جشنِ تکمیل برائے علی پور کا ایلی

ماوراء

محفلین
میں نے تو جشن میں کھانے پینے کا بندوبست کیا ہی نہیں تھا۔ لیکن ہمیں (اہلِ محفل کو) کھانے پینے کی ایسی عادت پڑی ہے کہ اب کسی بھی قسم کی مبارک میں کھانے پینے کی چیزوں کو شامل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
اب ایسا لگ رہا ہے کہ لائبریری کو ہوٹل بنایا ہوا ہے۔ کھانے پینے کی چیزیں بکھری ہوئی ہیں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
اگلا مرحلہ : پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی۔


کھانا پینا ختم ہو گیا ہو تو اگلی ذمہ داری کے لیے سب ہاتھ کھڑا کریں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
اف نہیں۔ آپ تو خود باس ہیں نا۔ آپ ایسا کریں کہ شمشاد بھائی کو وکی پر منتقل کرنے کا طریقہ سکھا دیں۔ پھر سمجھیں کہ ہمارا کام ہوا کہ ہوا۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
میں اگلے آٹھ دن محفل میں نہیں آ سکوں گا۔
25 اپریل کے بعد کی بات کریں۔

اور ہاں پروف ریڈنگ وہ اراکین کریں جنہوں نے خود نہیں لکھا۔
 
ویسے اس دھاگے کی قسمت جاگ گئی ہے کہ مہوش نے بھی اس جشن میں حصہ لیا اور خلاف معمول تو ہنسی مذاق بھی مگر کام کی بات کیے بغیر پھر بھی رہ نہ سکیں اور ابواب کی فہرست کا پوچھ ہی لیا۔ امید ہے مہوش آئیندہ بھی ہمارے ساتھ اسی طرح‌ شریک رہیں گی اور کبھی کبھی منہ کا ذائقہ بدلنے کو گپ شپ بھی کر لیا کریں گی۔

مہوش سے ایک گلہ ہے کہ جس بھرپور انداز میں مسائل کا احاطہ اور تجزیہ کرتی ہیں اور پھر حل کے لیے اپنے خیالات اور تجربات پر مبنی مقالہ جات پیش کرتی ہیں اس صلاحیت کا عشر عشیر بھی اس دھاگہ پر نہیں دیکھنے میں‌ آیا۔ امید ہے شگفتہ کے خطبہ تک یہ صلاحیت نظر آ جائے گی۔

میں نے سوچا ہے کہ اس دفعہ شروع کی بجائے آکر میں خطبہ بچا کر رکھوں :lol: مبارک بھی اسی میں دوں‌گا
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا ماوراء۔ ایسا کرتے ہیں کہ شمشاد بھائی کی واپسی پر ایسا کر لیتے ہیں، انشاء اللہ
 

F@rzana

محفلین
congratsrainbowstartextandgraphics.gif
 

F@rzana

محفلین
clip_congratulations.gif

اس پراجیکٹ کے تمام ارکان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایک دوسرے کو آپ لوگوں نے ہمت حوصلہ دیا تو یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ،شاباش ماورا آپ نے محفل کے ارکان کو خوب کام پر اکسایا، امید ہے آئندہ بھی اردو کی ترقی و ترویج کی خاطر آپ لوگ اسی لگن اور تندہی سے مشغول رہیں گے،آپ سب کے لئے پیش ہیں یہ چند مبارکبادیں ۔

ladyclap.gif

congratulations.gif

congratulations.gif

congratulations-2.gif

Congrat2525257ESLIDE.gif

congratulations.gif
 
خاص‌ و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جشن ابھی جاری ہے اور خطبات کا سلسلہ جو رکا ہے جلد ہی دوبارہ شروع ہونے والا ہے اس لیے سب جمع خاطر رکھیں اور جشن کے جوش و خروش کو مدھم نہ پڑنے دیں۔ :)
 

ماوراء

محفلین
F@rzana نے کہا:
اس پراجیکٹ کے تمام ارکان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایک دوسرے کو آپ لوگوں نے ہمت حوصلہ دیا تو یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ،شاباش ماورا آپ نے محفل کے ارکان کو خوب کام پر اکسایا، امید ہے آئندہ بھی اردو کی ترقی و ترویج کی خاطر آپ لوگ اسی لگن اور تندہی سے مشغول رہیں گے،آپ سب کے لئے پیش ہیں یہ چند مبارکبادیں ۔

بہت شکریہ فرزانہ سسٹر۔ :)
 
بہت اہم چیز جس کا ذکر مجھے دو تین دن سے کرنا تھا وہ یہ ہے کہ لائبریری کی سربراہ سیدہ شگفتہ جو کچھ عرصہ قبل بیمار ہو گئییں تھیں اور اب روبہ صحت ہیں۔ کاپی رائٹ کا مسئلہ گاہے گاہے اٹھتا رہا ہے اور اس کی وجہ سے کام بھی رکتا رہا ہے۔ حیرت انگیز شے جو مجھے پتہ چلی وہ یہ ہے کہ شگفتہ نے بہت ساری کتابیں تنِ تنہا ٹائپ کر رکھی ہیں اور صرف اس لیے پوسٹ‌نہیں کیں کہ وہ کاپی رائٹ‌ ایکٹ‌کی خلاف ورزی ہوگی۔ اللہ

