خوش خبری

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
مسٹر توحیدی جب اپنے نام کے ساتھ نمودار ہوئے تھے تو اسی وقت سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جناب کا مشن کیا ہے۔
تبلیغ ، واعظ اور فتووں کا آغاز تو گپ شپ اور لطائف کے زمرے سے ہی ہوگیا ہے۔ سو پیغامات کی حد کے بعد جب آپ جناب مذہبی زمرے میں قدم رنجا فرمائیں گے تو ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں۔ :skull:
جس لطیفے کو بنیاد بناکر موصوف نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ہم دیکھ لیتے ہیں کہ وہ یہاں کیا استدلال اور دلائل پیش کرسکتے ہیں کہ اس لطیفے میں اس طرح فرشتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ موصوف کے دلائل ہی ثابت کردیں گے کہ مذہبی زمرے تک رسائی ان کے لیئے کہاں تک سود مند ہے ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین

دعا کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اور وارث صاحب کو سمجھ عطا فرمائے آمین۔اور اچھے برے اور حلال و حرام میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

آپ اس قابل نہیں کہ آپ کی ہر بات کا جواب دیا جائے، میں مسلسل آپ کو شاعری کے لطیف رمز کو کنایہ میں جواب دے رہا تھا لیکن کبھی کوئی ٹیڑھی دُم بھی سیدھی ہوئی ہے۔

آپ اپنی دعائیں اور نیک خواہشات اپنے پاس رکھیں، مجھے ان کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، جہنم میں میں جا رہا ہوں تو آپ کو کیا، آپ اپنی فکر کریں۔ اور سعود صاحب سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں بھی انکی ضرورت نہیں ہے۔
 
قبلہ ۔۔۔۔ وضاحت مانگی ہے کہ کہاں فرشتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ آپ نے اسی لطیفے کی بنیاد پر فتوؤں کی پٹاری کھول دی ہے ۔ اس سارے لطیفے میں اگر آپ اس بات کو ثابت کر سکیں کہ کہاں فرشتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے تو ٹھیک ہے ۔ ورنہ کوشش کریں کہ اپنے تئیں کسی کے درمیان ایمان اور کفر کی لکیر کھینچنے سے گریز کریں ۔
فرشتے نے کب ان تینوں کو دعوت پر بلایا ہے۔کیا فرشتے انسانوں کو دعوت پر بلاتے ہیں۔اور وہ بھی دو کافروں کو؟
یہ بات نظروں سے اوجھل ہے؟
 
مسٹر توحیدی جب اپنے نام کے ساتھ نمودار ہوئے تھے تو اسی وقت سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جناب کا مشن کیا ہے۔
تبلیغ ، واعظ اور فتووں کا آغاز تو گپ شپ اور لطائف کے زمرے سے ہی ہوگیا ہے۔ سو پیغامات کی حد کے بعد جب آپ جناب مذہبی زمرے میں قدم رنجا فرمائیں گے تو ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں۔ :skull:

مارے بوکھلاہٹ کے اردو محفل والوں کی انداز گفتگو دیکھیں ۔دلیل سے فارغ لوگ اور کر ہی کیا سکتے ہیں۔ جن کو یہ بھی نہیں پتہ کہ احسن انداز میں اپنا موقف کیسے پیش کرتے ہیں۔ سعود صاحب تھوڑا ان لوگوں کی باتوں پر بھی نظر ثانی کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

سعود صاحب کیا آپ کے نزدیک کوئی جبرائیل علیہ السلام کے بارے میں مجرے جیسے الفاظ استعمال کرے تو یہ قابل قبول ہے؟

ایسے شخص کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، لکھے نہ پڑھے نام محمد فاضل، انہیں اس ساری رباعی میں ًمجرے ً کے لفظ پر اعتراض ہے، اور قسم لے لو جو انہیں باقی الفاظ کی سمجھ آئی ہو۔ مجرے کا لفظ دیکھا اور بکنے لگے واہی تباہی، ان کے نزدیک مجرا صرف وہی ہے جو آج کل پاکستان اور لاہور کی طوائف زادیاں کرتی ہیں، کیوں مسٹر توحیدی یہی مطلب سمجھے نہ آپ، اور سمجھ لیا کہ فرشتہ بھی اسی طرح مجرا کرنے آیا ہے۔

آپ کے مبلغ علم میں اضافے کیلیے، جس کی حقیقت آپ کے ایک جملے ہی سے واضح ہو گئی ہے، کہ مجرے کا یہاں مطلب فرشی سلام ہے۔ واہ رے جنت کے ٹھیکیدار

ع - سمجھے بھی تو کیا سمجھے، جانا بھی تو کیا جانا
 
جس لطیفے کو بنیاد بناکر موصوف نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ہم دیکھ لیتے ہیں کہ وہ یہاں کیا استدلال اور دلائل پیش کرسکتے ہیں کہ اس لطیفے میں اس طرح فرشتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ موصوف کے دلائل ہی ثابت کردیں گے کہ مذہبی زمرے تک رسائی ان کے لیئے کہاں تک سود مند ہے ۔ ;)

اب وضاحت کر دی ہے اب جواب دو ورنہ تسلیم کر لو کہ جھوٹ کا ساتھ دے رہے ہو؟
 
آپ اس قابل نہیں کہ آپ کی ہر بات کا جواب دیا جائے، میں مسلسل آپ کو شاعری کے لطیف رمز کو کنایہ میں جواب دے رہا تھا لیکن کبھی کوئی ٹیڑھی دُم بھی سیدھی ہوئی ہے۔

