دنیا میں غیر معمولی تباہی کیوں آئے گی؟

arifkarim

معطل
براہ کرم مذہب و سائنس کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں:

آپکے نزدیک اس دنیا میں غیر معمولی تباہی کیوں آئے گی؟

میرا جواب: کیونکہ حضرت انسان نے عدل و انصاف کو ترک یا خاص علاقوں تک محدود کر رکھا ہے!
 
عسکری

معطل
دنیا میں کوئی عزاب وزاب نہیں آ رہا بس کچھ گرمی بڑھے گی کچھ سردی موسمی تبدیلی اور اکانومی میں بڑی تبدیلی ہو گی ورنہ اجتماعی عزاب کس نے دیکھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اجتماعی عذاب آئے ہیں اور قوموں پر ہی آئے ہیں۔

ہماری کرتوت بھی کچھ اچھی نہیں ہیں۔ اگر اجتماعی عذاب آ گیا تو یہ ہمارے اعمال کا ہی نتیجہ ہو گا۔
 
تعبیر

محفلین
جبکہ میرا خیال ہے کہ آج کے دور میں انسان خود کو ہی خدا سمجھ بیٹھا ہے اس لیے اللہ ایسے بھولے بھٹکے لوگوں کو انکی اوقات یاد دلاتے ہیں اسطرح۔
 
زینب

محفلین
ابھی جو پاکستان میں‌زلزلہ آیا تھا وہ بھی تو ہماری قوم پر عزاب ہی تھا نا اب بھی آیا ہوا ہے ہماری کرتوتوں‌کی وجہ سے ۔ہم خدا کو بھلا بیٹھے ہیں اپنا دین ہمیں‌یاد نہیں تو اس کی راہ پر چلنا کیسا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
دنیا میں آجکل کہیں نہ کہیں عذاب آیا ہی رہتا ہے۔ ابھی یہ خنزیری زکام ہی دیکھ لیں، یہ بھی تو اللہ کا عذاب ہی ہے۔
 
عسکری

معطل
لو جی بیٹھ گئے سارے کے سارے اگر عزاب آنا تھا تو دنیا میں صرف مظلوم کشمیری باقی تھے اللہ کے لیے عزاب دینے کے واسطے واشنگٹن نیویارک لندن پیریس ماسکو جہاں نعوز باللہ خدا کو گالیاں دینے والے بستے ہیں ان پر کیوں نہیں آیا آپ لو گ دور کی کوڑی لائے عزاب آیا تو بھی مسکین غریب مسلمانوں پر جہاں ہم جنس پرستی سیکس کلب ڈسکو بار پبلک سیکس شراب عام ہے دنیا کی ہر نا فرمانی کی جارہی ہے جہاں کے لوگ اللہ رسول کو واہیات بکتے ہیں ان پر تو زلزلہ نہیں آیا اور اللہ ناراض ہیں تو کشمیریوں پر واہ آپ کی سوچ۔
 
زینب

محفلین
کشمیر والے کتنے مسکین ہیں وہ رہنے دو عبداللہ بھائی۔۔۔ویسے اللہ نے‌کود فرمایا ہے کہ جب جس زمین پر ظلم(گناہ) بڑھ جاتا ہے تو ان کے گھروں کو ہی ان کے لیے قبریں بنا دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کشمیری جب سے یورپ اور امریکہ سے پیسہ لانے لگے تھے تب سے ان کے پاوں زمین پر ٹکتے ہی نہیں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیے ان مسکینوں کی سٹوری رہنے دو۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ یہ بات نہیں ہے۔ اللہ بھی ظالموں کی رسی دراز کیئے رکھتا ہے۔ یہ تو وہی جانتا ہے کہ کس کے ساتھ کب اور کیا کرنا ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
امتیں اور بھی ہیں،ان میں گنہگار بھی ہیں
عجزوالےبھی ہیں،مست مے پندار بھی ہیں
ان میں کاہل بھی ہیں،غافل بھی ہیں،ہشیار بھی ہیں
سینکڑوں ہیں کہ تیرے نام سے بیزار بھی ہیں
رحمتیں ہیں‌تیری اغیار کے کاشانوں‌پر
برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر !

