خوش خبری

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اف میرے خدا ! ۔۔۔ تو یہ آپ کا وہ اعتراض تھا جس کی بنیاد پر آپ نے فتوؤں کا پٹارہ کھول دیا ۔ دل تو چاہ رہا ہے کہ آپ کے اس حسنِ مزاج پر آپ کو ایسا اصطلاحی لیکچر دوں کہ آپ کی طبعیت عش عش کر اٹھے ۔ مگر سعود کی محنت کوضائع دیکھ کر میں اس ارادے سے خود کو باز رکھ رہا ہوں ۔ آپ کا اعتراض سمجھ آگیا ۔ آپ مذید اس دھاگے پر قندز لگانے سے باز رہیں ۔
آپ کے فہم اور فراست کے اعلیٰ معیار کی قدر کرتے ہوئے مذہبی اور سیاسی زمروں میں آپ کی رسائی کے لیئے آپ کی پوسٹوں کی تعداد 100 کے بجائے 200 کی جاتی ہے ۔ ;)

اب غور کریں ظفری صاحب نے یہاں کوئی جواب نہیں دیا ہوتا تو دیتے۔صرف دھمکی پر گزارا کیا کیونکہ فورم کی موڈریشن کا اختیار جو ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
گویا میرا اتنا کہہ دینا ان کی اتنی تلخ باتوں پر بھی بھاری ہے؟
واہ شمشاد صاحب

میں نہیں بھاگ رہا۔لیکن میں جاھلین سے زیادہ دیر بات بھی نہیں کر سکتا۔
اتنی بدتمیزی برداشت سے باہر ہے۔

جی بھائی میری زندگی کا مقصد اللہ کی توحید کی طرف دعوت دینا اور شرک سے بچنے کی دعوت دینا ہے۔

اپنے آپ کو توحیدی بھی کہتے ہیں، زندگی کا مقصد اللہ کی توحید کی طرف دعوت دینا بھی بتاتے ہیں لیکن دوسروں کو بغیر کسی ثبوت کے جاہلین کا خطاب بھی دے رہے ہیں۔

مبلغ کا تو کام ہی تلخ و ترش باتیں سُننا ہوتا ہے۔ ابھی تو بدتمیزی ہوئی ہی نہیں اور آپ کی برداشت سے باہر ہو گیا، آگے کیا ہو گا؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، توحیدی صاحب اردو محفل میں خوس آمدید ۔ لطیفہ کے معیار پر آپ یقیناً اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں تاہم اگر آپ صوفیانہ کلام و ادب کا مطالعہ کریں تو آپ کو وہ شکایت یقیناَ نہیں رہے گی جس کا آپ نے اظہار کیا ہے۔ کلام نثر یا نظم ہر دو صورت میں اپنے اندر بہت وسعت لیے ہوئے ہوتا ہے اور بات محض ظاہری معانی تک محدود نہیں ہوتی ۔

آپ کچھ وقت لیں یہاں کے ماحول سے مانوس ہونے میں اور اگر آپ یہاں تعمیری حوالے سے اپنا علم و صلاحیتیں استعمال کرنا چاہیں تو یہاں آپ کو دوستانہ ماحول محسوس ہو گا اور یہ بہت مفید و عمدہ شیئرنگ ہو گی آپ کی جانب سے ۔
 
محترم توحیدی صاحب، ہم نے آپ کا مراسلے کا اقتباس ضرور لیا تھا کیوں کہ اسی کے باعث ہمیں کچھ لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ ورنہ آپ نے جن باتوں کا اقتباس لے لے کر ان کے بخیئے ادھیڑنے کی کوشش کی ہے ان کی ابتداء مین تحریر ہے کہ یہ باتیں ہماری چند سالہ تجربے کا نچوڑ ہیں نہ کہ آپ ی کسی بات کا جواب۔ اور اخیر میں بھی لکھا ہے کہ یہ کسی فرد واحد کو ہدف بنا کر لکھی گئی باتیں نہیں ہیں بلکہ سبھی کے لئے عمومی پیغام ہے۔ آپ اس کو اپنی بات سے جوڑنا چاہیں تو آپ کی مرضی ہے، ورنہ ہم ایسی غیر متعلقہ گفتگو سے دور بھلے۔ نیز یہ کہ ہمارے حوالے سے ایک مہربانی فرما دیں تو حد درجہ عنایت ہوگی کہ ہمارا مسلک کیا ہے، ہمیں فرشتوں اور اللہ کی ذات پر یقین ہے بھی کہ نہیں اور ہے تو کس انداز میں، نیز ہماری ان سے عقیدت کا معیار کیا ہے ان تمام باتوں پر اگر آپ اپنی رائے محفوظ رکھیں تو بہتر ہوگا۔ آپ ان کی بے حرمتی پر کسی کو بھلا برا کہنا چاہیں تو کہیں لیکن اس بات کی فکر چھوڑ دیں کہ فلاں کی نظروں میں اس بات کی کوئی اہمیت ہے یا نہیں ہے۔

