تعارف ایم این اے کا کھڑاک

السلام علیکم:
تمام محفلین کو مابدولت کی طرف سے سلام۔
موصوف ایک سال سے محفل کے ساتھ وابستہ ہیں۔ شروع میں تعارف نہیں کرویا۔ اور نہ ہی ضروری سمجھا کہ ھم اپنا تعارف کروایئں کیونکہ تعارف تو اس کا ہوتا ہے کہ جس کا کسی کو پتہ نہ ہو جبکہ مابدولت تو ہر علاقے میں پائے جاتے ہیں
ایم این اے
مگر حال میں دو واقعات کی رونمائی نے مابدولت کو اس بات پر مجبور کیا کہ تعارف کرویا دیا جائے بلکہ تعارف ٹھونس دیا جائے کیونکہ جن کو پتہ بھی ہے وہ بھی خبردار ہوجایئں
سب کو پتہ ہوگا کہ کل ہی ایک نو سال کے مطلق العنان حکمران کو پارلیمنٹ نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
کسی سے نہ ڈرنے والا ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگیا۔
آخر یہ کس کی پاور تھی بابا پارلیمنٹ کی اور ھم ہیں ممبر آف پارلیمنٹ
سو ھمارے سامنے گھٹنے ٹیکے۔
چناچہ ھم سب کو مطلع کیے دیتے ہیں کہ آپ سب بھی محتاط رہیں
خبردار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہشیار:beating:
 

وجی

لائبریرین
بھائی ایم این اے صاحب آپ کو محفل پر خوش آمدید
آپ کو شاید عوام کی طاقت کا علم نہیں

ماضی میں مولانا مودودی کو سزائے موت سنائی گئی لیکن فوج عمل نہ کر سکی کیوں عوامی ردعمل اور اسی وجہ سے تو قاضی صاحب ہر بات پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں
 
بس جناب آپ کو تو خبر ہے کہ ایم این اے صاحبان کام کتنی جلدی کرتے ہیں کوئی کام کرنا ہو تو پہلے اسے لٹکائے رکھتے ہیں
سو ھمیں کچھ تو اپنے نام کی لاج رکھنا پڑتی ہے
جہاں تک وجی کی بات کا تعلق ہے میں اس سے اختلاف کرتا ہوں
بھٹو ایک عوامی لیڈر تھا اس کی مقبولیت مولانا مودودی سے کہیں زیادہ تھی مگر کیا ہوا بابا اس ملک میں وہ کچھ ہوتا ہے جو امریکہ چاہتا ہے
مثال کے لیئے امریکی سفیر کے بھٹو کو کہے الفاظ ہی کافی ہیں جو اس نے بھٹو کو ایٹمی پروگرام ترک نہ کرنے پر کہے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو جو ہوا سو ہوا، آپ کا کیا پروگرام ہے؟ کیا آپ بھی کوئی ایٹمی پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں؟

اردو محفل میں ایک سال کے بعد خوش آمدید۔
 

الف عین

لائبریرین
ایم این اے مخفف ہیں مانتا ہوں، لیکن شاید اس کا مطلب کچھ اور بھی ہے جس سے میں واقف نہیں؟؟
باسی سے مراد یہ کہ ایک سال بعد اب فعال ہوئے ہیں تو اب خوش آمدید باسی ہوئی نا!!
 

جہانزیب

محفلین
ایم این اے مخفف ہیں مانتا ہوں، لیکن شاید اس کا مطلب کچھ اور بھی ہے جس سے میں واقف نہیں؟؟
باسی سے مراد یہ کہ ایک سال بعد اب فعال ہوئے ہیں تو اب خوش آمدید باسی ہوئی نا!!

پاکستان میں‌ ممبر نیشنل اسمبلی ، رکن قومی اسمبلی کو ایم این اے پکارا جاتا ہے ۔
 

محسن حجازی

محفلین
ہمیں دیکھئے دو سال ہوگئے کوئی تعارف نام کی چیز ہی نہیں پھر بھی زندہ ہیں سانس لیتے ہیں۔ :grin:
خوش آمدید
 

ظفری

لائبریرین
ہمیں دیکھئے دو سال ہوگئے کوئی تعارف نام کی چیز ہی نہیں پھر بھی زندہ ہیں سانس لیتے ہیں۔ :grin:
خوش آمدید

محسن بھائی تعارف دینے کی ضرورت ہی کا ہے ۔۔۔۔ یہاں کچھ لوگ ہم جیسے لوگوں کو ہم سے زیادہ جانتے ہیں ۔ ;) ۔۔۔ :hatoff:
 

زینب

محفلین
حساب می کمزور لگتا ہے محسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایم این اے یہاں‌کیا لینے آئے ہیں یہ کوئی بنک ہے جہاں‌سے قرض لیں‌گے اور پھر معاف کروا کے چلتے بنیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ایم این اے ہیں،کچھ بھی کر سکتے ہیں، قرض لینا اور معاف کروا لینا تو ان کے منشور کا پہلا ورق ہوتا ہے۔
 
حساب می کمزور لگتا ہے محسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایم این اے یہاں‌کیا لینے آئے ہیں یہ کوئی بنک ہے جہاں‌سے قرض لیں‌گے اور پھر معاف کروا کے چلتے بنیں گے
واہ محترمہ واہ
ھم ایم این اے ہیں کہیں بھی آجا سکتے ہیں۔ آپ کاہے کو پوچھتی ہیں آپ کی اتھارٹی کیا ہے۔ چاند بابو(تھانیدار) صاحب دیکھیئے یہاں سرعام مابدولت کی تذلیل کی جارہی ہے۔ آپ کا تبادلہ یہاں کیوں کرویا ہے؟
 
Top