے افتتاحی بیان میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر جناب عمران مرزا اور ڈاکٹر اشتیاق احمد (قائدِ اعظم فیلو۔ آکسفورڈ یونیورسٹی )نے کہا کہ پاکستان گذشتہ چند سالوں سے بد ترین حالات کے باوجود معاشی ترقی کر رہا ہے اور یہ کہ پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک یعنی بھارت اور افغانستان کے ساتھ ماضی کی تلخیوں کو بھول کر بہتر تعلقات رکھنے چاہیئں اسی میں جنوبی ایشیا کی ترقی اور امن پوشیدہ ہے ،یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ افغانستان میں عبداللہ عبداللہ اور بھارت میں مودی کے بر سرِ اقتدار آنے سے پاکستان کو تعلقات کی بہتری میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔طہٰ قریشی ایم بی ای(چئیر مین فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنمٹ ۔فرد) نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تعلیم کے حصول میں مضمر ہے۔ منتخب پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے اسے ترقی دے اور عدم برداشت اور بنیاد پرستی کے خاتمے کے لئے بھی تعلیم کے راستے کو اپنائے۔تعلیم ،معاشی اور سیاسی شعور کی کمی کی وجہ سے ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی فروغ پا رہی ہے اور یہ کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنایا جائے نہ کہ جنگ کا۔ایک اور مقرر مشرف زیدی کے بقول تعلیمی بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہے۔پینل کے دوران پروفیسر ٹالبوٹ نے 1950ءاور آج کے پاکستان میں ایک تقابلی جائزے کا خیال پیش کیا جسے بہت سرا ہا گیا اور مقررین نے اس پر بات کی کہ اگرچہ 1950ءکی دہائی میں پاکستان معاشی لحاظ سے اتنا ترقی یافتہ نہیں تھا مگر معاشرتی اقدار بہت مضبوط تھے۔پروفیسر وسیم نے کہا کہ پاکستان میں طبقاتی تقسیم اور اہم اداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ملک مشکلات کا شکار ہے۔حکومت کو چائیے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اداروں میں بھی ہم آہنگی کی فضا ساز گار کرے۔پروفیسر مایا ٹیڈور ، نے کہا کہ پاکستان جمہوری راہ پر عمل پیرا ہے اور یہ بھی کہ پاکستان کی سپریم کورٹ بھی اپنے فرائض بطریق ِ احسن سر انجام دے رہی ہے جس کی بدولت کافی بہتری آئی ہے اور مزید بھی بہتری کے امکانات روشن ہیں۔امتیاز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ آرمی نے ناگزیر حالات میں ملک کا کنٹرول سنبھالا مگر ملکی ترقی اسی میں ہے کہ فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائے۔رشید امجد کے مطابق فوجی دورِ حکومت میں معاشی ترقی کی رفتار جمہوریت حکومت بہت بہتر رہی ہے۔پروفیسررسول بخش رئیس کے بقول پاکستان میں جمہوریت کے اثرات ابھی عام آدمی تک ٹھیک طرح سے پہنچے نہیں اور حکومت ِ وقت کو اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے چاہئے۔پروفیسر حسن نے پاکستان میں موجود مواقع کا ذکر کیا اورزور دیا کہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات سے مزید ترقی اور بہتری ممکن ہے۔ ڈاکٹر طاہر واسطی نے جناح کے پاکستان کا نظریہ کی تکمیل پر زور دیا۔کانفرنس کا اختتام فرد سیکٹریٹ لندن میں فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنمٹ (فرد) کے چئیر مین طہٰ قریشی ایم بی ای نے کیا جس میں مختلف مقررین،صحافیوں،ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔جس میں مقررین اور مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی۔ سینٹ اینٹنی کالج میں درج ذیل مقررین نے شرکت کی:پروفیسر رسول بخش رئیس (ڈی جی انسٹیٹیوٹ آف سٹراٹیجک سٹڈیز)،طہٰ قریشی ایم بی ای (چئیر مین فورم فار انٹر نیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ)پر،وفیسر اشتیاق احمد،(قائدِ اعظم فیلو،آکسفورڈ یونیورسٹی)،پروفیسر مختار احمد(چئیر مین ایچ ای سی)،پروفیسر وسیم(لمز)الی سنڈارن برو(نمل کالج)،پروفیسر کامران طاہر( علامہ اقبال فیلو ۔کیمبریج یونیورسٹی)،پروفیسر مار گریٹ میک ملن(سینٹ انٹنی کالج)،پروفیسر سعید شفقت(ایف سی کالج)،امتیاز گل(سی آر ایس ایس)،اﺅن بنینٹ جونز(بی بی سی)،ڈاکٹر فیصل دیو جی(ایشیین سٹڈی سنٹر)،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ(مصنف)،پروفیسر مایا ٹیڈور (بلاواٹنک گورنمنٹ سکول)شامل تھے
http://www.thenewsint.com/news/273
 

