تعارف ایم این اے کا کھڑاک

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو ایم این اے صاحب یہ تو بتائیں کہ آپ کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا نمبر کیا ہے؟
 

طالوت

محفلین
ایم این اے خوش آمدید ۔۔۔۔ اب آپ نے سارا کریڈٹ خود لے لیا لیکن ہم کیا جانیں کہ آپ آمری جہاز سے کود کر نہیں آئے ؟
وسلام
 

شکاری

محفلین
کہیں ایسا تو نہیں کے جہاز ڈوبتے دیکھا تو فوراً بھاگ کر یہاں آگئے اور اپنا تعارف پیش کردیا

پھر بھی ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

زینب

محفلین
اصل میں‌یہ ایم این اے یہاں سیاسی پناہ کے لیے آئے ہیں ابھی ان کی درخواست پے غور نہیں کیا گیا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو یہ بات ہے، میں بھی کہوں یہ تو ایک سال سے ادھر گھوم پھر رہے ہیں لیکن یہاں مشرف کے جاتے ہی کیوں آئے ہیں۔ تو یہ وجہ ہے۔
 
باسی خوش آمدید مبارک Mna صاحب۔

السلام علیکم:
جناب میں نے شروع میں بیان کیا کہ دو عوامل کی وجہ سے میں تعارف کے لیئے پیش ہوا۔ ایک تو مشرف اور ایک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ تو جانتے ہیں کہ ھم آپ کی بات نہیں ٹال سکے
ساری دنیا سن لے ھمیں اپنا باسی تعارف کرانے کی پیشکش م۔م۔مغل صاحب نے کی تھی۔ اب؟
 
ایم این اے خوش آمدید ۔۔۔۔ اب آپ نے سارا کریڈٹ خود لے لیا لیکن ہم کیا جانیں کہ آپ آمری جہاز سے کود کر نہیں آئے ؟
وسلام

السلام علیکم:
جناب آپ فکر مت کریں۔ ھم امریت کی پیداوار نہیں۔
اگر ہوں بھی تو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں۔ سات سال کی جلاوطنی کاٹنے تک قوم سب کچھ بھول جاتی ہے۔ ویسے بھی جیو ہے
جج بحالی کا نعرہ لگا دیں گے۔
واہ واہ ہوجائے گی
 
اصل میں‌یہ ایم این اے یہاں سیاسی پناہ کے لیے آئے ہیں ابھی ان کی درخواست پے غور نہیں کیا گیا۔۔۔

مس زینب
جب مشرف صاحب کو سیاسی پناہ دی جا سکتی ہے تو ھمیں کیوں نہیں؟ ویسے بھی این آر او کے پانی سے پاک صاف ہوچکے ہیں۔ کیوں اب بھی کوئی پرابلم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی میں بھی تو یہی پوچھ رہا ہوں اور اسی لڑائی کے بارے میں پوچھ رہا ہوں۔
 
السلام علیکم:
صاحبان ھم بوریولہ میں سکونت پذیر ہیں۔ پیدائش بوریولہ کے نواحی گاؤں 293/E.B کی ہے
مابدولت 2nd year FSc پری اینجینئرنگ کے سٹوڈینٹ ہیں۔ بوریولہ گورنمنٹ کالج کو شرف تعلم بخشا ہے۔
میٹرک کریسنٹ ماڈل ہائی سکول بوریوالہ سے 761/850 نمبر حاصل کرکے پاس کیا۔
فرسٹ ائیر کے پیپرز دے دیئے ہیں رزلٹ کا انتظار ہے
 
ابھی کلاسز شروع نہیں ہویئں۔ صرف اکیڈمیز کا کام ہورہا ہے
علاوہ ازیں دو دن پہلے لاہور LUMS سے واپسی ہوئی ہے۔
دراصل LUMS یونیورسٹی کے National Outreach Program کے تحت امتحانات میں 10000 سٹوڈینٹس میں سے 250 سٹوڈینٹس کوچنگ سیشن کے لیئے منتحب ہوئے تھے جن میں ھم بھی شامل تھے۔ انہوں نے ھم 250 طلباء و طالبات کو 20دن کی کوچنگ دی۔ شاندار بہت شاندار
اب وہاں سے واپسی ہوئی ہے۔ ابھی تک مگر دل LUMS سے واپس نہیں آیا۔ آپ میں سے کوئی LUMS گیا ہو تو اسے اندازہ ہوگیا کیا ہی ذبردست یونیورسٹی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب لگے ہاتھوں اپنے نصابی اور غیر نصابی مشاغل کے بارے میں بھی بتا دیں۔

غیر نصابی کو ذرا تفصیل سے بیان کیجیئے گا۔
 
میری زیادہ تر دلچسپیاں غیر نصابی ہی ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی۔ کہ میں سپورٹس نہیں کھیلتا۔ نہ کرکٹ نہ فٹبال، نہ بیڈمنٹن
کوئی آؤٹ ڈور مصروفیت نہیں ہے
صرف کتابیں پڑھنا، کمپیوٹر چلانا یہ میری مصروفیت میں سے ہیں
سب سے اھم بات میں دن میں کم از کم 3 گھنٹے نیوز چینلز دیکھتا ہوں
 
Top