جشنِ تکمیل برائے علی پور کا ایلی

ماوراء

محفلین
:786:


untitled4ba0.png





273_BDAYbunchofballoons_1.gif



effect9mr8.gif
effect9mr8.gif
effect9mr8.gif



aliku6.png
untitled2za2.jpg





effect9mr8.gif
effect9mr8.gif
effect9mr8.gif



273_BDAYbunchofballoons_1.gif



untitled4ba0.png

 

ماوراء

محفلین
i56397974623927eq9.gif
i56397974623927eq9.gif
i56397974623927eq9.gif


السلام علیکم اہلِ محفل،

مجھے آج یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سب کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد علی پور کا ایلی جیسی ضخیم کتاب آج تقریباً آٹھ ماہ بعد پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے۔ اس کا سہرا کسی ایک فرد کے سر نہیں بلکہ پوری ٹیم کے سر ہے اور خاص طور پر میں جاوید اقبال، قیصرانی اور شمشاد کی انتھک لگن اور بےپایاں محنت کا ذکر کرنا چاہوں گی جن کی مدد کے بغیر یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

اردو ویب کی لائبریری کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ بہت کم عرصے میں اس نے اپنی ایک الگ پہچان اور جگہ بنا لی ہے۔ جس کے ذمہ دار یقیناً ایڈمینز اور لائبریری کے وہ اراکین ہیں، جنہوں نے اپنی پوری لگن، محنت اور جدوجہد سے کام لے کر لائبریری کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔ کسی بھی ممبر کا لائبریری کے لیے ذرا سا کام بھی ہماری لائبریری کے لیے فخر کی بات ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے فخر میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے جس پر ربِ کریم کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔​


اعجاز اختر
الف نظامی
امن ایمان
امید اور محبت
باذوق
بیا
تفسیر
تلمیذ
جاوید اقبال
جیہ
حجاب
خرم
دوست
راجہ صاحب
رضوان
سارا
سارہ خان
سندباد
یدہ شگفتہ
سیمل
شائستہ
شاکرالقادری
شمشاد
ضبط
ظفری
علی عمران
عمر دراز
فرزانہ
فریب
فہیم
قیصرانی
ماوراء
محب علوی
محمد شمیل قریشی
مہوش علی
نویدصادق
نویدملک
وہاب اعجاز خان

میرا خیال ہے کہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے میں جو لطف ہے وہ تنہا کرنے میں نہیں ہوتا۔ ویسے بھی مل جل کر کام کرنے میں برکت ہوتی ہے اورجو کام سالوں کا ہو وہ مہینوں میں ہو جاتا ہے۔

علی پور کا ایلی کا آغاز اتفاقیہ تھا۔ ہمیں اس کامیابی میں ایک نام کو نظر انداز نہیں کر چاہیے اور وہ ہے جمال اعظم ، یہ وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے۔ کتاب سکین کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے مگر شاید جمال اعظم کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ وہ ہمیں ہر وقت کسی بھی کتاب کو سکین کر کے دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
محب علوی کے مشورے سے اس کتاب کو شروع کیا گیا۔ جس کا آغاز سارہ نے کیا۔ نہیں۔۔۔بلکہ میں نے فہرست لکھ کر کیا۔پھر آہستہ آہستہ کئی لوگ اس پراجیکٹ میں شامل ہو گئے اور اس کام کو مزید آسان بنا دیا۔



میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا​



جاوید اقبال۔ 307
قیصرانی۔ 290
شمشاد۔ 273
ماوراء 97
نوید ملک۔ 60
سارا۔ 60
حجاب۔ 58
سیدہ شگفتہ۔ 42
عمر دراز۔ 24
سندباد۔ 16
محب علوی۔ 15
سارہ خان۔ 10

ٹوٹل صفحات: 1252

امید ہے کہ اس مقصد (لائبریری پراجیکٹ) کو ابدیت دینے کے لیے ہم اسی شوق اور لگن سے کام کرتے رہیں گے۔ اور اس جدوجہد کے روانی میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔ اور ایک دن آئے گا کہ اردو ویب کی لائبریری اردو کی بہترین آن لائن لائبریری ہو گی۔انشاءاللہ۔


آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کامیابی کی خوشی میں سب اظہارِ خیال ضرور کریں اور بھرپور شرکت سے اسے یادگار بنا دیں۔ ساتھ ساتھ دعا بھی لازم ہے کہ اس پراجیکٹ میں ہمیں اس سے کئی زیادہ کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب ہوں۔ آمین۔


i8668972862447ma8jj8.gif


baloonsanimed4.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں شک نہیں کہ “ علی پور کا ایلی“ ایک ضحیم ناول ہے۔ بہت سارے اراکین نے اس کے لکھنے میں مدد کی۔ لیکن مجھے یہ ماننے میں ذرا برابر بھی عار نہیں کہ اس منصوبے کا سارا کریڈیٹ (مجھے افسوس ہے کہ میں اس لفظ کا اردو ترجمہ نہیں کر سکا) ماوراء کو جاتا ہے۔ اس نے جس محنت، لگن اور خلوص سے اس بڑے منصوبے پر کام کیا ہے اس کا اعتراف کرنا ازبس ضروری ہے۔

میں تہہ دل سے اس کو مبارک باد دیتا ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ میں تمام لکھنے والوں کو بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں۔