جاسمن

لائبریرین
ڈاکٹر عبد السلام
(پہلے پاکستانی نوبل انعام یافتہ سائنسدان)
عبد السلام کا پاکستان میں شاندار تعلیمی ریکارڈ
بیرون ملک تعلیم کا حصول

پاکستان میں خدمات
شاندار سائنسی کارنامے اور عالمگیر شُہرت
1957ء میں ڈاکٹر سلام امپیریل کالج لندن میں پروفیسر بنادیے گئے۔ اس وقت ان کی عمر صرف اکتیس سال کی تھی۔ اس سے پہلے انگریزوں میں اتنا بڑا عہدہ کسی مسلمان کو نہیں ملا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔
ان دنوں پاکستان کے ایک مشہور سیاستدان اور پاکستان کے انگریزی اخبار پاکستان ٹائمز کے مالک میاں افتخار الدین انگلستان گئے۔ انہیں یقین نہیں آتا تھا کہ ایک پاکستانی لندن یونیورسٹی میں سائنس کا چیئر مین ہوسکتا ہے۔ انھوں نے پاکستان ٹائمزکے پورے صفحے پر ڈاکٹر سلام پر ایک شاندار مضمون دیا جس سے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند ہونے لگے۔۔۔۔۔
وطن سے بے پناہ محبت
حکومت پاکستان کے سائنسی مشیر اعلیٰ
بین الاقوامی اعزازت کی فہرست
ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں
عالمی سوسائٹیوں کی رکنیت
مکمل تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پاکستان-کا-ایک-مایہ-ناز-سپوت.71755/
 

جاسمن

لائبریرین
نسٹ میں سالانہ سائنسی مقابلوں کا انعقاد
ٹیکنولوجی ٹاٴمز کی طرف سے "خبریں" جلد 05 شمارہ 01 میں پوسٹ کیا گیا

