ترقی کرنے کے چھ اُصول

محمد وارث

لائبریرین
عبدالقدیر صاحب اس ویڈیو میں جو بھی اصول آپ نے بتائے ہیں کیا آپ خود بھی ان پر عمل کرتے ہیں۔ اگر نہیں کرتے تو کیوں نہیں کرتے اور اگر کرتے ہیں تو پھر "ترقی" کدھر ہے؟ میں نے ابھی آپ کے چینلز کی ویڈیوز کا نظارہ کیا، تین مہینے سے پرانی ویڈیوز کو بھی صرف دس پندرہ یا بیس ویوز ملے ہیں! درجنوں ویڈیوز میں شاید صرف ایک ویڈیو ایسی ہے جس پر 100 سے زائد ویوز ہیں، آپ کی یہ ویڈیو تو واقعی "بلاک بسٹر" ہوگی۔ :)
 
ابن توقیر

محفلین
کئی دنوں سے عبدالقدیر صاحب کو یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ وڈیوز تب متاثر کرتی ہیں جب ان میں گرافکس یا مناظر کا استعمال کرکے کوئی واضح پیغام دیا جائے۔اس کے علاوہ بھی وڈیوز کی کئی کیٹاگریز ہوسکتی ہیں مگر چند لائنوں کے ایک مضمون کو پڑھ کر وڈیو کی صورت پیش کردینے سے بہتر ہے کہ اسے باحوالہ تحریری صورت میں پھیلائیں۔جتنی محنت وہ وڈیوز بنانےمیں کررہے ہیں یہی محنت اگر وہ ڈائریکشن بدل کرکریں تو شاید اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
ذاتی رائے
 
ایک چند سو یااس سے بھی کم الفاظ پر مشتمل مضمون جو کہ آسانی سے متن کی صورت میں شیئر کیا جا سکتا ہے اس پر اپنا اور دوسروں کا اتنا ڈیٹا ضائع کرنے کی ضرورت ہے؟
 
ناصر محمود بھائی بالکل آپ صحیح فرمارہے ہیں پر شاید اتنے قلیل وقت میں ویڈیو بنا کر میں نے اپنا تو وقت بچا لیا اور شاید آپ بھائیوں کا بھی وہ ایسے کے آپ کو خود پڑھنا پڑھتا میں یہاں آپ کو خود آڈیو میں بتا رہا ہوں۔
 
کئی دنوں سے عبدالقدیر صاحب کو یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ وڈیوز تب متاثر کرتی ہیں جب ان میں گرافکس یا مناظر کا استعمال کرکے کوئی واضح پیغام دیا جائے۔اس کے علاوہ بھی وڈیوز کی کئی کیٹاگریز ہوسکتی ہیں مگر چند لائنوں کے ایک مضمون کو پڑھ کر وڈیو کی صورت پیش کردینے سے بہتر ہے کہ اسے باحوالہ تحریری صورت میں پھیلائیں۔جتنی محنت وہ وڈیوز بنانےمیں کررہے ہیں یہی محنت اگر وہ ڈائریکشن بدل کرکریں تو شاید اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
ذاتی رائے
باقی باتیں تو آپ کی سب سمجھ گیا اور صحیح بھی لگی ہیں پر ڈائریکشن بدلنے سے کیا مطلب ، کچھ واضح کردیں ۔
 
عبدالقدیر صاحب اس ویڈیو میں جو بھی اصول آپ نے بتائے ہیں کیا آپ خود بھی ان پر عمل کرتے ہیں۔ اگر نہیں کرتے تو کیوں نہیں کرتے اور اگر کرتے ہیں تو پھر "ترقی" کدھر ہے؟ میں نے ابھی آپ کے چینلز کی ویڈیوز کا نظارہ کیا، تین مہینے سے پرانی ویڈیوز کو بھی صرف دس پندرہ یا بیس ویوز ملے ہیں! درجنوں ویڈیوز میں شاید صرف ایک ویڈیو ایسی ہے جس پر 100 سے زائد ویوز ہیں، آپ کی یہ ویڈیو تو واقعی "بلاک بسٹر" ہوگی۔ :)
محمد وارث بھائی پہلے تو آپ کو خوش آمدید کے آپ دوبارہ سے رابطے میں آئے اور آپ کی مثبت تنقید سے میں کچھ نہ کچھ حاصل کرتا ہی رہتا ہوں ۔ بہر حال ان اصولوں پر اور اس سے پہلے کی ویڈیوز جو میں نے بنائی ہیں جن پر میں نے مقصد پر بات کی ہے اِن سب سے میں بہت کچھ حاصل کرچکا ہوں یہ جو میں آپ کے سامنے اردو لکھ رہا ہوں کمپیوٹر پر اور میں نے میٹرک کر کے آگے پڑھائی چھوڑ دی تھی وہ پھر دوبارہ شروع کردی اور بھی بہت تبدیلی آئی ہے ، اور رہی بات میرے یوٹیوب چینل کی یہ چلے یا نہ چلے اگر کوئی ایک آدمی بھی اگر میری کسی ایک بات سے فائدہ اُٹھالے اور اُسے صحیح ڈائریکشن مل جائے اُس سے بڑھ کر کامیابی اور کیا ہوگی ۔ میری اگر کوئی بھی بات کسی بھی بھائی کو بُری لگی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔
 
