روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
چنیوٹ، میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح
پاک میڈیکل کمپلیکس چنیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ایم پی اے راشدہ یعقوب تھیں جبکہ اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

http://dunya.com.pk/index.php/city/faisalabad/2014-08-13/413030#.U-qDUJY__IU
 

جاسمن

لائبریرین
باکسر عامر خان کا اپنی فاؤنڈیشن 14 اگست کو شروع کرنے کا اعلان
232287_15606601.jpg


لندن: (دنیا نیوز) اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر باکسر عامر خان نے واضح کیا کہ وہ فاؤنڈیشن کا آغاز 14 اگست یوم آزادی کے دن کریں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کے لیے کام شروع کرے گی۔ باکسر عامر خان نے فاؤنڈیشن کے اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دو بار کے لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے باقاعدہ لانچ سے پہلے افریقی ملک Gambia میں یتیم بچوں کے لیے فلاحی پروجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔
http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2014-08-12/232287
 

جاسمن

لائبریرین
پانچواں کھجور فیسٹیول خیرپور کے بینظیر اوپن ایئر تھیٹر میں ہوگا

headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

123822_l.jpg

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور میں دو روزہ پانچواں کھجور فیسٹیول31 اگست اور یکم ستمبر کو شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہو گا۔ وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ31 اگست کو فیسٹیول کا افتتا ح کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کے مطا بق خیرپور کھجور فیسٹیو ل میں کھجوروں کی ایک سو سے زائد اقسام رکھی جا ئیں گی جبکہ فیسٹیو ل کے دوران سچل آڈیٹوریم میں کھجور سیمینا ر بھی منعقد ہو گا، ملک بھر کے ممتاز زرعی ماہر سیمینار سے خطا ب کریں گے۔ کھجو ر فیسٹیول میں کھجوروں کے50 سے زائد اسٹا ل لگائے جائیں گے۔ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں کھجوروں کے تاجر بھی شریک ہوں گے، رواں سال کے کھجور فیسٹیول میں بھی ملکی تا جروں کے علا وہ غیرملکی تا جر بھی کھجور فیسٹیول میں آئیں گے جس سے خیرپور کی کھجوروں کی مارکیٹنگ بڑھے گی اور علاقے کی زرعی معیشت پروان چڑھے گی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=123822
 

جاسمن

لائبریرین
اسلامی رویات:ایرانی کھلاڑی نے شہزادی میڈلٹن سے مصافحہ نہیں کیا

9-4-2012_66323_l.jpg

spacer.gif

September 04, 2012 -
لندن …اسلامی اصو لوں کے مطابق مسلم مر دو خواتین کا نا محرموں سے ہاتھ ملانا منع ہے لیکن مو جودہ ترقی یافتہ دور میں مسلمان اس اصول پر عمل کرتے کم ہی نظر آتے ہیں ۔لیکن بر طانیہ میں جاری Paralympic کھیلوں کے دوران ایران سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ Mehrdad Karam Zadeh نے بر طانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے چاندی کا میڈل لینے کے دوران ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔شہزادی کیٹ میڈلٹن نے Men's Discus Throw میں دوسری پوزیشن لینے والے اس ایرانی ایتھلیٹ کے گلے میں چاندی کا میڈل پہنا یا تو اس نے دیگر ایتھلیٹس کی طرح شہزادی میڈلٹن سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کر نے کے بجائے اسلامی اصولوں کا خیال رکھا اور ان کے سامنے اپنے ہاتھ پیٹھ پر باندھتے ہوئے ادب سے اپنا سَر جھکا کر شکریہ ادا کیا۔اس انکار کی وجہ کوئی سیاسی یا سماجی نہیں بلکہ اسلامی اصولوں پر عمل کر نا تھا جس پر کیٹ نے بھی مسکر کر احترام کیا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=66323
spacer.gif
 

جاسمن

لائبریرین
بھارت کو زرعی شعبہ کی پاکستانی برآمدات میں 133 فیصد اضافہ
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بھارت کو کی جانیوالی زرعی شعبہ کی پاکستانی برآمدات میں 133 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان کو کی جانیوالی بھارتی زرعی شعبہ کی برآمدات میں 68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی برآمدات میں 133 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان کے زرعی شعبہ کو بھارتی درآمدات میں اضافے سے کوئی نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پاکستان پہلے ہی بھارت کو 65 فیصد تک زائد برآمدات کر رہا ہے ۔
http://www.dunya.com.pk/index.php/business/2014-07-18/400570#.U-qL5JY__IU
 