05-01-u-12.jpg


اسلام آباد (نیوز رپورٹ) نسٹ سائنس سوسائٹی اور کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے اشتراک سے گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ۱۲ میں واقع نسٹ کیمپس کے اسکول آف کیمیکل اینڈ میٹیریل انجنیئرنگ میں سالانہ سائنس بی کمپی ٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایونٹ کا مقصد تھیوریٹیکل اور عملی سطح پر شرکاء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا، جس میں پاکستان بھر سے مختلف اسکولز اور جامعات کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا، جن میں نسٹ، آر سی آئی میلینئم کیمپس، سٹی اسکول اور او پی ایف گرلز کالج کے شرکاء خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر نور محمد بٹ تھے جنہوں نے پاکستان میں نینوٹیکنولوجی پر تحقیق کی بنیاد رکھی۔
دو روز جاری رہنے والے ان مقابلوں کی ابتداء میں طلباء کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، جنہوں نے دو اہم حصوں پر مشتمل ذہنی آزمائش کے مختلف مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ ان مقابلوں کے ایک حصہ میں ’’مائینڈ وویاج‘‘ نامی تحریری مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے مختصر کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلباء سے فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے موضوعات پر مختلف سوالات پوچھنے کے علاوہ ان کی تجزیاتی صلاحیتوں کی بھی آزمائش کی گئی۔ مائینڈ وویاج کے شرکاء کو مقابلہ کے دوسرے راؤنڈ میں ماڈل تیار کرنے کا کام سونپا گیا، جس میں انہوں نے کوکا کولا کے خالی کین اور بوتلوں کی مدد سے مختلف خوبصورت ماڈل تخلیق کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ اسی مقابلہ کے تیسرے راؤنڈ میں زبانی سوالات اور ’’ریپڈ فائر‘‘ کے ذریعے بھی طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کا امتحان لیا گیا۔
منتظمین کی جانب سے سائنس بی کمپی ٹیشن کے دوسرے حصہ ’’اینو وینٹ‘‘ میں ۲ بنیادی راؤنڈ شامل کئے گئے تھے جن میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات نے ایسے خیالات پیش کئے جن میں تبدیلی اور جدت کا عنصر نمایاں تھا۔ ان تصورات میں پانی کو صاف کرنے، آلودگی پر قابو پانے سمیت دیگر مختلف نظریات کو شامل کیا گیا تھا۔
انہی مقابلوں کے دوران سائنس بی کمپی ٹیشن کے شرکاء کیلئے ’’مینسا آئی کیو ٹیسٹ‘‘ کی جانب سے بھی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جسے دنیا کی بہترین آئی کیو سوسائٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ذہنی آزمائش کے ان سخت مقابلوں میں حصہ لیکر نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو براہ راست ’’مینسا‘‘ کی ممبرشپ کے اعزاز سے بھی نوازا جات ہے۔
سائنس بی کمپی ٹیشن کے علاوہ تقریب میں شامل کئے گئے سوشل ایونٹس میں ’’ایسٹرو ہنٹ‘‘ اور ’’ایسٹرونومی نائٹ‘‘ کا بھی خاص طور پر اہتمام کیا گیا تھا جن میں اسکول کے میدان میں جمع ہونے والے شرکاء اور طلباء کیلئے دوربینوں کی مدد سے خلاء میں جاری شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ ۱۲ میں واقع نسٹ کیمپس کے اسکول آف کیمیکل اینڈ میٹیریل انجنیئرنگ میں منعقدہ اس سالانہ سائنس بی کمپی ٹیشن کی اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈاکٹر نور محمد بٹ کی جانب سے مقابلوں میں حصہ لینے والے نسٹ، آر سی آئی میلینئم کیمپس، سٹی اسکول اور او پی ایف گرلز کالج کے طلباء و طالبات کو نقد انعامی رقوم اور ٹرافیوں سے بھی نوازا گیا۔
http://technologytimes.pk/urdu-news.php?title=نسٹ میں سالانہ سائنسی مقابلوں کا انعقاد
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان دنیا کا حلال کچن بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ڈاکٹر حامد
ٹیکنولوجی ٹاٴمز کی طرف سے "خبریں" جلد 05 شمارہ 22 میں پوسٹ کیا گیا

