بے پر کی

فلک شیر

محفلین
یہ پیرِ جواںسال سونے کے لیے بستر پہ لیٹا ہےاور ہم دو ویہلے شاید انہیں خود پہ کی جانے والی اس نیکی سے محروم رکھ رہے ہیں!!!!! :)
 

ام اریبہ

محفلین
انسان کی تلاش!

آیئے آج آپ کو انسان کی تعریف بتاتا ہوں۔

انسان نام ہے ایسی چڑیا کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں خیر چڑیا تو نہیں)
انسان نام ہے ایسے جانور کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں کچھ تو فرق ہوگا انسان اور جانور میں)
انسان نام ہے ایسے ذی روح کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں بے جان بھی تو ہو سکتا ہے)
پھر شاید
انسان نام ہے ۔۔۔ ۔ ایسی ۔۔۔ چیز کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں یہ بھی نہیں کبھی کبھی نا چیز بھی تو ہوتا ہے)
پھر ۔۔۔ ۔ پھر ۔۔۔ ۔ پھر ۔۔۔ ۔
انسان نام ہے۔۔۔ ۔۔۔ نام ہے ۔۔۔ ۔

چلو کسی انسان سے پوچھتے ہیں۔ :)
آدمی اتنے ہیں انسان نہیں ہے کوئی
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کھے تے سوا!!!!

گزشتہ روز شام میں یہاں خوب طوفانی آندھی آئی اور مٹی اڑی ، دن میں رات کا سماں ہوگیا۔ گھر میں خوب گند پڑا گیا، بارش ہونے لگی تو ہم نے مل کر گھر سے کھے نکالی، صبح کالج جانے سے پہلے اپنے کمرے کی دوبارہ صفائی کی کہ کہیں کھے نہ پڑی رہ جائےاور کالج کے لیے تیارہ ہونے لگے ، رکشے میں بیٹھے تو وہاں پر رات والی آندھی کا ذکر چل رہا تھااور سب لوگ کھے اڑنے کے قصے سنا رہے تھے۔ اس دوران کچھ لوگوں سے ہمیں نئی بات پتا چلی اور وہ یہ کہ یہ گند م کی کٹائی کا موسم ہے اور اس موسم میں آندھیاں آتی ہیں وجہ جس کی یہ بتائی گئی کہ انڈیا میں کوئی سید پیر رہتے تھے جنہوں نے ایک جن کو قید کر رکھا ہے جس کانام جمعہ شاہ بتایا جاتا ہے (اب اللہ جانے ان پیر کا نام جمعہ شاہ تھا یا جن کا نام۔۔) ۔۔ ہر سال وہ پیر اس جن کو چھوڑتے ہیں او ر وہ سب لوگوں کی گندم سے ایک مٹھی گندم لینے آتا ہے ، البتہ یہ بات معلوم نہ ہو سکی کہ وہ جن صرف پاکستان یا فیصل آباد سے ہی گندم چوری کرتا ہے یا پھر انڈیا میں بھی اس کی یہی کارستانیاں ہیں۔ بہرحال ہمیں تو اس بات پر بے حد غصہ آیا کہ ہماری گندم کی پیداوار اس بار پہلے کے مقابلے میں تھوڑی کم رہی اور ہمیں تھوڑی گندم خریدنی پڑے گی۔۔ اب ایسے میں کوئی جن ہماری گندم چوری کرنے آ جائے تو اور کم ہو جائے گی ۔۔ اور پتا نہیں جن کی مٹھی کتنی بڑی ہوتی ہے ۔ آخر یہ جن اپنی گندم کیوں نہیں اگاتے ہیں اگر روٹی کھانی ہوتی ہے تو۔۔ بندہ پوچھنے محنت ہماری اور گندم کھائیں جن بابا صاحب۔۔کھے تے سوا!!!:cautious::cautious::cautious:
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
ایسے موقع پر تو ہم سارے ہتھیار ننھی پری کے قدموں میں ڈال دیں گے اور پٹائی سے بچنے کی خاطر بٹیا کے پیچھے چھپ جائیں گے۔ :) :) :)
پھر ٹھیک ہے :p
ویسے ہتھیار وغیرہ تو مجھے نہیں چاہییں کچھ اور چیزیں ہوں تو بات بن سکتی ہے :daydreaming:
 
Top