سید عاطف علی

لائبریرین
چو محو عشق شدی ،،،، رہنما چہ می جویٴ
بہ بحر غوطہ زدی ،،، ،نا خدا چہ می جویٴ
بذوق ِدل نفس طوف خویش کن بیدل
تو کعبہ در بغلے ،،،، جا بہ جا چہ می جویٴ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم اگر عشق ﴿کے میدان میں﴾ گم ہو گیے تو رہنما کو کیا ڈھونڈنا؟
اگر سمندر میں غوطہ لگاچکے تو اب ناخدا کو کیا ڈھونڈنا؟
بیدل ۔اپنے دل کی گہرایٴ مست ہو جاو اور خود اپنا طواف کرو۔
تمہارا مرکزتو تمہارے پہلو کے اندر ہے ۔ جگہ جگہ کیا ڈھونڈنا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
متاعِ طاعتِ خود را ترازوئے بر افرازد
ببازارِ قیامت با خدا سوداگری کردہ

(اقبال)

زاہد اور عابد اپنی اطاعت کے خزانے کو ترازو میں تولتے ہیں گویا قیامت کے بازار میں خدا کے ساتھ سوداگری کرتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
محمد وارث بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے
علم کے پیاسوں کے لئے نایاب تحفہ ہے سبحان اللہ
ماشاءاللہ جس جس نے بھی یہاں فارسی کے اشعار لکھ کر اسکا ترجمہ لکھا ہے سب کے لئے جزاک اللہ خیراً کثیراً
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیراء
محترم وارث بھائی
میں تو عنوان میں " فارسی اشعار " لکھا دیکھ اس دھاگے کو کھول ہی نہ پایا ۔
اب کھولا ہے تو
سبحان اللہ
کیا موتی بکھرے ہیں علم و حکمت سے جگمگاتے ہوئے ۔
اک سوال کیا یہ لفظی ترجمہ ہے یا مفہومی ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ مہ جبین بہن اور نایاب بھائی۔

نایاب بھائی بعض دفعہ ترجمہ لفظی ہوتا ہے اور بعض دفعہ مفہومی لیکن میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح شاعر کا مدعا بیان ہو سکے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
افروختن ۔ و ۔ سوختن ۔ و ۔ جامہ دریدن۔۔
پروانہ زمن شمع زمن گل زمن آموخت۔۔
شاعر کا نام معلوم نہیں-
روشنی بکھیرنا شمع نے ۔ جل مرنا پروانہ نے اور گریباں چاک کرنا گل نے ۔ مجھ سے سیکھا ہے۔
 

طارق حیات

محفلین
غم دين خور کہ غم غم دين است
همہ غمها فر و تر ازين است
غم دفيا مخور کہ بيهوده است
هيچکس در جهان نياسوده است
فقير قادر بخش بيدل (روہڑی، سندہ)
 

طارق حیات

محفلین
جان بہ لب آمده است زهجران حبيب کو

دردم زحد گذشت خدارا طبيب کو

آفاق کرد ساخت مرا دور چشم تو

آخر زکس بپرس کہ ”بيدل“ غريب کو

فقير قادر بخش بيدل
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بيدل سري بنہ سر خاک اوليا
بل خاک آستانہ شان ساز توتيا

فقير قادر بخش بيدل (روہڑی)
یہاں اشعار ترجمہ کے ساتھ ککھنے کی روایت رہی ہے تا کہ بہرہ وری کا دائرہ وسیع ترہو ۔۔۔پہلا مصرع کا کوئی کلمہ مفقود ہے وزن سے ایسا لگتا ہے۔
 

طارق حیات

محفلین
افروخت عشق شمع جمال محمدي
شد مرتضى ظهور کمال محمدي



حضرت حسن شعاع هما آفتاب بود
شبير شمس نور جلال محمدي



زين العباد و باقر و جعفر صفات است
کاظم و رضا است مظهر حال محمدي



تقي و نقي عسکري القاب وي شده
مهدي است موبو مثال محمدي



بيدل زعشق بهره دهندت بگو بصدق
صلوات بر محمد و آل محمدي



فقير قادر بخش بيدل
 

طارق حیات

محفلین
اصل میں فقیرقادر بخش بیدل کےفارسی شاعری کے 6 دیوان ہیں۔ لیکن افسوس کہ مجھے فارسی نہیں آتی۔
 

طارق حیات

محفلین
اصل میں فقیرقادر بخش بیدل کےفارسی شاعری کے 6 دیوان ہیں۔ لیکن افسوس کہ مجھے فارسی نہیں آتی۔
These verses, in fact, belong to Sufi mystic Hazrat Qadir Baksh Bedil (1230-1289 Hijri) who lived his life in Rohri, Sindh. He wrote 25 books in Persian, Arabic, Urdu (Reekhta),Sindhi and Siraiki
 

تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری

(امیر خسرو دہلوی)

میں تُو بن گیا ہوں اور تُو میں بن گیا ہے، میں تن ہوں اور تو جان ہے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ہوں اور تو اور ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری
(امیر خسرو دہلوی)
میں تُو بن گیا ہوں اور تُو میں بن گیا ہے، میں تن ہوں اور تو جان ہے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ہوں اور تو اور ہے۔

ایک مصرع رہ گیا ہے صاحب، مکمل شعر یوں ہے

من تو شُدم تو من شُدی، من تن شُدم تو جاں شُدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری
 

منصور آفاق

محفلین
از سیہ کاراں امیدِ توبہ جرمِ دیگر است
جامہ ء خود راہماں بہتر نشوید ِ گلخنی
سلطان باہو
ترجمہ

سیہ کاروں سے توبہ کی امید اک جرمِ دیگر ہے
لباسِ ذات کا بہتر ہے آتش گاہ میں دھُلنا

منصور آفاق
 
Top