main%20pic%20copy.jpg


لاہور (بلال اعوان) پاکستان کا شمار دنیا بھر میں لائیو اسٹاک پیدا کرنے والے چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ ہم نہ صرف حلال گوشت کی مقامی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ دنیا کو بھی حلال مصنوعات فراہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیفٹی اینڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ تیسری حلال کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں حلال مصنوعات کی وافر فراہمی کیلئے صحتمند جانور اور دیگر مصنوعات بھی میسر آسکیں۔
پنجاب حلال ڈیویلپمنٹ ایجنسی اور حلال ریسرچ کاؤنسل کی جانب سے مشترکہ طور پر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی، یو ایس اے آئی ڈی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور حکومت پنجاب کے تعاون سے حلال گوشت کی صنعت کے فروغ کے لئے گزشتہ دنوں تیسری عالمی حلال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ۲۲ مئی کو حلال کانفرنس، ۲۲ اور ۲۳ مئی کو حلال مصنوعات کی نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں منقعد کی گئی جبکہ ۲۴ مئی کو میٹ فیسٹیول اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر برائے خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ کو دنیا کا حلال ہب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور یہ کانفرنس بھی اسی سسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک سے شرکت کلئے آنیوالے مندوبین کا، جن میں ملائشیا سے ڈاکٹر رسلی، تھائی لینڈ سے ڈاکٹر وینائی، انڈونیشیا سے پروفیسر ارسکوسو اور امریکہ سے ڈاکٹر منیر شامل تھے، کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی بڑی حلال مارکیٹ بن سکتا ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستانی حلال مصنوعات کی مارکیٹنگ درست طریقے سے کرے۔ انہوں نے اس بات اعادہ کیا کہ مل کر پاکستان کو دنیا بھر میں حلال سینٹر کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر زراعت و لائیو اسٹاک ڈاکٹر حامد جلیل نے کہا کہ پاکستان آئندہ چند برسوں میں دنیا کا حلال کچن بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کیلئے مختلف سطح پر اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی اور پاکستان میں حلال گوشت کی صنعت پر اپنے مقالہ جات پیش کئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں حلال اشیاء کے کاروبار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ کسی بھی معیشت میں ویلیو ایڈڈ برآمدات انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ حلال اشیاء کا کاروبار نہ صرف اسلامی بلکہ غیر اسلامی ممالک تک بھی پھیل چکا ہے، کیونکہ حفظان صحت کی اعلیٰ اقدار کے باعث یہ مصنوعات غیر مسلموں کیلئے بھی کشش کا باعث بن چکی ہیں۔
ماہرین کے مطابق مویشیوں کی افزائش کے شعبہ میں بہتری لا کر حلال گوشت کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر کی حلال مارکیٹ میں سالانہ ۶۴۰ ارب ڈالرز کا کاروبار ہوتا ہے، تاہم اس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاکستانی جانوروں کا گوشت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، جبکہ ہمارے پاس نیلی راوی بھینس اور ساہیوال گائے جیسے بہترین مویشی موجود ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حلال مصنوعات کی تقریبا ۳ کھرب ڈالر مالیت کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی لائیو اسٹاک مصنوعات بین الاقومی معیار تک لانے کی ضرورت ہے اور یہی ایک صورت ہے جس کی مدد سے ہم عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی قیمت اور طلب میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
http://technologytimes.pk/urdu-news.php?title=،
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان۱ لاکھ ۷۵ ہزارٹن آم برآمد کریگا

mango%283%29.jpg


اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) رواں سیزن کیلئے آم کی برآمدات ۲۵ مئی سے شروع کردی گئی ہیں، جس کیلئے مجموعی ہدف ایک لاکھ ۷۵ ہزار ٹن مقرر کر دیا ہے، تاہم امریکہ، جاپان اور ایران کو آم برآمد نہیں کیا جاسکے گا۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں ایک لاکھ ۷۵ ہزار ٹن آم کی برآمد سے ساڑھے ۶ کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا، جبکہ رواں سال بھی امریکہ اور جاپان کی جانب سے درآمدات کیلئے سخت قوانین کے اجراء اور ایران پر عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث آم برآمد نہیں کیا جاسکے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کی نئی منڈیوں میں آم بھیجا جائے گا۔
یورپی یونین میں شامل ممالک کو ہر سال ۲۴ ہزار ٹن آم برآمد کیا جاتا ہے، جس میں رواں سال کمی کا خدشہ ہے، کیونکہ برآمد کنندگان مقدار سے زیادہ معیار کو ترجیح دے رہے ہیں۔
http://technologytimes.pk/urdu-news.php?title=پاکستان۱ لاکھ ۷۵ ہزارٹن آم برآمد کریگا
 

جاسمن

لائبریرین
سٹریلوی حکومت نے پاکستانی طالبعلم کوریاضی کا سفیر مقرر کردیا
ٹیکنولوجی ٹاٴمز کی طرف سے "خبریں" جلد 05 شمارہ 22 میں پوسٹ کیا گیا

کراچی (علی رضا) عالمی سطح پر منعقدہ ورلڈ میتھ میٹکس مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالبعلم موسیٰ فیروز کو آسٹریلوی حکومت نے ریاضی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقدہ اس آن لائن مقابلہ میں دنیا کے ۱۰۰ ممالک سے حصہ لینے والے ۴۴ ہزار سے زائد طالبعلموں کو شکست دے کر فتح سے ہمکنار ہونے والے ۱۳ سالہ موسیٰ فیروز نے مجموعی طور پر ۴ ہزار ۳۰۳ نمبر حاصل کرنے کے بعد سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار پاکستانی طالبعلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ کرنے کیلئے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اور آسٹریلوی حکومت کی جانب سے انہیں ریاضی کا سفیر قرار دینا ایک احسن اقدام ہے۔
مقابلہ کے فاتح موسیٰ فیروز کے والد ڈاکٹر خالق تارڑ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر بجا طور پر فخر ہے، جس نے اپنی محنت اور ذہانت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
http://technologytimes.pk/urdu-news...ے پاکستانی طالبعلم کوریاضی کا سفیر مقرر کردیا
 