اس موقعہ پر شگفتہ صاحبہ کی کمی خاص طور پر محسوس ہو رہی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی یہ سارا کریڈٹ مجھے دینے کا شکریہ۔ لیکن سارا کریڈٹ میں لینا نہیں چاہتی۔ :D
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کالاکھ لاکھ کرم ہے کہ یہ اتنی بڑی کتاب پایہ تکمیل کوپہنچی ۔ واقعی اس میں سب سے زیادہ مبارک بادکی مستحق سسٹرمارواء ہی ہیں جنہوں نے اتنی لگن سے اس پراجیکٹ پر کام کیااورلوگوں کی ہمت افزائی کی اورانکوحوصلہ دیااسطرح یہ کتاب اردوویب کی لائبریری پر آن لائن میسرہوئی۔انشاء اللہ تعالی اسی طرح لگن و محنت سے لائبریری میں کام ہوتارہاتووہ دن دورنہیں جب اردوویب کی لائبریری نیٹ کی سب سے بڑی لائبریری کہلائے گی(انشاء اللہ تعالی)
اورباقی سب ساتھیوں کو بھی اس پرمسرت موقع پر بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔
واقعی یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے اس میں جملوں کواس طرح استعمال کیاگیاہے کہ انسان اسی ماحول میں پہنچ جاتاہے اورممتازمفتی صاحب کی یہ تحریر واقعی پراثرہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

جاوید بھائی لکھنے میں تو سب سے زیادہ آپ کا حصہ ہے۔ آپ نہ ہوتے تو اس کتاب کو مکمل کرنے میں جانے کتنا وقت لگ جاتا۔ آپ نے ہر بار خوشی سے ہی کام کیا۔ اس لیے میری اور سب کی طرف سے آپ کا سب سے زیادہ شکریہ۔ اور آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔
 

تیشہ

محفلین
:great: :mogambo: :best:


میری طرف سے بہت بہت سی مبار ک سبکو،







اور









اب سب مجھے اسی خوشی میں مٹھائی کھلائیے :p ،

مبارک + مٹھائی ۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء،یہ تواس رب کریم کااس ناچیز پرخصوصی کرم ہے ۔ یہ توآپ سب لوگوں کی محبت ہے انشاء اللہ تعالی اب کونسی کتاب کوشروع کرنے کاارادہ ہے۔

باجو، مٹھائی تواب کوہمیں کھلانی چاہیے دیکھیں ناں ہم نے کتنی بڑی کتاب کو ختم کیاہے۔ پھرکب کاآرڈردے رہیں ہیں مٹھائی کاسب ٹیم کو باجومٹھائی کھلارہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :oops:


والسلام
جاویداقبال
 

حجاب

محفلین
اللہ کا شُکر علی پور کا ایلی مکمل ہوئی :) اس ناول کو سنبھالنا لکھنے سے زیادہ مشکل لگا مجھے :)
سب کو مبارک ہو یہ جشنِ تکمیل :)
 

تیشہ

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء،یہ تواس رب کریم کااس ناچیز پرخصوصی کرم ہے ۔ یہ توآپ سب لوگوں کی محبت ہے انشاء اللہ تعالی اب کونسی کتاب کوشروع کرنے کاارادہ ہے۔

باجو، مٹھائی تواب کوہمیں کھلانی چاہیے دیکھیں ناں ہم نے کتنی بڑی کتاب کو ختم کیاہے۔ پھرکب کاآرڈردے رہیں ہیں مٹھائی کاسب ٹیم کو باجومٹھائی کھلارہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :oops:


والسلام
جاویداقبال


تو جاوید بھیا میری طرف سے آپ کھلا دئجیے نہ ۔
 

ماوراء

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء،یہ تواس رب کریم کااس ناچیز پرخصوصی کرم ہے ۔ یہ توآپ سب لوگوں کی محبت ہے انشاء اللہ تعالی اب کونسی کتاب کوشروع کرنے کاارادہ ہے۔

والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام،
کتاب تو میں نے زاویہ 3 لکھنے کا سوچا تھا۔ لیکن ہم چاہ رہے ہیں کہ کاپی رائٹ سے آزاد کتابوں کو برقیایا جائے۔ شگفتہ سسٹر آتی ہیں تو کچھ سوچتے ہیں۔

اگلا مرحلہ تو علی پور کا ایلی کی پروف ریڈنگ اور اس کو وکی پر منتقل کرنا ہے۔ اس کے لیے سب سے مشورہ کر کے انشاءاللہ جلد ہی آپ کو تکلیف دیں گے۔ :p
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
اللہ کا شُکر علی پور کا ایلی مکمل ہوئی :) اس ناول کو سنبھالنا لکھنے سے زیادہ مشکل لگا مجھے :)
سب کو مبارک ہو یہ جشنِ تکمیل :)
ہائے حجاب، اتنی سادگی سے جشن میں آئی ہو۔ ذرا تیار ہو کر آنا تھا نا۔ :p
اور تمھیں لکھنا آسان لگا۔ اور سنبھالنا مشکل۔ اسی لیے کہا تھا کتاب سے دیکھ کر نہ لکھو۔ خیر۔۔۔تمھیں بھی مبارک ہو۔ اور تمھارا شکریہ بھی۔
 
Top