خاکسار کی آواز میں ایک اور گانا.پسندیدگی کی امید کے ساتھ !!!

محمد وارث

لائبریرین
آپ کا "املائی جہاد" خوب ہے مگر ہمارے ساتھ وہ تو نہ کریں جو آج کل کے جہادی مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں مطلب قتلِ عام۔ صحیح لفظ "پتا" ہی ہے۔ یہ لغات دیکھیے

شہرہ آفاق فرہنگ آصفیہ
FA.jpg


مستند ترین نور اللغات
NL.jpg


اور آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی فیروز اللغات
FL.jpg
 
آپ کا "املائی جہاد" خوب ہے مگر ہمارے ساتھ وہ تو نہ کریں جو آج کل کے جہادی مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں مطلب قتلِ عام۔ صحیح لفظ "پتا" ہی ہے۔ یہ لغات دیکھیے

شہرہ آفاق فرہنگ آصفیہ
FA.jpg


مستند ترین نور اللغات
NL.jpg


اور آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی فیروز اللغات
FL.jpg
فصیح وبلیغ وضاحتوں کا محترم برادرم محمدوارث کی جانب سے پیش کیے جانے کے بعد مابدولت کے پاس کوئی راہ فرار نہیں رہا ، سوائے اتفاق کرنے کے اور ویسے بھی مابدولت ' اختلاف برائے محض مخالفت ' کے قائل نہیں ہیں۔تاہم مابدولت کواس امر کااحساس ضرورہوگیا کہ برادرم محمدوارث صاحب اس معاملے میں اس محفل کے سب سے حساس اور زودرنج ترین قابل احترام شخصیت ہیں۔:):)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
چارعددفسیح وبلیغ وضاحتوں کا محترم برادرم محمدوارث کی جانب سے پیش کیے جانے کے بعد مابدولت کے پاس کوئی راہ فرار نہیں رہا ، سوائے اتفاق کرنے کے اور ویسے بھی مابدولت ' اختلاف برائے محض مخالفت ' کے قائل نہیں ہیں۔تاہم مابدولت کواس امر کااحساس ضرورہوگیا کہ برادرم محمدوارث صاحب اس معاملے میں اس محفل کے سب سے حساس اور زودرنج ترین قابل احترام شخصیت ہیں۔:):)
"فصیح" :)
 

ربیع م

محفلین
املاء کی کافی ساری غلطیاں ان کی نکل رہی ہیں جنہوں نے محفل کو اغلاط سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا!!

اور اغلاط بھی انتہائی بچگانہ ہیں!!

کیا آئی ڈی دو افراد چلاتے ہیں یا کوئی اور وجہ ہے!
 
املاء کی کافی ساری غلطیاں ان کی نکل رہی ہیں جنہوں نے محفل کو اغلاط سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا!!

اور اغلاط بھی انتہائی بچگانہ ہیں!!

کیا آئی ڈی دو افراد چلاتے ہیں یا کوئی اور وجہ ہے!
مذکورہ بالا املا کی غلطی انتہائی سہواً ہے ،محترم بدرالفاتح بھیا! ورنہ اس لفظ سے تو مابدولت اپنے ہاتھ کی لکیروں کی طرح واقف ہیں۔ ویسے آپ کے آئی ڈی کے دو افراد کے زیراستعمال رہنے والے استفسار نے مابدولت کو ایک طمانیت ،مسرت اورتقویت کے احساس جانفزا سے بہرہ مند کیا ہے ، کیونکہ یہ سوال اپنی جگہ غماز ہے اس بات کی کہ آپ جناب مابدولت سے غلط املا کی امید یاتوقع ہرگزنہیں رکھتے ہیں ۔تاہم مابدولت کی سہوشناس نگاہیں ہمہ وقت کسی غلط املا کی درستگی کی تاک میں ہی رہینگی، اگرناگوارخاطرناگذرے تو اضافہ کرتا چلوں کہ تصحیح اوراصلاح کابیڑہ ، جب تک کہ غرق نہیں ہوتا ، ہمیشہ اٹھارکھا ہی رہے گا! آپ جناب کی دعاسے!اچھااب جائیے اور مابدولت کے گائے ہوئے تین گانے سنئے اور اپنی قیمتی مثبت یا منفی رائے سے سرفراز فرمائیے ۔ شکریہ ! اور ہاں ،مابدولت نے آپ کو جو سافٹوئیر کاربط دیاتھا ،جملہ ہدایات کے ساتھ ،کیا وہ ڈاونلوڈ کرلیا آپ نے؟:):)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پسندکرنے کا تہہ دل سے شکریہ برادرم محمد بلال اعظم صاحب ۔ مابدولت نے دواورگانے بھی گائے ہیں ، اگرآپ درخوراعتناسمجھیں تووہ بھی گوش گذار کرلیں ،اور ریٹنگ یاتبصرہ سےنوازیں شکریہ۔:):)
ارے واہ!
میں ڈھونڈتا ہوں۔
میں تو اپنی پلے لسٹ میں شامل کر رہا ہوں اسے۔
اور ہاں! فرمائشی پروگرام بھی شروع کیجیے۔
 
خوب!!
یہ آپ کی آواز ہے کیا؟؟ آپ نے کسی اسٹوڈیو میں گایا یہ گانا؟؟ :question:
جی لاریب بہن ، یہ میری ہی آوازہے۔اور یہ گانا میں نے کسی اسٹوڈیو میں نہیں بلکہ ایک سادہ سی مائک پراپنے کمپیوٹر پرگاکرریکارڈکیاہے۔تاہم مابدولت پسندیدگی کے لئے اپنی بہن لاریب مرزاکے مشکورہیں۔گائکی کے حوالے سے مابدولت کی دواورکاوشیں بھی ہیں اور امیدہے کہ وہ بھی آپ کی پسندیدگی کے معیارپرپورااتریں گی۔روابط درج ذیل ہیں۔
پہلی کاوش

دوسری کوشش
گوشگذارکرنے کے بعد اپنی قیمتی رائے ( مثبت یا منفی ) سے ضرورنوازئیے گا ۔مابدولت شکرگذاررہیں گے۔:):)
 
آخری تدوین:
Top