آپ اپنی دعائیں اور نیک خواہشات اپنے پاس رکھیں، مجھے ان کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، جہنم میں میں جا رہا ہوں تو آپ کو کیا، آپ اپنی فکر کریں۔ اور سعود صاحب سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں بھی انکی ضرورت نہیں ہے۔

ہمارا کام سمجھانا تھا ہے اور رہے گا ان شاءاللہ
نہیں سمجھنا تو نہ سمجھو۔
 
ظفری

لائبریرین
فرشتے نے کب ان تینوں کو دعوت پر بلایا ہے۔کیا فرشتے انسانوں کو دعوت پر بلاتے ہیں۔اور وہ بھی دو کافروں کو؟
یہ بات نظروں سے اوجھل ہے؟

اف میرے خدا ! ۔۔۔ تو یہ آپ کا وہ اعتراض تھا جس کی بنیاد پر آپ نے فتوؤں کا پٹارہ کھول دیا ۔ دل تو چاہ رہا ہے کہ آپ کے اس حسنِ مزاج پر آپ کو ایسا اصطلاحی لیکچر دوں کہ آپ کی طبعیت عش عش کر اٹھے ۔ مگر سعود کی محنت کوضائع دیکھ کر میں اس ارادے سے خود کو باز رکھ رہا ہوں ۔ آپ کا اعتراض سمجھ آگیا ۔ آپ مذید اس دھاگے پر قندز لگانے سے باز رہیں ۔
آپ کے فہم اور فراست کے اعلیٰ معیار کی قدر کرتے ہوئے مذہبی اور سیاسی زمروں میں آپ کی رسائی کے لیئے آپ کی پوسٹوں کی تعداد 100 کے بجائے 200 کی جاتی ہے ۔ ;)
 
1000 کر دو 200 کر کے میری جان پر احسان نہ کرو۔کب تک حق سے بھاگو گے۔اتنا برا رویہ آپ نے اس گفتگو میں رکھا ہے کہ دل نہیں کرتا دوبارہ اس فورم پر آیا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
1000 کر دو 200 کر کے میری جان پر احسان نہ کرو۔کب تک حق سے بھاگو گے۔اتنا برا رویہ آپ نے اس گفتگو میں رکھا ہے کہ دل نہیں کرتا دوبارہ اس فورم پر آیا جائے۔

ملک صاحب کہنے کو تو آپ “توحیدی“ ہیں اور بس چند مراسلوں کے بعد ہی بھاگ لیے۔ مبلغ حضرات کو تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
 
شمشاد صاحب تو کیا یہ شرفائ کا شیوہ ہے

یہ آپ کا وہ اعتراض تھا جس کی بنیاد پر آپ نے فتوؤں کا پٹارہ کھول دیا

دل تو چاہ رہا ہے کہ آپ کے اس حسنِ مزاج پر آپ کو ایسا اصطلاحی لیکچر دوں کہ آپ کی طبعیت عش عش کر اٹھے

آپ مذید اس دھاگے پر قندز لگانے سے باز رہیں ۔
آپ کے فہم اور فراست کے اعلیٰ معیار کی قدر کرتے ہوئے مذہبی اور سیاسی زمروں میں آپ کی رسائی کے لیئے آپ کی پوسٹوں کی تعداد 100 کے بجائے 200 کی جاتی ہے

ایسے شخص کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے

مزید بھی ان لوگوں کی پوسٹوں میں دیکھ لیں کیا گل کھلائے گئے ہیں۔کیا جو بھی آپ کے نظریات سے اختلاف کر لے آپ لوگوں کا یہی سلوک ہوتا ہے اس کے ساتھ۔ ذرا ان پر بھی نظرثاانی کر لیں شمشاد صاحب۔
ایک بات نوٹ کر لیں کہ اوپر جتنا بھی میرے بارے میں ذاتی تنقید کی گئی ہے اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔الحمدللہ
 
شمشاد

لائبریرین
اپنا مندرجہ بالا مراسلہ دیکھیں اور بتائیں کسی نے بھی آپ کو “تُو“ کہہ کر مخاطب کیا ہے؟

اور اب اپنا بھی انداز گفتگو ملاحظہ فرما لیں :

دوسروں کو تو احسن انداز میں موقف پیش کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔

جن کو یہ بھی نہیں پتہ کہ احسن انداز میں اپنا موقف کیسے پیش کرتے ہیں۔

ذرا اپنے انداز پر بھی نظر فرمائیں۔ ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی۔
 
ملک صاحب کہنے کو تو آپ “توحیدی“ ہیں اور بس چند مراسلوں کے بعد ہی بھاگ لیے۔ مبلغ حضرات کو تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

میں نہیں بھاگ رہا۔لیکن میں جاھلین سے زیادہ دیر بات بھی نہیں کر سکتا۔
اتنی بدتمیزی برداشت سے باہر ہے۔
 
اپنا مندرجہ بالا مراسلہ دیکھیں اور بتائیں کسی نے بھی آپ کو “تُو“ کہہ کر مخاطب کیا ہے؟

اور اب اپنا بھی انداز گفتگو ملاحظہ فرما لیں :

دوسروں کو تو احسن انداز میں موقف پیش کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔

ذرا اپنے انداز پر بھی نظر فرمائیں۔ ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی۔
گویا میرا اتنا کہہ دینا ان کی اتنی تلخ باتوں پر بھی بھاری ہے؟
واہ شمشاد صاحب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top