تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب راحیل بھائی!

عمدہ غزل ہے۔
حسن کو جانتا بھی تھا، جس نے
میری قسمت میں عاشقی لکھی؟

دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی

تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟

واہ واہ!

خوش رہیے۔ :)
 
بہت اچھی لکھی ہے . کچھ اشعار سے سیاسی بو آرہی ہے.
تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟
اسی طرح یہ شعر
نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی
جیسے حسرت موہانی کا اسٹائل تھا . مگر اس سے قطع نظر بہت اچھی غزل ہے
بہت شکریہ، فاخر بھائی۔ بو تو بو ہوتی ہے خواہ سیاسی ہو خواہ بوئے وفا۔ :):):)
یہ غزل کافی پرانی ہے۔
پڑھ لوں اک بار، تو دوبارہ پڑھوں
تم نے کیسی یہ شاعری لکھی
معذرت قبول نہ ہوئی تو آپ کی خیر نہیں :p
زیادہ سے زیادہ غصہ میں لکھی ایک اور غزل پڑھنے کو مل جائے گی۔ سراسر فائدہ۔ :p
تابش بھائی، محبتوں پر ممنون۔ اور اس طرح ممنون کہ بیان سے باہر۔ :lovestruck::lovestruck::lovestruck:
شکریہ، مریم۔
بہت اعلیٰ ۔۔ ڈھیروں داد
آپ کی محبت، ڈاکٹر صاحب۔ :bighug::bighug::bighug:
:):):)
راحیل بھائی معذرت کے یہ ہم پر بھی گزری ہے مگر آپ کے اس شعر میں ردو بدل کے ساتھ

پہلے تجھے دیکھا ، غزل نئی لکھی
پھر دیکھی دوسری تو دوسری لکھی :D
اصلاح
"تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی"
اُسے دیکھا تو دوسری لکھی
:p
:LOL::LOL:
سر جی ...یہ تو بگاڑ کو بڑھانے والی بات ہے آپ اصلاح کہہ رہے ہیں :rolleyes:
محفل کی صحبت کا اثر دیکھ رہے ہیں
رفتہ رفتہ تابش کا ہنر دیکھ رہے ہیں
اشعار میں کچھ عقدے بھی کھلے ہیں اکمل
گھر میں کیا ہوتا ہے حشر دیکھ رہے ہیں :laugh:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نئی اور خوبصورت دونوں !!:)
آداب، نوید بھائی۔ :blushing::blushing::blushing:
بہت خوب راحیل فاروق بھائی!! بہت سی داد آپ کے لیے :)
شکریہ! :bee::bee::bee:
خوب غزل ہے ماشاء اللہ
عنایت، قبلہ۔ :in-love::in-love::in-love:
واہ واہ
پڑھ کر لطف آ گیا !
تھا ستارہ شناس وہ جس نے
تیری قسمت میں شاعری لکھی !
ڈھیروں داد ۔ ماشا اللہ
اتنی مترنم داد کا تو شکریہ بھی ادا نہیں ہو سکتا۔ :redheart::redheart::redheart:
بہت خوب راحیل بھائی!

عمدہ غزل ہے۔


واہ واہ!

خوش رہیے۔ :)
واہ واہ راحیل بھائی بہت خوب کیا کہنے
:inlove::inlove::inlove:
آپ دونوں کے مراسلوں کی نذر:
دل کو سکون، روح کو آرام آ گیا
موت آ گئی کہ دوست کا پیغام آ گیا​
 
Top