مع السلام
 
ظفری

لائبریرین
براہ کرم مذہب و سائنس سے ہٹ کر صرف اپنی رائے میں اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں:

آپکے نزدیک اس دنیا میں غیر معمولی عذاب کیوں آئے گا ۔؟

میرا جواب: کیونکہ حضرت انسان نے عدل و انصاف کو ترک یا خاص علاقوں تک محدود کر رکھا ہے!

عجیب سی بات کہہ دی آپ نے ۔۔۔۔۔۔ اگر سائنس اور مذہب سے ہٹ کر کوئی دنیا میں تباہی ( عذاب ) کا جواز پیش کرے گا تو اسکا استدلال کیا ہوگا ۔ ؟ کیونکہ کسی بھی چیز کی وجود پذیری کے لیئے ا سکی عقلی توجہیہ کا ہونا ضروری ہے ۔ اور معاف کجیئے گا آپ نے جو جواب ارسال کیا ہے ۔ اس کا تعلق اخلاقیات سے ہے اور اخلاقیات کسی بھی مذہب کی بنیادی تعلیم ہوتی ہے ۔ یعنی آپ کا جواب بھی مذہب کے دائرے میں آتا ہے ۔ لہذا میری گذارش ہے کہ سوال کی نوعیت صحیح کی جائے ۔ امید ہے اس کے بعد کوئی صحیح جواب دیا جاسکے گا ۔
 
شاہ حسین

جواب طلب فرمارہے ہیں حضرت ذاتی رائے میں جبکہ مذکورہ بالا جواب میں تین بار مذہب کا حولہ اور ساتھ معمانیت بھی فرمارہے ہیں کہ مذہب کی رو سے جواب ارسال نہ کیا جائے۔
گویم مشکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
عجیب سی بات کہہ دی آپ نے ۔۔۔۔۔۔ اگر سائنس اور مذہب سے ہٹ کر کوئی دنیا میں تباہی ( عذاب ) کا جواز پیش کرے گا تو اسکا استدلال کیا ہوگا ۔ ؟ کیونکہ کسی بھی چیز کی وجود پذیری کے لیئے ا سکی عقلی توجہیہ کا ہونا ضروری ہے ۔ اور معاف کجیئے گا آپ نے جو جواب ارسال کیا ہے ۔ اس کا تعلق اخلاقیات سے ہے اور اخلاقیات کسی بھی مذہب کی بنیادی تعلیم ہوتی ہے ۔ یعنی آپ کا جواب بھی مذہب کے دائرے میں آتا ہے ۔ لہذا میری گذارش ہے کہ سوال کی نوعیت صحیح کی جائے ۔ امید ہے اس کے بعد کوئی صحیح جواب دیا جاسکے گا ۔

درست، ٹائیٹل بدل دیا ہے۔ اب جواب دے کہ دیکھیں۔۔۔۔:rolleyes:
 
طالوت

محفلین
جب حضرت انسان مادی و اخلاقی اعتبار سے فطرت میں بگاڑ پیدا کرے گا تو تباہی آئے گی ہی ۔۔ تاہم فطرت کے اپنے نظام کے تحت جو تبدیلیاں آتی ہیں انھیں عذاب یا تباہی کہنا درست نہیں ۔۔ (جیسے زلزلے ، سیلاب وغیرہ)
وسلام
 
زونی

محفلین
براہ کرم مذہب و سائنس کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں:

آپکے نزدیک اس دنیا میں غیر معمولی تباہی کیوں آئے گی؟

میرا جواب: کیونکہ حضرت انسان نے عدل و انصاف کو ترک یا خاص علاقوں تک محدود کر رکھا ہے!

آپ کے جواب پہ ایک سوال ذہن میں آ گیا کہ کیا حضرت انسان نے اب تک عدل و انصاف کا دامن تھام رکھا تھا؟ :confused: اگر ہاں تو اب تک آنے والی تباہی کیوں آ‌گئی :idontknow:
 
arifkarim

معطل

آپ کے جواب پہ ایک سوال ذہن میں آ گیا کہ کیا حضرت انسان نے اب تک عدل و انصاف کا دامن تھام رکھا تھا؟ :confused: اگر ہاں تو اب تک آنے والی تباہی کیوں آ‌گئی :idontknow:

بیشک، انسان ہر زمانہ میں کسی حد تک عدل و انصاف پر قائم رہا ہے۔ لیکن آجکل تو جو ہو رہا ہے، اسکا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
 
Top