شاید اس کے بعد ہمیں اس موضوع میں کچھ پوسٹ کرنی کی فرصت نہ ہو کیوں کہ ہمارا آج کا پورا دن اور آنے والی رات بہت مصروف گزرنے والی ہے۔ :)
 
السلام علیکم ، توحیدی صاحب اردو محفل میں خوس آمدید ۔ لطیفہ کے معیار پر آپ یقیناً اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں تاہم اگر آپ صوفیانہ کلام و ادب کا مطالعہ کریں تو آپ کو وہ شکایت یقیناَ نہیں رہے گی جس کا آپ نے اظہار کیا ہے۔ کلام نثر یا نظم ہر دو صورت میں اپنے اندر بہت وسعت لیے ہوئے ہوتا ہے اور بات محض ظاہری معانی تک محدود نہیں ہوتی ۔

آپ کچھ وقت لیں یہاں کے ماحول سے مانوس ہونے میں اور اگر آپ یہاں تعمیری حوالے سے اپنا علم و صلاحیتیں استعمال کرنا چاہیں تو یہاں آپ کو دوستانہ ماحول محسوس ہو گا اور یہ بہت مفید و عمدہ شیئرنگ ہو گی آپ کی جانب سے ۔

وعلیکم السلام
میں نے ظاہری الفاظ پر بات کی ہے۔ورنہ شاعری کی باطل تاویل کرنا شاعروں کے لیے کون سا مشکل ہے۔صوفیت نے جس طرح اسلام کو نقصان پہنچایا ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں۔ایسے کلام اور ایسی باتوں سے اللہ ہمیں بچائے جو اللہ کی گستاخی پر انسان کو ابھارے۔نعوذباللہ
آج جو دوستانہ ماحول ملا ہے اللہ نہ کرے ایسا ماحول دشمن کو بھی میسر آئے۔

وارث صاحب ،شمشاد صاحب ،اور ظفری صاحب ،ان کی طرف سے دلیل نہ ہونے کے باعث صرف دھمکیوں گالیوں پر گزارہ کیا گیا۔اور پھر موڈریشن کا رعب تو جمانا پڑتا ہے(ابتسامہ)
 
ظفری صاحب،وارث صاحب اور شمشاد صاحب کی باتیں پڑھ کر لگا کہ شاید ساری انتظامیہ ہی ایسی ہے لیکن شگفتہ صاحبہ اور سعود صاحب کی باتیں پڑھ کر لگا کہ پانچوں انگلیاں گھی میں نہیں ہیں۔چلو یہ اچھی بات ہے کہ اختلاف سہی لیکن سعود صاحب اور شگفتہ صاحبہ میں احسن انداز میں اپنا موقف پیش کرنے کا ڈھنگ ہے۔ شگفتہ صاحبہ آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری اس بات کا جواب دے دیں جس کا جواب دینے کو میں نے ظفری صاحب کو کہا تھا ۔اب ظفری صاحب تو راہ فرار اختیار کر گئے آپ اس کا جواب دے دیں۔اور ثابت کریں کہ یہ واقعہ کیسے قرآن و حدیث کے خلاف نہیں ہے۔تاکہ مجھے بھی پتہ لگے۔
نوٹ:صوفیانہ باطنی معنی اور ظاہری معنی اور سے گریز کیجئے گا۔
فرشتے نے کب ان تینوں کو دعوت پر بلایا ہے۔کیا فرشتے انسانوں کو دعوت پر بلاتے ہیں۔اور وہ بھی دو کافروں کو؟
 
ظفری

تمہارا اعتراض ہی اتنا بچگانہ ہے ۔ اس پر کسی قسم کی دلیل دی ہی نہیں جاسکتی ۔ دلیل وہاں دی جاتی ہے جہاں علمی استدلال علمی ثبوت کے ساتھ موجود ہو ۔
احباب موصوف کا اعتراض ملاحظہ فرمایئے :

فرشتے نے کب ان تینوں کو دعوت پر بلایا ہے۔کیا فرشتے انسانوں کو دعوت پر بلاتے ہیں۔اور وہ بھی دو کافروں کو؟

کوئی ہے اس پر پر عملی بحث کرسکے ۔ :idontknow:
 