ناصر محمود بھائی بالکل آپ صحیح فرمارہے ہیں پر شاید اتنے قلیل وقت میں ویڈیو بنا کر میں نے اپنا تو وقت بچا لیا اور شاید آپ بھائیوں کا بھی وہ ایسے کے آپ کو خود پڑھنا پڑھتا میں یہاں آپ کو خود آڈیو میں بتا رہا ہوں۔
جی بھائی آپ کی بات درست ہے لیکن بعض اوقات انٹرنیٹ سست ہوتا ہے یا اتنا وافر ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا تو ویڈیو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ وہی مضمون یا اس کا خلاصہ ساتھ یونیکوڈ متن میں بھی شیئر کر دیں تو لب لباب سمجھنے میں آسانی ہو گی اور پھر جس کو متعلقہ موضوع میں دلچسپی ہو گی وہ ساتھ ویڈیو بھی دیکھ لے گا اور اس طرح اردو یونیکوڈ خزانے میں ایک کارآمد مضمون کا اضافہ بھی ہو جائے گا جو محفل اور اس جیسے دیگر فورمز کا بنیادی مقصد ہے۔
 
جی ناصر محمود بھائی میں نے اردو فورم پر کافی ویڈیوز میں وضاحت بھی لکھی ہے کبھی کبھی وقت نہیں ہوتا تو نہیں لکھ پاتا میں نوکری بھی کرتا ہوں ۔ چلیں آپ کے کہنے پر کچھ وضاحت کردیتا ہوں آپ اوپر ویڈیو کے دیکھ لیں ۔
 
جی بھائی آپ کی بات درست ہے لیکن بعض اوقات انٹرنیٹ سست ہوتا ہے یا اتنا وافر ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا تو ویڈیو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ وہی مضمون یا اس کا خلاصہ ساتھ یونیکوڈ متن میں بھی شیئر کر دیں تو لب لباب سمجھنے میں آسانی ہو گی اور پھر جس کو متعلقہ موضوع میں دلچسپی ہو گی وہ ساتھ ویڈیو بھی دیکھ لے گا اور اس طرح اردو یونیکوڈ خزانے میں ایک کارآمد مضمون کا اضافہ بھی ہو جائے گا جو محفل اور اس جیسے دیگر فورمز کا بنیادی مقصد ہے۔
اوپر تو ایڈ نہیں ہورہا یہاں پر ہی کچھ لکھ کر بتا دیتا ہوں ۔ کہ ویڈیو میں میں نے کیا بتایا ہے کچھ خلاصہ پیش کردیتا ہوں
"اپنی زندگی کا کوئی مقصد معین کیجیئے ۔ جب مقصد معین کرلیں تو اس کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کیجیے ۔ جب ایک مقصد حاصل ہوجائے تو کوئی اور مقصد سامنے رکھ لیجئے اور اس کے حصول کے لیے جدوجہد شروع کردیجئیے ۔ خود کو شوق اور ولولے کی اہمیت سمجھائیے ۔" یہ تھوڑی سی وضاحت آپ کے کہنے پر کردی ہے ۔
 
ابن توقیر

محفلین
باقی باتیں تو آپ کی سب سمجھ گیا اور صحیح بھی لگی ہیں پر ڈائریکشن بدلنے سے کیا مطلب ، کچھ واضح کردیں ۔
بھائی اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کافی محنت سے اپنے یوٹیوب چینل کو چلارہے ہیں مگر جس رفتار سے دنیا بدل رہی ہے لوگوں کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں۔اگر تو آپ کا مقصد پیغام پہنچانا ہے تو اس کے لیے ضروری نہیں کہ صرف ایک "چینل" کو استعمال کیا جائے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پھیلائے گئے پیغام سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے تو آپ اس کے لیے اپنا طریقہ بدل کردیکھئے۔اس میں کوئی برائی نہیں کہ اگر انسان کسی ایک طریقے میں کامیاب نہ ہورہا ہو تو وہ اپنی حکمت عملی بدل لے۔میرے حساب سے آپ اپنا جو قیمتی وقت اس چینل کو دے رہے ہیں اُس سے آپ کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
خیر یہ تو میری چولیں تھی باقی آپ زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔خوش رہیے۔
 
Top