اتنی زیادہ محنت اور صرف ایک موہوم خدشے کی بنیاد پر سامنے نہیں آ رہی ہے اور جانے کتنے لوگوں ان کتابوں کو پڑھ کر لطف اندوز اور باعلم ہوں گے مگر کاپی رائٹ ۔ میں ان کتابوں کی فہرست لکھ رہا ہوں جو لکھی ہیں شگفتہ نے جن میں سے کچھ شاید لائبریری میں ہیں بھی۔۔

حیات بہادر یار جنگ
دماوند از قرتہ العین حیدر
باتیں ہماری رہ گئیں از حسین اعظمی
قطرہ قطرہ قلزم
دست صوف
آواز دوست از مختار
خطبات اقبال
اللہ میاں کے مہمان
الو ہمارے بھائی ہیں
متاع لب
آزادی کے چراغ
راز حیات
عام فکری مغالطے
گفتگو از واصف علی واصف
ماضی کے مزار
ٹام سائیر کے کارنامے
سر سید کی کہانی پوسٹ
طوفان اشک از علامہ راشد الخیری پوسٹ
یادگار غالب از مولانا حالی
آنکھیں پوسٹ
زمزمہ پاکستان
صحرا کی ٹھنڈی شامیں
حریف سنگ
شہادت
محبت

میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جو شگفتہ کی تعریف کر سکیں اور شاید الفاظ کا دامن اتنا وسیع ہے بھی نہیں کہ وہ اس بے مثال کارکردگی کو سمو سکیں۔ اردو اگر آج زندہ اور مقبول زبان ہے تو انہی دیوانوں کی وجہ سے۔

علی پور کا ایلی کے جشن کے موقع پر اس سے بڑھ کر کوئی اور تحفہ بھلا کیا ہوگا۔

حسبِ عادت میں فخر کر سکتا ہوں کہ میں اس ٹیم کا رکن ہوں جس کی سربراہ اتنی متحرک ، محنتی اور قابل ہو اور میرے ساتھ ساتھ تمام لائبریری ارکان بھی یقینا ایسا محسوس کرتے ہوں گے۔ لائبریری کے افراد کا حوصلہ اورلگن دیکھ کر بہت لوگ رشک کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

جو لوگ اب تک لائبریری ٹیم کا حصہ نہیں ان سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ اس ہمہ جہت اور محنتی ٹیم کا حصہ بن کر دیکھیں اور فرق محسوس کریں حقیقی علمی ،تعمیری کام اور گپ شپ ، مباحثوں اور تکرار میں۔ ضروری نہیں کہ ہر انسان کارہائے نمایاں سر انجام دے مگر کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کا ساتھ دے کر وہ کم از کم خود کو نمایاں لوگوں کے ساتھ تو شامل کرسکتا ہے اور جو کوئی ایسا بھی نہ کرے تو اس سوچنا چاہیے کہ وہ زندگی سے کیا حاصل کر رہا ہے اور اس کی زندگی کا دوسروں کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاباش شگفتہ بہن اللہ آپکی عمر دراز کرے اور دل کرتا ہے کہ دعا کروں کہ اللہ آپ کی مشکلات ہمارے حصے ڈال دے پر آپ کو جلد از جلد تندرست کر دے (پر پتا نہیں ایسی دعا مانگی جا بھی سکتی ہے یا نہیں

محب آپ کو بھی شاباش کہ آپ نے اپنی محبتوں سے اس راز تک راستہ پایا اور پھر ھمیں یاد رکھا
ویسے شگفتہ بہن نے مجھ سے شاید یسی دھماکے کا وعدہ کیا ہوا تھا :)
 
مہوش میرا خیال ہے ایسی دعا نہیں مانگی جاسکتی ویسے مجھے پوری امید ہے کہ شگفتہ کا حوصلہ ان بیماروں سے بہت بڑھ کر ہے ویسے آپ کا اپنا حوصلہ بھی تو ایسا ہی ہے بخوبی علم ہوگا۔

میں عرصہ دراز سے اپنے بنیادی کام یعنی تشہیر اور ترغیب و تحریک سے غافل تھا اب میں نے اس طرف بھرپور توجہ کرنے کی ٹھانی ہے اور یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ میں کچھ اور کروں نہ کروں لوگوں کے کارناموں پر نظر ضرور رکھتا ہوں تاکہ بعد ازاں اس کی تشہیر کرکے اپنا کام کرسکوں اور ساتھ میں فخریہ روایات کا دامن تھام کر فخر سے سب کو بتا سکوں۔
 
