ایک ای میل

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ایک ای میل تصویری شکل میں‌ملی ہے، دیکھیں، پڑھیں اور سمجھیں۔ چونکہ مجھے یہ واقعہ بذاتِ خود کنفرم نہیں ہے، اس لئے میں اسے تصویری شکل میں دے رہا ہوں۔ اگر یہ کنفرم ہو جائے تو یونی کوڈ ٹیکسٹ بھی کردوں گا

is.gif
 

زیک

مسافر
اسے پڑھنے کے لئے کیا magnifying glass لانا پڑے گا؟

اور یہ غلط فورم میں پوسٹ نہیں کر دی آپ نے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں‌ سعودی عرب کے اراکین صرف فوٹو بکٹ کو ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اس لئے یہاں‌لگائی، لیکن یہ ری سائز کردیتے ہیں۔ میں‌ابھی دوسری سائٹ پر لگا دیتا ہوں

باقی زمرہ تو آپ دیکھ لیں، جہاں مناسب لگے :)
 

نوید ملک

محفلین
قیصرانی بھائی یہ مشہور کالم نگار “ جاوید چوہدری“ کا کالم ہے جو روزنامہ ایکسپریس میں لکھتے ہیں آج کل
 

سندباد

لائبریرین
جاوید چوہدری کا یہ کالم میں ایکسپریس میں پڑھ چکا ہوں۔ ویسے اگر منتخب کالم کے عنوان سے ایک مستقل دھاگہ کھول لیا جائے اور اس میں ہر روز ایک منتخب کالم (کسی بھی کالم نگار کا) پوسٹ کرنے کا اہتمام کیا جائے تو اھل محفل کو کرنٹ افئیرز پر اچھی خاصی معلومات مل سکتی ہیں۔ اور اگر منتخب کالم پر محفل کے دوست تبصرے بھی کردیا کریں تو قومی اور عالمی حالات پر باہمی تبادلہ خیالات کا اچھا خاصا موقع دست یاب ہوسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
بات وقت کی ہے۔
ایک سلسلہ شروع کرنا اور اسے مسلسل جاری رکھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
دوست نے کہا:
بات وقت کی ہے۔
ایک سلسلہ شروع کرنا اور اسے مسلسل جاری رکھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
واقعی دوست! مستقل طور پر وقت نکالنا کافی مشکل ہے لیکن اگر ہم فی الحال کبھی کبھار ہی کوئی خاص کالم پوسٹ کردیا کریں تو ۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سندباد نے کہا:
میں ضرور کنڈی کھولوں گا لیکن اسے کھلا رکھنا سب دوستوں کی مشترکہ ذمے داری ہوگی۔
ایسا کرتے ہیں کہ آپ سلسلہ شروع کریں، لیکن اس کو چلانے کی ذمہ داری سب پر مشترکہ ہوگی۔ یعنی جنہیں جب بھی جو کالم اچھا لگے، وہ اُدھر لکھ دیں گے
 

سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سندباد نے کہا:
میں ضرور کنڈی کھولوں گا لیکن اسے کھلا رکھنا سب دوستوں کی مشترکہ ذمے داری ہوگی۔
ایسا کرتے ہیں کہ آپ سلسلہ شروع کریں، لیکن اس کو چلانے کی ذمہ داری سب پر مشترکہ ہوگی۔ یعنی جنہیں جب بھی جو کالم اچھا لگے، وہ اُدھر لکھ دیں گے
مجھے آپ کی تجویز سے اتفاق ہے۔ کل ان شاء اللہ اس سلسلے کا پہلا کالم میں پوسٹ کروں گا۔
 

سندباد

لائبریرین
دوست نے کہا:
چلیں بسم اللہ کریں۔
دیکھتے ہیں اللہ بہتر کرے گا۔
دوست کل اس سلسلے کا پہلا کالم میں پوسٹ کروں گا۔ ( انشاء اللہ) ویسے اس تجویز میں ایک اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یہ کہ ضروری نہیں کہ ہم صرف اس میں کالم ہی پوسٹ کردیا کریں۔ کوئی اچھا مضمون بھی اس میں‌ پوسٹ کیا جاسکے گا لیکن شرط یہ ہوگی کہ مضمون کرنٹ افئیرز سے متعلقہ ہو۔
 
Top