نیرنگ خیال

لائبریرین
معذرت چاہتی ہوں۔۔۔۔جوڑا لکھنا چاہیے تھا۔۔۔۔دل و دماغ کا جوڑا:) اب ٹھیک ہے؟
یہ ٹھیک تھا۔۔۔ احمد بھائی خود ہی ذرا آجکل بیرونی دوروں پر ہیں۔۔۔ اس لیے الجھن کا شکار ہیں۔۔۔۔ :p

اچھا۔۔۔!

یعنی یہ انگریزی کا لفظ couple تھا۔ اور میں اسے کپل سمجھ رہا تھا 'کپل دیو' ٹائپ کا۔ :)

معذرت کی ہرگز ضروت نہیں۔ میں یہی سمجھا کہ شاید یہ کوئی ایسا لفظ ہے جو میرا سنا ہوا نہیں ہے۔ چونکہ اردو میں لکھا ہوا تھا اس لئے مجھے یہ گمان ہوا۔ :)
ٹیسٹ میچ دیکھنے والی قوم۔۔۔ ۔کرکٹ جیسے بیکار شغلوں پر وقت ضائع نہ کیا کریں۔۔۔ کتنی بار سمجھایا ہے۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس ملک دشمنی کی بنیاد پر آپکی پاکستانی شہریت منسوخ کی جاتی ہے :)
جلاوطنی کی زندگی بینظیر کی طرح برطانیہ میں گزاروں گا یا پھر نواز شریف کی طرح جدہ۔ مزید یہ بھی بتائیں کہ وزیراعظم کے منصب پر جلوہ افروز ہونے کے کتنے فیصد چانسز ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل

جب شریف اور بھٹو فیملی کے ممبران اپنے ہزار ہزار سال حکومت کر کے نکال لیں گے تو پھر آپکے خاندان کی باری بھی آجائے گی، اگر اس دوران خان صاحب نے تیسری شادی نہ کر لی تو۔ اس صورت میں آپکے خاندان کا کوئی مستقبل نہیں۔
 
تو پھر آس کیوں دلائی تھی ملک دشمن کہہ کر۔۔۔۔ :p
 
کیا کیا خزانے ہیں یہاں ۔ اور کیا معیار ہے۔ نیرنگ بھائی مزہ آ گیا۔
میں سمجھا تھا کہ یہاں صرف سنجیدہ شاعری کی ہی درگت بنائی جاتی ہے، مگر یہاں تو حکایات کی بھی اس قدر خوبصورتی سے درگت بنائی جا تی ہے۔
ابنِ انشاء مرحوم کی روح کو ضرور سکون ملا ہو گا۔
ایک ہی حکایت اور پھر در حکایت پڑھی تھی کہ دفتر میں آس پاس بیٹھے احباب میری سمت متوجہ ہو گئے۔
لہٰذا باقی حکایات گھر کے لئے چھوڑ دی ہیں۔
 
آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں جناب :)
وہ تو منجھے ہوئے اساتذہ کا دھاگا ہے۔۔۔ ہم تو بس سرسری سے گزرنے والے ہیں۔ ایک بار پھر شکریہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
اور تو اورابو کی توجہ کا بھی ایسے ہی مرکز بن جاؤں گا جیسے کوئی بلیک بیری۔جتنے بھی تھکے ہونگے مجھے کہیں گے کہ میری ٹیبلٹ پر بھی یہ والی گیمز کر دو نہ۔ الغرض سب کو خوب ذلیل کر کے دل کی بھڑاس نکالوں گا۔
اے خدا میں نے تجھ سے زیادہ نہیں مانگا بس یہ مانگا ہے کہ مجھے اس نوکیا 1210کی جگہ آئی-پیڈ-III لے دے۔
ٹیچر کے شوہر نے افسوسناک انداز سے بیگم کو دیکھتے ہوئے کہا “ اے خدایا کتنا کمینہ بچہ ہے۔ اور اپنے ماں باپ کے پیسے کا کیسے اجاڑا کرنا چاہتا ہے۔
ٹیچر نے نظریں اٹھا کر اپنے شوہر کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ مضمون “ہمارے اپنے بچے“ کا لکھا ہوا ہے.​
کیا کہنے نین بھیا ابھی تو پہلی حکایت پڑھی ہے اور آپی Speechless پھر وہی بات جو دوپہر میں کہی دوہرا رہی ہوں آپکی اماّں کی طرح بڑی بہن بھی ماں ہی ہوتی ہے “بوڑھی روح”اور وہ بھی اتنے پہلے ۔۔۔دراصل بات ہے سوچنے کے انداز کی اور کچھ بچے بڑی کم عمری میں سمجھ داری کی باتیں کرنے لگتے اور نین ہمارا سمجھ دار بچہ :star2::star2::star2::star2::star2:
ڈھیروں دعائں :flower::flower::flower::flower::flower:
 
تاریخ شاہد ہے کہ جو بھی دہی لینے نکلا واپس نہیں آیا۔۔۔۔ آپ مستنصر حسین تارڑ ہوتے تو ہم شک کرتےکہ ہو سکتا ہے محلے کی کوئی حسینہ آپ پر عاشق ہو چکی ہو۔۔۔ اب آپ ہی بتلائیے۔۔۔
آج کل کے زمانے میں دہی بیگم ہی منگوا سکتی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا کہنے نین بھیا ابھی تو پہلی حکایت پڑھی ہے اور آپی Speechless پھر وہی بات جو دوپہر میں کہی دوہرا رہی ہوں آپکی اماّں کی طرح بڑی بہن بھی ماں ہی ہوتی ہے “بوڑھی روح”اور وہ بھی اتنے پہلے ۔۔۔دراصل بات ہے سوچنے کے انداز کی اور کچھ بچے بڑی کم عمری میں سمجھ داری کی باتیں کرنے لگتے اور نین ہمارا سمجھ دار بچہ :star2::star2::star2::star2::star2:
ڈھیروں دعائں :flower::flower::flower::flower::flower:
بس دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک مجھے ایسا ہی بنا دے۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین
کیا کیا خزانے ہیں یہاں ۔ اور کیا معیار ہے۔ نیرنگ بھائی مزہ آ گیا۔
میں سمجھا تھا کہ یہاں صرف سنجیدہ شاعری کی ہی درگت بنائی جاتی ہے، مگر یہاں تو حکایات کی بھی اس قدر خوبصورتی سے درگت بنائی جا تی ہے۔
ابنِ انشاء مرحوم کی روح کو ضرور سکون ملا ہو گا۔
ایک ہی حکایت اور پھر در حکایت پڑھی تھی کہ دفتر میں آس پاس بیٹھے احباب میری سمت متوجہ ہو گئے۔
لہٰذا باقی حکایات گھر کے لئے چھوڑ دی ہیں۔

یہ بندہ تحریر کی ہر صنف کی درگت بنانے میں ماہر ہے۔ ہم انھیں ماہرِ درگت(ت کے نیچے زیر) تحاریر و شاعری کہہ سکتے ہیں۔:)
اور خلیل بھائی نے انھیں "اردو محفل کے ابنِ انشاء" کا درست خطاب دیا ہے۔
اپنا نام بھی چن کے رکھا ہے قسم سے:)
 
ہم کسی کی درگت نہیں بناتے۔۔۔ درگت خود ہی بن جاتی ہے۔
بہت شکریہ بہت نوازش۔۔۔ اور خلیل بھائی کی شفقت کے تو ہم ہمیشہ سے مقروض ہیں۔
 
Top