تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی

حسن کو جانتا بھی تھا، جس نے
میری قسمت میں عاشقی لکھی؟

دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی

تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟

نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی

دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی

راحیلؔ فاروق
۲۰۱۰-۱۱ء​
 

فاخر رضا

محفلین
بہت اچھی لکھی ہے . کچھ اشعار سے سیاسی بو آرہی ہے.
تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟
اسی طرح یہ شعر
نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی
جیسے حسرت موہانی کا اسٹائل تھا . مگر اس سے قطع نظر بہت اچھی غزل ہے
 
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی

حسن کو جانتا بھی تھا، جس نے
میری قسمت میں عاشقی لکھی؟

دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی

تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟

نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی

دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی

راحیلؔ فاروق
۲۰۱۰-۱۱ء​

پڑھ لوں اک بار، تو دوبارہ پڑھوں
تم نے کیسی یہ شاعری لکھی
 
راحیل بھائی معذرت کے یہ ہم پر بھی گزری ہے مگر آپ کے اس شعر میں ردو بدل کے ساتھ

پہلے تجھے دیکھا ، غزل نئی لکھی
پھر دیکھی دوسری تو دوسری لکھی :D
اصلاح
"تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی"
اُسے دیکھا تو دوسری لکھی
:p
 
Top