تخلص کی تلاش

انس معین

محفلین
السلام علیکم ۔
مجھے کچھ دنوں سے نئے تخلص کی تلاش ہے ۔ اس زمن میں فرہنگ آصفیہ کے تمام نسخے چھان مارے مگر کسی نتیجے پر نہ پہنچ پایا۔فیروزالغات کو بھی ایک گھنٹا افطاری سے پہلے دیکھا اس میں سے ایاز پسند آیا ۔۔۔ ریختہ پر شعراء کی فہرست چھان ماری ۔ اس میں سے ایک شاعر آنس معین کا نام پسند آیا ۔سو انس تخلص رکھ لیا ۔ مگر کچھ دنوں بعد علم ہوا کہ آنس معین نے ستائیس سال کی عمر میں خودکشی کر لی تھی ۔ کچھ دن سے استعمال کر رہا ہوں مگر کچھ طبیعت کو بھایا نہیں ۔
سو یہ بھی ترک کیا ۔۔ پہلے عبداللہ ادا تخلص کرتا رہا ہوں ۔۔ والد صاحب کا نام اعجاز احمد ہے سو اس حوالہ سے عاجز سوچا مگر مرحوم کلیم عاجز کا مرتبہ کہاں اور ہم کہاں ۔۔۔
ابھی کچھ دنوں سے زہن میں عبداللہ سرشار نامی اک شخص گھوم رہا ہے ۔۔ مگر کیا علم کب دل سے اتر جائے ۔
محفل پر انوکھے تخلص کا مراسلہ دیکھا کچھ اطمینان ہوا کہ اگر ایسے تخلص بھی شاعر لکھ سکتے ہیں تو ایسا کیوں نہیں ۔۔۔
آپ کس تخلص کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں
عبداللہ سرشار
عبداللہ ادا
عبداللہ ایاز

احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے پسندیدہ تخلص ارسال فرمائیں تاکہ بندہ کسی نئے نتیجہ پر پہنچ سکے۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
عبداللہ سرشار

عبداللہ ایاز
مطلب مصرع مکمل کرنے کے لیے مجھے بحر کی ٹانگیں توڑنی پڑیں گی:terror:
ارے بھئی تخلص رکھنا کون سا مشکل ہے، بس خیال رہے کہ تخلص کی نسبت سے معروف ہونے کا شوق ہے تو بس آخر میں حرف 'ی' لانے کی دانستہ کوشش کیجیے۔۔۔! مثال کے طور پر، عبداللہ سرشار کو عبداللہ سرشاروی کر دیجیے، عبداللہ ایاز کو عبداللہ ایازوی کر دیجیے۔ اور تو اور، بحر کی نسبت سے عبداللہ بحروی بھی چل سکتا ہے ۔۔۔! :)
 
سرشاری چل سکتا ہے کیا ۔۔ ؟:(
 
محمد وارث

لائبریرین
'عابد' کے بارے میں سوچیئے یعنی عبداللہ عابد، یوں بھی عابد تخلص اردو شاعری میں بہت زیادہ استعمال نہیں ہوا۔
 
انس معین

محفلین
'عابد' کے بارے میں سوچیئے یعنی عبداللہ عابد، یوں بھی عابد تخلص اردو شاعری میں بہت زیادہ استعمال نہیں ہوا۔
بہت شکریہ وارث بھائی ۔
مزید یہ کہ بامعنی استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ بہت خوب!
بلکل میں اسی کو تخلص کرنے کا سوچ رہا ہوں
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم ۔
مجھے کچھ دنوں سے نئے تخلص کی تلاش ہے ۔ اس زمن میں فرہنگ آصفیہ کے تمام نسخے چھان مارے مگر کسی نتیجے پر نہ پہنچ پایا۔فیروزالغات کو بھی ایک گھنٹا افطاری سے پہلے دیکھا اس میں سے ایاز پسند آیا ۔۔۔ ریختہ پر شعراء کی فہرست چھان ماری ۔ اس میں سے ایک شاعر آنس معین کا نام پسند آیا ۔سو انس تخلص رکھ لیا ۔ مگر کچھ دنوں بعد علم ہوا کہ آنس معین نے ستائیس سال کی عمر میں خودکشی کر لی تھی ۔ کچھ دن سے استعمال کر رہا ہوں مگر کچھ طبیعت کو بھایا نہیں ۔
سو یہ بھی ترک کیا ۔۔ پہلے عبداللہ ادا تخلص کرتا رہا ہوں ۔۔ والد صاحب کا نام اعجاز احمد ہے سو اس حوالہ سے عاجز سوچا مگر مرحوم کلیم عاجز کا مرتبہ کہاں اور ہم کہاں ۔۔۔
ابھی کچھ دنوں سے زہن میں عبداللہ سرشار نامی اک شخص گھوم رہا ہے ۔۔ مگر کیا علم کب دل سے اتر جائے ۔
محفل پر انوکھے تخلص کا مراسلہ دیکھا کچھ اطمینان ہوا کہ اگر ایسے تخلص بھی شاعر لکھ سکتے ہیں تو ایسا کیوں نہیں ۔۔۔
آپ کس تخلص کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں
عبداللہ سرشار
عبداللہ ادا
عبداللہ ایاز

احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے پسندیدہ تخلص ارسال فرمائیں تاکہ بندہ کسی نئے نتیجہ پر پہنچ سکے۔۔۔
ادا تو مونث اسم ہے اور اسی لیے ایک مشہور شاعرہ کا تخلص تھا۔۔۔ "ادا جعفری"
 
منیب الف

یہ جو آپ کی کچھ دنوں کی تلاش ہے، میری کئی سالوں کی تلاش ہے۔
تجربے سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کسی تخلص سے کبھی خوش نہیں ہوں گے۔
(کم از کم میں تو نہیں ہوا)
میں نے اِس کا حل یہ نکالا ہے کہ اپنا نام ہی بطورِ تخلص استعمال کرنے لگا ہوں: منیبؔ احمد۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اِس محفل میں منیبؔ الف کے نام سے ہوں۔
یہ بھی ایک پرانا تخلص ہے جسے میں اب استعمال نہیں کرتا۔
ایک دلچسپ بات یاد آئی:
ایک دفعہ میں نے اپنے ایک ٹیچر سے پوچھا کہ سر میں تخلص کیا کروں؟
جواب ملا کہ بیٹا! پہلے شاعری کر لو، بعد میں تخلص بھی کر لینا :heehee:
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
انس معین کا نام دیکھ کر مجھے بھی اس نو مرگ شاعر کی یاد آئی کہ انس معین دوبارہ کہاں پیدا ہو گیا؟ عبد اللہ ادا کی غزلوں کی اصلاح کرتے وقت سوچا تھا کہ کہوں کہ زنانہ تخلص کیوں رکھا ہے۔ اب معلوم ہوا کہ دونوں آئ ڈی ایک ہی شخص کی ہیں!
 
الف عین

لائبریرین
والد کے نام کا احمد لے کر نام میں جوڑ لیں اور عبد اللہ احمد کے نام سے شاعری کریں۔ تخلص کی ضرورت نہیں سمجھتا میں ۔ ایک اور نئی آئ ڈی بنا کر ادا اور انس کی آئ ڈی مرج کروا لیں ابن سعید سے کہہ کر
 
Top