جاسمن

لائبریرین
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی برآمدات کے بعد قومی معیشت کی ترقی کا بڑا حصہ ہیں۔ افتخار بابر
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر افتخار بابر نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل2013۔14 کے دوران غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 11.5 فی صد(بارہ ارب نوے کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر) اضافہ ہؤا ہے ۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 6.4 فی صد(گیارہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر) اضافہ ہؤا تھا۔ رواں مالی سال ملکی معیشت کی ترقی کی شرح 4.14 فی صد رہی ہے جو گزشتہ چھ سالوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
http://urdu.customstoday.com.pk/بیرون-ملک-مقیم-پاکستانی-برآمدات-کے-بعد/
 

جاسمن

لائبریرین
ایران نے میزائل شکن سسٹم بنا لیا۔ امریکہ میں تشویش کی لہر
  • news-1407509027-6084.jpg

تہران (نیوز ڈیسک) بیرونی میزائلوں اور راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کرنے کیلئے اسرائیل نے ”آئرن ڈوم“ نامی نظام بنارکھا ہے جس کے مقابلے میں ایران نے بھی ایس اہی دفاعی نظام تیار کرلیا ہے جو ستمبر سے اپنا کام شروع کردے گا۔ ایران کی ایک ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے خبررساں ایجنسی فارس نیوز کو بتایا کہ دشمن کے میزائلوں اور راکٹوں کو راستے میں تباہ کرنے والا نظام 22 ستمبر سے کام شروع کردے گا۔ میزائل شکن دفاعی نظام کو دنیا کی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کے پاس ہی ہے۔ ایران کے میزائل شکن نظام کے اعلان کے ساتھ ہی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق امریکی صدر جاج بش کے تجربہ کار دفاعی مشیر مائیکل روبن سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایران نے یہ جدید صلاحیت حاصل کرلی ہے تو ان کا جواب تھا ”کیوں نہیں“ انہوں نے کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی میں ناقابل یقین ترقی کرلی ہے اور وہ یقیناً ایسی جدید ٹیکنالوجی کسی کی مدد کے بغیر بنا سکتے ہیں۔ مائیکل روبن نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ مغرب میں جمود طاری ہے جبکہ ایران تیزی سے ابھر رہا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/08-Aug-2014/130577
 

جاسمن

لائبریرین
  • news-1366985636-2451.jpg
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور کی پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خود کش جیکٹس اور بم بنانے کے ماہر مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد عبدالماجد کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی جو رحیم یار خان کے نواحی علاقہ ظاہر پیر کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد عرف ماجد خان کالعدم تنظیم کے لئے خود کش جیکٹ اور بم بنایا کرتا تھا اور اشتہاری بھی تھا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/bahawalpur/26-Apr-2013/42209
 

قیصرانی

لائبریرین
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ نے ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کر دیں
11 اگست 2014
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاک فضائیہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کی ہیں۔ وسطی پنجاب میں جاری ان مشقوں میں کم از کم تین اقسام کے ڈرون حصہ لے رہے ہیں جن میں سے دو ملکی ساختہ ہیں جب کہ ایک اطالوی ساخت ڈرون ہے۔ ان مشقوں کا مقصد جنگی اور غیر جنگی حالات میں ڈرون طیاروں کے ذریعہ اہداف حاصل کرنا ہے۔ ان مشقوں کے بارے میں تبصرہ کیلئے فضائیہ کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن وہ دستیاب نہیں تھے اور جوابی رابطہ نہیں کیا۔ نوائے وقت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مشقوں میں حصہ لینے والا ڈرون بیڑا اطالوی ساختہ ڈرون ’’فیلکو‘‘ اور ملکی ساختہ ڈرون ’’شہپر‘‘ اور براق پر مشتمل ہے۔ تینوں ڈرون غیر مسلح ہیں تاہم نگرانی اور جاسوسی کرنے کے جدید ترین آلات سے مزین ہیں۔ یہ مشقیں چکوال سے جہلم کے درمیانی علاقہ میں کی جا رہی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے اتوار کے روز کریش لینڈنگ کرنے والا ایک ڈرون بھی ان مشقوں میں شامل تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’براق‘‘ اور ’’شہپر‘‘ کے دونوں نظام نومبر 2013 میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے حوالے کئے گئے تھے۔ ’’براق‘‘ نیسکام اور ایروناٹیکل کمپلیکس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جبکہ ’’شہپر‘‘ گلوبل انڈسٹریز اینڈ سالوشنز کا تیار کردہ ہے
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/11-Aug-2014/321493
پاکستانی ڈرون تو کافی عرصے سے استعمال میں ہیں :)
 

