مبارکباد تابش بھیا کو دس ہزار مراسلات کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد!

عاطف ملک

محفلین
یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے سبب وہ اس بات کے حق دار بھی ہیں کہ جملہ مسائل پر ان سے رائے طلب کی جائے، سو، ایسی صاحب الرائے شخصیت کے دس ہزار مراسلات یقینی طور پر اردو محفل کا بیش قیمت سرمایہ تصور کیے جا سکتے ہیں۔ ہاں، ہمیں ان کی سبک رفتاری پر حیرت ضرور ہے؛ یعنی کہ دس ہزار مراسلات کا ہدف کمال پھرتی سے پار کر گئے۔ جاتے جاتے ہم آپ کو ان کے بارے میں ایک دلچسپ بات بتاتے چلیں؛ جب سے موصوف کی شادی ہوئی ہے، معلوم ہوتا ہے، آنجناب اردو محفل میں لاگ ان بھی کچن سے ہی کیا کرتے ہیں؛ تاہم مان کر نہیں دیتے؛ فرماتے ہیں، یہ 'فرائض' تو وہ شادی خانہ آبادی سے قبل بھی 'رضاکارانہ' طور پر سرانجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ چلیے صاحب! مانتے ہی بنے گی؛ اب ہم بھی یہاں اک ذرا دم لیتے ہیں اور تابش بھیا کواردو محفل کے حوالے سے یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ سلامت رہیں تابش بھیا :) :) :)
توجہ دلانے کا بہت شکریہ فرقان بھائی :)
واہ واہ، اچھی خبر سنائی۔ ماشاء اللہ۔
بہت مبارک ہو تابش یہ سنگ میل۔میں ایسے سات ہزار بارہ ہزار والے دھاگوں میں مبارکباد نہیں دیتا لیکن یہاں تو پارٹی بنتی ہے
متفق وغیرہ
محمد تابش صدیقی بھائی،
آپ کو دس ہزار مراسلہ جات کی بہت بہت مبارکباد ہو۔
یقیناً یہ ایک بہت اہم سنگِ میل ہے اور اس پر بقول استادِ محترم پارٹی بنتی ہے (آپ کی طرف سے ہماری :p)
اس موقعے پر یہ دعا ہے کہ اللہ آپ کو ایک لاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ مراسلہ جات ارسال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ اسی طرح محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں۔
آمین۔
 
توجہ دلانے کا بہت شکریہ فرقان بھائی :)

متفق وغیرہ
محمد تابش صدیقی بھائی،
آپ کو دس ہزار مراسلہ جات کی بہت بہت مبارکباد ہو۔
یقیناً یہ ایک بہت اہم سنگِ میل ہے اور اس پر بقول استادِ محترم پارٹی بنتی ہے (آپ کی طرف سے ہماری :p)
اس موقعے پر یہ دعا ہے کہ اللہ آپ کو ایک لاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ مراسلہ جات ارسال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ اسی طرح محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں۔
آمین۔
آہ۔
چھوٹے بھائی کی محبت کا جواب دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
کچھ ادھار دینا
 
عثمان

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی کی ایک اور خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو منفی ریٹنگ نہیں عطا کی۔ :)
اور حیرانی ہے کہ انہیں گنتی کی جو چند منفی ریٹنگز ملی ہیں وہ ناجانے کس بات پر ملی ہوں۔
 
محمد تابش صدیقی بھائی کی ایک اور خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو منفی ریٹنگ نہیں عطا کی۔ :)
کبھی دل ہی نہیں کیا۔ اگر کوئی بات پسند نہ آئے تو عموماً نظر انداز کر دیتا ہوں۔ اور اگر اپنی رائے کا اظہار کرنا بھی پڑے تو کمنٹ کے ذریعے اپنی ناپسندیدگی یا غیر متفق ہونے کا اظہار کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔
اور حیرانی ہے کہ انہیں گنتی کی جو چند منفی ریٹنگز ملی ہیں وہ ناجانے کس بات پر ملی ہوں۔
میری آراء سے لوگوں کو اختلاف ہو سکتا ہے، اتنی بڑی بات نہیں۔ پھر کچھ لاعلمی یا انجانے میں بھی دی گئی ہیں۔ :)
 
دس ہزار منصب مبارک ہوں آپ کو ۔
ماشاء اللہ جی۔آج یوسف بھائی کی آمد ہوئی ہے۔ صبح اٹھتے ہی نوٹیفکیشن دیکھ کر اندازہ یہی ہوا تھا کہ کوئی بڑے دنوں بعد تشریف لایا ہے۔ شکریہ یوسف بھائی۔
بہت شکریہ جناب
 
Top