جاسمن

لائبریرین
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں تقریب
22 جون 2014
کراچی (لیڈی رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بین الاقوامی رہائی مہم کے سلسلے میں سائوتھ افریقہ کے دورے کے موقع پر عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اور پاسبانِ پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کیپ ٹائون کی جامع مسجد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔کیپ ٹائون کی جامع مسجد میں مسلم جوڈیشل کونسل کے صدر مولانا احسان نے اوورہیڈ پروجیکٹر ( overhead projector) کی مدد سے تصاویر کے ذریعے عافیہ صدیقی پر ہونے والی ظلم و ستم کی داستان تقریب کے شرکاء کو سنائی۔ ڈاکٹر عافیہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی روداد سن کر خواتین و حضرات آبدیدہ ہوگئے۔ شرکاء نے کھڑے ہوکر ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جامع مسجد کیپ ٹائون میں منعقدہ تقریب کا اختتام روزہ افطار و نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعا مانگ کر کیا گیا، واضح رہے کہ سائوتھ افریقہ میں آباد مسلمان بیت المقدس کی آزادی کیلئے جمعرات کے دن روزہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میں سائوتھ افریقہ میں عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں ، آپ کے جذبات معصوم اور مظلوم عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد میں ہماری حوصلہ افزائی کا سبب بنتے ہیں ۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national
 

جاسمن

لائبریرین
جون 2014
ملکہ کوہسار اور گلیات کا حسن ہزاروں لوگوں کوکھینچ لاتا ہے
geo-news-gulyat-chairlift_6-21-2014_151497_l.jpg
جیو نیوز - گلیات......گلیات کےسرسبز اوربلند و بالا پہاڑوں کی خوبصورتی اور ٹھنڈی ہوا ہر سال ہزاروں لوگوں کو ادھر کھینچ لاتی ہے، فضا میں سفر کرتے ہوئے یہاں کے مناظر دیدنی ہوتے ہیں۔ گرمی کی شدت بڑھے تو سیاح رخ کرتے ہیں ٹھنڈے علاقوں کا۔قدرت نے ملکہ کوہسار اور گلیات کو ایسے حسیں نظاروں اور موسم سے مالا مال کر رکھا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال یہاں کھنچی چلی آتی ہے ۔ پھر سیاحوں کا اولین انتخاب ہوتا ہےچیئر لفٹ ۔ ہواؤں میں اڑتی تتلی جیسی چیئر لفٹ میں بیٹھیں اور پھر سارے نظارے ہو جاتے ہیں اور بھی پیارے۔بلند وبالا درخت چھوٹے چھوٹے سے لگنے لگتے ہیں۔ راہ گزر پر کھلے پھول ہیں کہ موتی بکھرے ہوئے ، حد نظر پھیلی وادیاں سبھی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ بہت مزہ آیا،ہر طرف خوبصورت نظارے تھے ۔ چیئرلفٹ میں بیٹھ کر یہاں کی خوبصورتی ہی کچھ اور ہو جاتی ہے۔مری اور گلیات کی سرسبز وادیوں کا موسم جہاں حسیں ہے وہیں اس کے رنگ بھی بڑی تیزی سے بدلتے ہیں۔مری اور ایوبیہ آئیں،گھومیں پھریں،کھائیں پئیں،مگر چیئر لفٹ میں بیٹھنا نہ بھولیں،چیئرلفٹ میں بیٹھ کر یہاں کے حسین نظاروںٕ کا اپنا ہی لطف ہے۔
http://www.urdu.co/news/taza-tareen/geo-news-151497/
 

جاسمن

لائبریرین
ٹیوٹا نے 5 برسوں میں 72 نئے تعلیمی ادارے قائم کئے: ترجمان
لاہور (پ ر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) صوبہ بھر میں انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ فنی تعلیم کے پھیلاؤ کیلئے گزرے پانچ سالوں کے دوران 72 نئے فنی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/26-Jun-2014/311701
 
Top