جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

ماظق

محفلین
ایک محاورہ ھے بھینس کے سامنے بین بجانا ،یہاں کچھ پوسٹوں کو پڑھ کر اس محاورے کی صداقت پر یقین آتا ھے۔
وہی ویڈیوز کے یک طرفہ لنک دے کر سب کا ٹائم برباد کیا جا رھا ھے،دلیل کو ماننے سے مسلسل انکار کیا جا رھا ھے،مشرف کو مہاجر کہہ کر اپنے ساتھ ملایا جا رھا ھے تو مرزا اسلم بیگ کو کیوں نہیں سنا جا رھا،وہ بھی تو مہاجر ھے ۔
جتنی تگ و دو ایم کیو ایم کو بے گناہ ثابت کرنے میں کی جا رھی ھے اتنے ھی اس کے خلاف ثبوت بھی پیش کیے جا رھے ھیں ۔
عوام نہ کل بیوقوف تھی نہ آج ھے ، جو کچھ عوام دیکھتی ھے وہی رھنے دیا جائے تو بہتر ھے ۔ فضول بحث کرنے سے کچھ حاصل نہ ھو گا ۔
 

محسن حجازی

محفلین
آپ اردو بولنے والا کسے مانتے ہیں؟ ہمارے گھر میں مسلسل اردو بولی جاتی ہے۔ ہم سب بہن بھائی اردو میں بات کرتے ہیں۔ ہمارے والدین، چچا خالہ ماموں سب ہم سے اردو میں ہی بات کرتے ہیں۔ کیا آپ ہمیں اردو بولنے والوں میں شمار کریں گے؟
 

ماظق

محفلین
میرے خیال میں یہاں صرف سندھ میں رھنے والے اردو اسپیکنگ افراد کو ھی اردو بولنے والوں کا صحیح نمائندہ قرار دیا جا رھا ھے،اب اس حساب سے آپ خود اندازہ لگا لیں کے آپ کس زمرے میں آتے ھیں ۔
 

محسن حجازی

محفلین
کراچی والوں کے خلاف اردو بولنے کے خلاف آپریشن کا شوق پورا کریں۔۔۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت اسی دنیا میں مزا چکھا دے گا انشاء اللہ پہلے ہونے والے آپریشنوں کی طرح۔۔ جن لوگوں نے اردو بولنے والوں کی نسل کشی کی تھی۔۔۔۔۔۔آج وہی لوگ اپنے ہی لوگوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔۔۔۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔۔۔
جن لوگوں نے کراچی میں نفرت کی آگ لگائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ نفرت کی آگ اب پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔۔۔۔

اردو بولنے والے کسی سے تعصب نہیں کرتے۔۔ پنجابی سندھی بلوچی پختوں کشمیری سرائیکی سب انسان ہیں ۔۔اللہ کی مخلوق میں سے ہیں۔۔۔ ہم بھی مسلمان ہیں ۔۔۔ہم سے تعصب پسندی اور نفرت کرنا چھوڑ دو۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ اسی نفرت کی آگ میں جل جل کر بھسم ہو جاؤ گے سب۔۔۔۔

اردو بولنے والوں کی نہیں یہ جرائم پیشہ افراد کی نسل کشی ہے۔ وگرنہ جنہیں آپ اردو بولنے والے کہہ رہے ہیں وہ بہت شائستہ نستعلیق اور مہذب لوگ ہیں۔ متحدہ ان لوگوں کی نمائندہ نہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک محاورہ ھے بھینس کے سامنے بین بجانا ،یہاں کچھ پوسٹوں کو پڑھ کر اس محاورے کی صداقت پر یقین آتا ھے۔
وہی ویڈیوز کے یک طرفہ لنک دے کر سب کا ٹائم برباد کیا جا رھا ھے،دلیل کو ماننے سے مسلسل انکار کیا جا رھا ھے،مشرف کو مہاجر کہہ کر اپنے ساتھ ملایا جا رھا ھے تو مرزا اسلم بیگ کو کیوں نہیں سنا جا رھا،وہ بھی تو مہاجر ھے ۔
جتنی تگ و دو ایم کیو ایم کو بے گناہ ثابت کرنے میں کی جا رھی ھے اتنے ھی اس کے خلاف ثبوت بھی پیش کیے جا رھے ھیں ۔
عوام نہ کل بیوقوف تھی نہ آج ھے ، جو کچھ عوام دیکھتی ھے وہی رھنے دیا جائے تو بہتر ھے ۔ فضول بحث کرنے سے کچھ حاصل نہ ھو گا ۔

