ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی (وصی شاہ)
نوید ملک محفلین دسمبر 14، 2006 #81 ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی (وصی شاہ)
عمر سیف محفلین دسمبر 14، 2006 #82 یاد تو ہونگی وہ باتیں تجھے اب بھی لیکن شلیف میں رکھی ہوئی بند کتابوں کی طرح
نوید ملک محفلین دسمبر 15، 2006 #83 کچھ اور بھی تجھے اے داغ بات آتی ہے وہی بتوں کی شکايت وہی گلہ دل کا
نوید ملک محفلین دسمبر 17، 2006 #85 اے ہوا میں نے تو بس اس کا پتا پوچھا تھا اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایا کرے
عمر سیف محفلین دسمبر 18، 2006 #86 ساقی سے بس نگاہ ملانے کی دیر تھی عالم کو میکدہ نہ بنا دوں تو بات کیا
نوید ملک محفلین دسمبر 18، 2006 #87 بات تو کچھ بھی نہیں تھی مگر اسکا ایک دم ہاتھ کو ہونٹوں پہ رکھ کر روکنا اچھا لگا
عمر سیف محفلین دسمبر 19، 2006 #88 نہ پوچھ کیوں میری آنکھوں میں آگئے آنسو جو تیرے دل میں ہے اس بات پر نہیں آئے
نوید ملک محفلین دسمبر 19، 2006 #89 لفظ تو سب کے اِک جیسے ہیں کیسے بات کھلے دنیا داری کتنی ہے اور چاہت کتنی ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 19، 2006 #90 جب دل میں نہ ہو خلوص تو قربت کی بات کیا اتنا ملو کہ مل کے بھی کچھ فاصلہ رہے
نوید ملک محفلین دسمبر 20، 2006 #91 عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کر مرے ہمدم فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا
عمر سیف محفلین دسمبر 20، 2006 #92 سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
نوید ملک محفلین دسمبر 20، 2006 #93 میں بولا ! مجھ سے بات کرو، وہ بولا! پاگل اۤوارہ پھر میں نے خود کو دیر تلک تک خود لکھا پاگل اۤوارہ وہ ٹھہرا ٹھہرا سا پانی وہ سلجھا سلجھا سا موسم میں الجھا الجھا سا شاعر ، میں ٹھہرا پاگل اۤوارہ
میں بولا ! مجھ سے بات کرو، وہ بولا! پاگل اۤوارہ پھر میں نے خود کو دیر تلک تک خود لکھا پاگل اۤوارہ وہ ٹھہرا ٹھہرا سا پانی وہ سلجھا سلجھا سا موسم میں الجھا الجھا سا شاعر ، میں ٹھہرا پاگل اۤوارہ
عمر سیف محفلین دسمبر 21، 2006 #94 اب کہ یوں دل کو سزا دی ہم نے اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے آج پھر یاد بہت آیا وہ آج پھر اس کو دعا دی ہم نے
اب کہ یوں دل کو سزا دی ہم نے اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے آج پھر یاد بہت آیا وہ آج پھر اس کو دعا دی ہم نے
نوید ملک محفلین دسمبر 21، 2006 #95 یوں چپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو مور چکور پپیہا کوئل سب کو مات کرو
عمر سیف محفلین دسمبر 22، 2006 #98 یہ جدائیوں کے راستے بڑی دور تک گئے ہیں جو گیا پھر نہ آیا میری بات مان جاؤ
نوید ملک محفلین دسمبر 24، 2006 #99 جو بات بھولنے کی ہے یاد آئے گی تجھے رکھنا ہے جس کو یاد اسے بھول جائے گا
عمر سیف محفلین دسمبر 24، 2006 #100 چلی یاں تو بات تھی عشق کی مرا راز راز رہا نہیں میں رہا ہوں ازل سے نامراد کبھی سرفراز رہا نہیں