جاسمن

لائبریرین
ریاضی کے اعلیٰ ترین اعزاز کی پہلی خاتون فاتح

بدھ 13 اگست 2014

140813033139_maryam_mirzakhani_fields_maths_medal_304x304__nocredit.jpg

مریم مرزاخانی نے ابتدائی تعلیم ایران میں حاصل کی جب کہ بعد میں امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی
ایرانی نژاد ریاضی دان مریم مرزاخانی نے ریاضی کے میدان میں دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
پروفیسر مریم مرزاخانی کو ان کی پیچیدہ جیومیٹری کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔


مرزاخانی کو یہ اعزاز سیول میں ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانگریس میں دیا گیا۔ ریاضی کی بین الاقوامی کانگریس ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے اور اس میں چار میڈل دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاضی کے شعبے میں فیلڈز میڈلز کو نوبل انعام کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس کا فیصلہ ریاضی کی بین الاقوامی یونین آئی ایم یو کی کمیٹی کرتی ہے۔
اس کا قیام کینیڈا کے ماہر ریاضی جان فیلڈز نے کیا تھا اور اس کے فاتحین کو میڈلز کے ساتھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کی رقم بھی انعام میں دی جاتی ہے۔
140813033012_maryam_mirzakhani_351x351_afp_nocredit.jpg

انھیں سیول میں ہونے والی کانگریس میں یہ اعزاز دیا گیا

پروفیسر مرزاخانی یہ انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون ریاضی دان ہیں۔ ایک عرصے سے اس کمی کا احساس چلا آ رہا تھا کہ کسی خاتون کو اب تک یہ میڈل نہیں مل سکا تھا۔
میڈل کی کمیٹی کی ایک رکن اور آکسفرڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ڈیم فرانسیس کیروان نے کہا کہ ’ریاضی کو مردوں کا شعبہ تصور کیا جاتا ہے تاہم خواتین نے صدیوں سے اس میں گراں قدر تعاون پیش کیا ہے۔‘
140813034028_mirzakhani_riemann_surfaces_304x304__nocredit.jpg

مریم مرزاخانی کو ریئمن سرفیس نامی ریاضی کے کنسٹرکشن پر انعام کا مستحق قرار دیا گی

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/08/140813_iranian_mirzakhani_wins_math_medal_fields_mb.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
امن کا نوبل انعام تین خواتین کے لیے
جمعہ 7 اکتوبر 2011
200px-Tawakel_Karman.jpg


اس سال امن کا نوبل انعام تین خواتین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ ان خواتین میں لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سِرلیف ، لائبیریا کی ہی لیما غبووِی اور یمن کی توکل کرمان شامل ہیں۔
ان تینوں خواتین کو یہ اعزاز حقوقِ نسواں اور خواتین کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد کرنے اور قیامِ امن کے لیے بھرپور کوششیں کرنے پر دیا گیا ہے۔

توکل کرمان یمن میں جمہوریت کی حامی تحریک میں شامل ایک اہم شخصیت ہیں۔
‘توکل کرمان یمن میں ایک تنظیم کی سربراہ ہیں جس کا نام ’وومن جرنلسٹ وِد آؤٹ چینز‘ یعنی زنجیروں سے آزاد خواتین صحافی ہے۔ انہیں یمن میں آزادی صحافت اور صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مہمات میں حصہ لینے کے باعث کئی مرتبہ جیل جانا پڑا۔


توکل کرمن یمن میں حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران حقوقِ نسواں کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ پہلی عرب خاتون ہیں جنہیں امن کا نوبل انعان ملا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/10/111007_nobel_peace_prize_women_tk.shtml
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
شیریں عبادی


Shirin Ebadi at the WSIS Conference in Tunis, Tunisia, 18 November 2005.