بہت سے نئے ممبران جو کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں مگر بے تحاشہ دھاگوں اور پوسٹس کے اژدھام سے وہ صحیح جگہ راستہ نہیں پا سکے ان کے لیے یہ دھاگہ بہترین موقع ہے اپنی خدمات پیش کرنے کا اور اس بے مثال کارواں میں شریک ہونے کا۔ لائبریری کی سربراہ کے بارے میں مختصرا تو میں بتا چکا تفصیلا ایک اور دھاگے میں ذکر کروں گا۔ یہاں میں چیدہ چیدہ ممبران کا ذکر کرتا چلوں گو کہ یہ ذکر ادھورا ہوگا مگر نہ ہونے سے بہتر ہے

سب سے پہلے میں قیصرانی کا ذکر کرنا چاہوں گا ، یہ صاحب پوری لائبریری کو ہو بہو کسی لائبریرین کی طرح سنبھالے ہوئے ہیں اور ہر پوسٹ اور کتاب پر ان کی نظر ہوتی ہے۔ بہت ساری کتابوں میں بے تحاشا لکھتے ہیں اور تھکتے بالکل نہیں ہیں اور پھر سب کے لکھے کو اردو وکی پر منتقل بھی کرتے ہیں ( اس کام میں اپنی ذات میں انجمن ہیں )۔ کام سے لگن اتنی ہے کہ نئی نئی شادی کے بعد بھی اپنے کام سے غفلت نہیں برتی اور اب بھی سارے کام خود ہی سر انجام دیتے ہیں۔ لائبریری کی نظامت انہی کے ہاتھ ہے اور لائبریری کے روح رواں ہیں۔

ایک نام جو آپ لوگوں کو بے تحاشا دھاگوں پر نظر آئے گا وہ ہے شمشاد کا۔ اردو ویب کی کل پوسٹس کا ایک چوتھائی یا ایک بٹا پانچ نکالیں تو شمشاد کی پوسٹس کے برابر نکلے گا۔ گولی کی طرح لکھتے ہیں اور قیصرانی کی طرح یہ بھی بالکل نہیں تھکتے۔ اکیلے ہی کئی کتابیں لکھ چکے ہیں مگر اب ٹیم کی شکل میں بڑی بڑی کتابوں پر ہاتھ مارتے ہیں اور کتابیں بھی شمشاد کے ہاتھ لگتے ہی موم ہو جاتی ہیں اور تحریر ہوتی چلی جاتی ہیں۔ مزید تعارف کی ضرورت نہیں کہ یہ خود نئے آنے والوں کا تعارف حاصل کر لیتے ہیں۔

جاوید اقبال ، چپکے سے کام کرتے جاتے ہیں اور صفحات پر صفحات بھرتے جاتے ہیں۔ برق رفتاری کا لفظ شاید جاوید اقبال کے لیے ہی ایجاد ہوا ہے، آپ کو بہت زیادہ دھاگوں پر شاید نظر نہ آئیں مگر لائبریری اور دعائیہ کلمات میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ کئی ضخیم کتابوں کو مکمل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور حیرت ہوتی ہے کہ اگر جاوید اقبال نہ ہوتے تو یہ کتاب کیسے مکمل ہوتی۔ قیصرانی ، شمشاد اور جاوید اقبال کی تکون سے بڑی سے بڑی کتاب بھی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔

ماورا ، جی آپ نے یہ نام گپ شپ ، کھیل کود ، کچن کارنر ، گانوں اور اشعار کے کھیل میں اکثر دیکھا ہوگا۔ جس طرح شتونگڑے بنانے میں جواب نہیں اسی طرح کتاب لکھوانے میں بھی جواب نہیں۔ اب تک جتنی بھی کتابوں پر ٹیم ورک ہوا ہے وہ ماورا کی مسلسل کوششوں کی بدولت ہوا ہے۔ جس کتاب کے پیچھے پڑ جاتی ہیں اس کتاب کی خیر نہیں تاوقتیکہ وہ ختم ہو کر تکمیل کے جشن کا اعلان نہ کردے۔ تمام ممبران سے کام لینا اور ان کے حوصلوں کو جواں رکھنا اور ساتھ ساتھ خود بھی لکھتے جانا ماورا کی وہ خوبیاں ہیں جن کی وجہ سے تیزی سے کئی کتابیں مکمل ہوئیں۔ اب بھی لائبریری کو بہترین پراجیکٹ کے طور پر آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سب سے خاص بات کتابوں کو برقیانے کا جوش و جنون ہے جس کی وجہ سے ہر وقت کتاب کو مکمل کرنے کی فکر رہتی ہے اور جب تک مکمل نہ ہوجائے اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی بلکہ خاتمہ پر باقاعدہ جشن مناتی ہیں اور سب کو اس خوشی میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ دھاگہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ابھی یہ فہرست جاری ہے مگر وقت کی تنگی کی وجہ سے چند اور اراکین کے بارے میں پھر گفتگو کروں گا ، اس اثنا میں جو رکن لائبریری ٹیم میں شامل ہونا چاہے وہ یہاں پوسٹ کر سکتا ہے۔
 
Top