خاکسار کی آواز میں ایک اور گانا.پسندیدگی کی امید کے ساتھ !!!

محمد وارث

لائبریرین
مابدولت ،تمامترجاہ وجلال کے باوجود،محترم برادرم محمدوارث کی جانب سے کی گئی اس 'پرخلوص' اصلاح کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔:):)
پتا نہیں پہلے مراسلے میں آپ نے میری پوسٹ کا اقتباس لے کر کیا لکھا تھا اور پھر کیوں اسے حذف کر دیا، لیکن میں فقط یہ کہنا چاہتا تھا کہ املا کی غلطیاں ہو جانا کوئی بڑی نہیں لیکن ہر ایک غلطی کو ظاہر کرنا بری بات ہے۔ دیکھ لیجیے کہ آپ ساری دنیا کی املا کی غلطیاں لکالتے پھرتے ہیں سو اپنی املا کے متعلق بہت محتاط ہونگے، لیکن اس کے باوجود آپ بھی غلطیاں کر جاتے ہیں :)
 
زبردست واہہہہ کیا آواز ہے
مابدولت کی آواز تو واقعی عمدہ ہے خوش رہیں
گانے کے آخر میں ایک روتے ہوئے آدمی کی تصویر ہے کیا یہ وہ مابدولت کی ہے؟
 
میرے محترم برادرم محمد وارث ،
مبادا ایسا خیال مت کیجئے کہ "حذف شدہ " پوسٹ میں آپکے مراسلے کے حوالے سے کچھ ایسا ویسا مواد تھا ۔جی نہیں ،بلکہ وہ حرف بحرف میرا یہی مراسلہ تھا ،مگر اس میں غلطی سے ایک اور مراسلے کا 'حوالہ ' بھی آرہا تھا.میں نے تدوین کرنے کی بسیار کوشش کی ،مگر ناکامی ہوئی اور یوں وہ مراسلہ حذف کرکے خانہ پری کے لئے "بوجوہ حذف شدہ " لکھنا پڑا.
جہاں تک املا کی درستگی کا تعلق ہے تو میں جب بھی کسی کے غلط لکھے ہوئے الفاظ درست کرتا ہوں تو نیت اور عمل میں خلوص اور اصلاح کے سوا اور کوئی جذبہ یا مقصدکار فرما نہیں ہوتا اور اپنی اصلاح کا میں ہمیشہ خیرمقدم ہی کرتا رہونگا۔
مابدولت کو امید واثق ہےکہ بھونڈے انداز میں کی گئی یہ وضاحت محترم برادرم محمد وارث کا اطمینان کریگی ۔:):)
 
زبردست واہہہہ کیا آواز ہے
مابدولت کی آواز تو واقعی عمدہ ہے خوش رہیں
گانے کے آخر میں ایک روتے ہوئے آدمی کی تصویر ہے کیا یہ وہ مابدولت کی ہے؟
شرف پسندیدگی کے روح پرور احساس سے بہرہ مند کرنے پر مابدولت اپنی معزز اور لائق صد احترام بہن حمیرا عدنان صاحبہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں.
اور سرخوشی کی اسی کیفیت کا اپنی بہنا کو فائدہ دیتے ہوئے، مابدولت اپنی سرشت کے برخلاف ، انکے لکھے ہوئے لفظ "
واہہہہ" کی املا درست کرنے سے چشم پوشی برتتے ہیں ،اور اسطرح اصلاحی حوالے سے مابدولت ایک مجرمانہ غفلت کا ارتکاب اپنے شانہ ناتواں پہ سہ لیتے ہیں.لیکن بہن کی خاطر سب کچھ گوارا ہے.:)
:)
 
میں تو سمجھا کہ خاکسار اس گلوکار کا نام ہوگا۔پتہ ہی نہیں چلا کہ کوئی ری میک قسم کی چیز ہے۔
لفظ ' خاکسار ' کو کسی گلوکار کا نام سمجھ لینے کی عجبیت سے قطع نظر،تادم آخر آپکا مابدولت کی گائیکی پر حقیقت کا گمان ہونا ہی آپکی پسندیدگی کا،گوکہ موہوم،مگر اظہار ضرور ہے ،اور یہی مابدولت کے لئے متا ع عزیز ہے ۔چنانچہ شکریہ!:):)
 
میرا لخت جگر محمد صدیق
13051641_10208669855166850_7935920327473775211_n.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر فرمائش کرنے کی گنجائش ہے تو
میری جانب سے پہلی فرمائش "تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے" پہ نظرِ کرم فرمائیے گا۔
اس گانے کے دو مردانہ ورژن ہیں۔ آپ منہر ادہاس والا کوشش کیجئے کہ یہ سلو ٹون میں ہے۔
اس لنک پہ گانا بمعہ تفصیل موجود ہے۔

یہ گیت تو مجھے بھی بہت پسند ہے۔
 
Top