شیریں عبادی ایران کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی ترجمان ہیں جنہیں نوبل انعام حاصل کرنے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

شیریں عبادی کی تصانیف سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسلام، جمہوریت اور انسانی مساوات کی قائل ہیں۔ وہ مغرب کی دلدادہ نہیں ہیں ان کے اندر ایرانی قوم پسندی زیادہ نظرآتی ہے۔ وہ مغرب نواز شاہ کی شدید مخالف رہی۔ انہوں نے ایرانی انقلاب کی حمایت کی تھی ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران کو چھوڑ کر مغربی ممالک میں جابستے ہیں میں سمجھتی ہوں وہ میرے لیے مرگئے۔ انہوں نے ایران کے اندر غیر ملکی مداخلت کے ارادوں کی شدید مذمت کی ۔ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا کھلم کھلا دفاع کرتی ہیں۔



"ایران جاگ رہا ہے" شیریں عبادی کی سوانح عمری
10 اکتوبر 2003ء کو انہیں جمہوریت اور انسانی حققوق بالخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق کی خاطر کام کرنے کی بنا پر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/شیریں_عبادی
 

جاسمن

لائبریرین
نصراللہ شجیع کیلئے تمغۂ شجاعت کا اعلان دریائے کنہار میں طالب علم کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہو گئے تھے

15 اگست 2014
print_32.png
کراچی (این این آئی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و سابق ممبر سندھ اسمبلی نصر اللہ شجیع کو ان کی بہادر اور شجاعت پر تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ نصراللہ خان 2 جون کو بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار میں اپنے ایک طالب علم سفیان عاصم کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہو گئے تھے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/15-Aug-2014/322254
 

جاسمن

لائبریرین
کولمبو ٹیسٹ: سرفراز کی سنچری،

ہفتہ 16 اگست 2014,‭


140816064818_herath_sarfraz_624x351_reutersafp.jpg

اس اننگز کی خاص بات سرفراز احمد کی سنچری اور ہیراتھ کی 9 وکٹیں تھیں
ولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہے اور بارہ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تیسرے روز کی صبح پاکستان کی بیٹنگ کو مشکلات سے نکالنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رہے جنھوں نے 103 رنز بنائے۔ یہ سرفراز احمد کی اور پاکستان کے کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی سری لنکا میں پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/08/140816_pakistan_srilanka_test_3_sa.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
کولمبو ٹیسٹ: سرفراز کی سنچری،

ہفتہ 16 اگست 2014,‭


140816064818_herath_sarfraz_624x351_reutersafp.jpg

اس اننگز کی خاص بات سرفراز احمد کی سنچری اور ہیراتھ کی 9 وکٹیں تھیں
ولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہے اور بارہ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تیسرے روز کی صبح پاکستان کی بیٹنگ کو مشکلات سے نکالنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رہے جنھوں نے 103 رنز بنائے۔ یہ سرفراز احمد کی اور پاکستان کے کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی سری لنکا میں پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/08/140816_pakistan_srilanka_test_3_sa.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں میں سے 509 افراد وطن واپس
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو لیبیا سے مختلف راستوں سے پڑوسی ممالک منتقل کیا جاچکا ہے۔



16.08.2014
لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں میں سے پانچ سو سے زائد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا ہے جب کہ دیگر کو بھی وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع ہے۔
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر قومی فضائی کمپنی 'پی آئی اے' کے خصوصی طیارے کے ذریعے 509 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔
لیبیا میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وہاں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وہاں لگ بھگ 18000 پاکستانی مقیم ہیں۔

بیان کے مطابق اس وقت لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر انتظام امدادی کیمپوں میں 1200 سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ لیبیا میں مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع کی گئی تاکہ درست اعدادو شمار کا اندازہ لگا کر ان کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جاسکیں۔
لیبیا میں صورتحال کی وجہ سے متعدد ممالک اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو وہاں سے نکال چکے ہیں اور اس کے لیے خاص طور پر پڑوسی ملک تیونس کا راستہ استعمال کیا جارہا ہے۔
لیبیا میں ہوائی اڈے بند ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کو بھی تیونس کے راستے ہی وطن واپس لایا جائے گا۔

http://www.urduvoa.com/content/stranded-pakistani-arrived-from-libya/2415439.html
 
Top