تعارف خوش آمدید ابو سنبل

اردو محفل کے نئے رکن اور میرے کعبہ و قبلہ برادرم ابو سنبل نے محفل کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔ ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا گو کہ ان کے پاس گزارنے کے لئے وقت مشکل ہی سے ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سنبل کے ابا جان، اپنے بارے میں اور سنبل کے بارے میں بھی بتائیں۔
 
ابو یاسر

محفلین
خود بھی آ جائیں گے ، موصوف ریاض میں ہی قیام پذیر ہیں
اور بڑے ہی مہمان نواز ہیں
۔
۔
مگر
۔
۔
 
تیشہ

محفلین
اردو محفل کے نئے رکن اور میرے کعبہ و قبلہ برادرم ابو سنبل نے محفل کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔ ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا گو کہ ان کے پاس گزارنے کے لئے وقت مشکل ہی سے ہوگا۔

یہ کس کی کون کی سنبل کے ابا ہیں :confused:
 
عثمان

محفلین
خوش آمدید!
ویسے سعود صاحب۔۔۔لگتا ہے کہ آپ کے خاندان میں کنیت کا کافی رواج ہے۔
 
خوش آمدید!
ویسے سعود صاحب۔۔۔لگتا ہے کہ آپ کے خاندان میں کنیت کا کافی رواج ہے۔

قبلہ محترم قصہ یہ ہے کہ اس طرح کی کنیت اختیار کر لینے سے کسی بھی سائٹ مین ریجسٹریشن عموماً آسان ہوتی ہے۔ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ میری ای میل آئی ڈی sawood54321 جیسا کچھ جناتی ہو۔ :)
 
Top