اسی لئے میں ان دھاگوں میں نہیں آتا کہ لوگوں نے سیاسی نظریات کو بھی اپنے ایمان کا جزوِ لاینفک بنا رکھا ہے۔ اگر ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف کریں تو وہ یوں سمجھتے ہیں جیسے ان کے ایمان پر زد پڑ گئی ہے۔ کسی بھی بات کو سمجھنے کے لئے ہمیں اپنے اندر کے بت خانوں کو یعنی تعصبات کو بالائے طاق رکھنا پڑے گا جو کہ کوئی بھی کرنے کو تیار نہیں۔

بیاں میں نکتۂ توحید آ تو سکتا ہے
ترے دماغ میں بت خانہ ہو تو کیا کہیے
وہ رمز شوق کہ پوشیدہ لاالٰہ میں ہے
طریق شیخ فقیہانہ ہو تو کیا کہیے
سرور جو حق و باطل کی کارزار میں ہے
تو حرب و ضرب سے بیگانہ ہو تو کیا کہیے
جہاں میں بندۂ حر کے مشاہدات ہیں کیا
تری نگاہ غلامانہ ہو تو کیا کہیے
مقام فقر ہے کتنا بلند شاہی سے
روش کسی کی گدایانہ ہو تو کیا کہیے!
 
اردو بولنے والوں کی نہیں یہ جرائم پیشہ افراد کی نسل کشی ہے۔ وگرنہ جنہیں آپ اردو بولنے والے کہہ رہے ہیں وہ بہت شائستہ نستعلیق اور مہذب لوگ ہیں۔ متحدہ ان لوگوں کی نمائندہ نہیں۔
متحدہ بلاشبہ باشعور اردو بولنے والوں کی ترجمان نہیں ہے۔ یہ بے شعور لوگوں کا مجمع ہے جنھیں اپنے برے بھلے کا زیادہ پتہ نہیں۔ یہ محدود نظر لوگ ہیں ۔ یہ لوگ کراچی کو لوگوں کی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں
مگر
کراچی میں‌ایجنسیوں نے جو ماورائے عدالت قتل کیے ہیں وہ قابل مزمت ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے قیام کے عمل سے ایجنسیوں نے ظلم ڈھائے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ خود ایم کیو ایم کا قیام قابل مذمت ہے۔ پتہ نہیں چیف جسٹس اس معاملے میں جسٹس کا مدعا کیوں نہیں‌اٹھاتا۔ لگتا ہے اس کو اب یہ نوکری بہت پیاری ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
الٹا الطاف صاحب کو اپنے کارکنوں پر اتنا بھی بھروسہ بھی نہیں کہ ان کے بل بوتے پر پاکستان واپسی کر سکیں
 

شمشاد

لائبریرین
الطاف صاحب کو بے نظیر، زرداری، مشرف اور نواز شریف سے بھی زیادہ پاکستان میں خطرہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارے شہر کی سیکورٹی پر قبضہ کیا ہوا انہوں نے تو کیا اپنے لیڈر کی ہی حفاظت نہیں کر سکتے؟
 

dxbgraphics

محفلین
حفاظت تو شاید کر بھی سکیں لیکن اپنے آپ پر بھروسہ نہیں
دوسرا پاکستان ہے کچھ بھی انوکھا ہوسکتا ہے لینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب پاکستان اور پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ پرواہ ہے تو صرف اور صرف اپنی جان کی جو بریطانیا کو گروی رکھ دی ہے۔
 

طالوت

محفلین
کچھ لوگوں کی عادت ہے ۔ جھوٹ بول بول کر اپنی مظلومیت ثابت کرنا اور ہمدردیاں سمیٹنا ۔ سیاست میں دیکھیں یا مذہبی مراسلوں میں ۔
اور پھر اتنے پیار بھرے انداز میں ایسے بےہودہ الزام لگاتے ہیں کہ بندے کا جی چاہتا ہے منہ توڑ دے ۔ خدا بچائے ایسے ہتھکنڈوں سے ۔
وسلام
 

dxbgraphics

محفلین
الطاف حسین پاکستان آکر ثابت کر دیں گے کہ ہمدردیاں نہیں سمیٹ رہے بلکہ قوم کو صحیح راستے پر گامزن کرنے آئیں گے
باقی تسی تے سمجھ ہی گئے او
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی اپنی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان آ گئی تھیں۔
نواز شریف کو بھلے ہی ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیا گیا تھا لیکن وہ آیا تو تھا۔

ان صاحب کو کس وقت کا انتظار ہے؟ کب آئیں گے؟
 

زینب

محفلین
توبہ میرا تو سر چکرا جاتا ہے ایم کیو ایم(مستقل قومی مصیبت) کی صفایئاں سنتے سنتے گلی کا کتا مر جائے تو یہ صفایئاں دینے اجاتے ہیں کہ صاحب ہم نے نہیں کیا اس پر ان کا قائد کالا کوا 3 گھنٹے کا ٹیلیفونک خطاب بھی کر دیتا ہے
 
Top