بات

عبدالجبار

محفلین
کوئی ایسی بات اگر ہوئی جو تمہارے جی کو بُری لگی
تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو​
 

نوید ملک

محفلین
بات کچھ سوجھی نہیں ہے تجھ سے کہنے کیلئے
یہ تحیر بھی بہت ہے زندہ رہنے کیلئے
آؤ بے سوچے زمانے بھر کی باتیں کریں ہم
عمر تو ساری پڑی ہے کچھ نہ کہنے کیلئے

(ن م راشد)
 

عبدالجبار

محفلین
اندوہِ عشق ایک زمانے کی بات ہے
یہ بات کیا کسی سے چھپانے کی بات ہے

دل کو جلانے، دل کو ستانے کی بات ہے
اچھا تمہی کہو ، یہ ٹھکانے کی بات ہے؟

لہجے میں آنچ، حرف میں حدت، نَفَس میں‌سوز
ہر بات اُن کی دل کو جلانے کی بات ہے

تم بے وفا نہیں‌ہو تو اچھا ہم ہمیں سہی
ایسی بھی کیا یہ بات بڑھانے کی بات ہے

ناراض ہیں جو وہ تم منا لیں گے اُن کو ہم
بس ایک بار آنکھ ملانے کی بات ہے
وہ دل کا حال سُنتے رہے پہلے اور پھر
ہنس کر کہا یہ گزرے زمانے کی بات ہے

ناکامئِ وفا پہ اُڑاتے ہو تم ہنسی
اے دوستو! یہ رونے رلانے کی بات ہے​
 

عمر سیف

محفلین
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اس پر تیرا جمال بھی
( پروین شاکر )
 

پاکستانی

محفلین
کوئی بات دل میں وہ ٹھان کے نہ اُلجھ پڑے تری شان سے
وہ نیازمند جو کہ سر بہ خم، کئی دن سے تیرے حضور ہے
 

عمر سیف

محفلین
اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا تیرا اصول میاں
ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاں
 

پاکستانی

محفلین
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.

بات یہ تیرے سوا اور بھلا کس سے کریں
تو جفا کار ہوا ہے تو وفا کس سے کریں
 

پاکستانی

محفلین
چند کلیاں نشاط کی چن کر
مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
 
Top