کیا گپ شپ کے اس دھاگے کو اب مقفل کر دیا جانا چاہئے؟ کیوں کہ دھاگے کے عنوان اور حالیہ گفتگو میں شاید ہی کوئی علاقہ ہو۔ :)

احباب چاہیں تو اپنی گفتگو کسی مناسب زمرے میں علیحدہ دھاگہ کھول کر جاری رکھ سکتے ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین

دھاگے کو مقفل کیوں کرنا ، توحیدی صاحب ہی کو ادھر مقفل کردیں۔ ان صاحب سے بات چیت صرف اور صرف لطائف کے زمرے میں ہی ہوسکتی ہے۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
گویا میرا اتنا کہہ دینا ان کی اتنی تلخ باتوں پر بھی بھاری ہے؟
واہ شمشاد صاحب

میں نہیں بھاگ رہا۔لیکن میں جاھلین سے زیادہ دیر بات بھی نہیں کر سکتا۔
اتنی بدتمیزی برداشت سے باہر ہے۔

ظفری صاحب،وارث صاحب اور شمشاد صاحب کی باتیں پڑھ کر لگا کہ شاید ساری انتظامیہ ہی ایسی ہے لیکن شگفتہ صاحبہ اور سعود صاحب کی باتیں پڑھ کر لگا کہ پانچوں انگلیاں گھی میں نہیں ہیں۔چلو یہ اچھی بات ہے کہ اختلاف سہی لیکن سعود صاحب اور شگفتہ صاحبہ میں احسن انداز میں اپنا موقف پیش کرنے کا ڈھنگ ہے۔ شگفتہ صاحبہ آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری اس بات کا جواب دے دیں جس کا جواب دینے کو میں نے ظفری صاحب کو کہا تھا ۔اب ظفری صاحب تو راہ فرار اختیار کر گئے آپ اس کا جواب دے دیں۔اور ثابت کریں کہ یہ واقعہ کیسے قرآن و حدیث کے خلاف نہیں ہے۔تاکہ مجھے بھی پتہ لگے۔
نوٹ:صوفیانہ باطنی معنی اور ظاہری معنی اور سے گریز کیجئے گا۔

ظفری صاحب اور وارث صاحب کی باتوں کا تو میں ذکر نہیں کروں گا لیکن جو الزام مجھ پر لگا رہے ہیں، اس کی وضاحت فرمائیں گے کہ میں نے آپ کو ایسا کیا کہہ دیا جو آپ کو ناگوار گزرا؟

اور یہ جو آپ ہر جگہ انتظامیہ انتظامیہ کہتے پھر رہے ہیں، تو یہ انتظامیہ کا کام ہے کہ اس اردو محفل کو اپنے اصولوں پر کاربند رکھے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس تھریڈ پر دوسری پوسٹ میں نے کی تھی۔ سوچ رہا ہوں کہ شاید شکریہ کا بٹن دبانے پر ہی اکتفا کرتا تو یہ تھریڈ اتنی زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنتی۔

رہی بات اختلاف کی تو اگر اس لطیفے میں اگر کوئی بات ایسی تھی جو ٹھیک نہیں تھی تو اُس کی طرف نشاندہی ہی کافی تھی۔ کیونکہ دین میں کوئی جبر نہیں ہوتا۔ پھر ضروری نہیں کہ اردو محفل میں آنے والا ہر شخص مسلمان ہو یا اس کے عقائد بالکل ہمارے جیسے ہوں۔ دراصل بحث در بحث سے تلخیاں پیدا ہوتی ہیں جو مزید تلخیوں کو جنم دیتی ہیں سو میں تو جب دیکھتا ہوں کہ بحث طول پکڑ رہی ہے تو ایسی جگہ سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں۔

پھر شدت پسندی اپنی حد تک تو ٹھیک رہتی ہے لیکن ہم دوسروں پر اپنے نظریات ٹھونس نہیں سکتے اگر کوئی مانتا ہے تو ٹھیک، نہیں تو زبردستی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ شدت پسندی سے ہم اپنے مخالف تو پیدا کرسکتے ہیں کسی کو قائل نہیں کر سکتے سو لچکدار رویّہ ہر صورت میں ضروری ہے۔
 
میں ایک بات کا نوٹس لیے بغیر نہ رہ سکا کہ تہذیب کی اوپر والی پوسٹ کی عنوان “ چائے کی پیالی میں طوفان “ ہے ۔
اور
چائے کی پیالی میں اصل طوفان اس پوسٹ میں آیا ہے ۔
کیسا عجیب اتفاق ہے !!
ہے نا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top