اہم ۔۔۔

الف عین

لائبریرین
ارکان محجل میں تلاش کر لیں اور ممکن ہو تو گوگل بھی کر لیا کریں تو پتہ چل سکتا ہے کہ وہ تحریر پہلے سے ہی موجود ہے یا نہیں۔
مثال کے طور پر ابھی دیکھا کہ موذیل پوسٹ ہوا ہے جو کہ مجھے بہت پہلے ملا تھا محفل میں موبی نے شاید پوسٹ کیا تھا اور جس کو میں نے سمت کے پہلے ہی شمارے میں شائع کیا تھا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری میں ایک عنوان پر کام کرنا ہے اس حوالے سے آپ تمام اراکین جو شامل ہونا چاہیں اپنی دلچسپی سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
ان دنوں تھوڑی فراغت ہے مجھے اس لئے اگر لائبریری کے کسی کام کے سلسلے میں مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آج ایک منفرد سی تاریخ ہے یعنی سات جولائی دوہزار سات۔۔۔ یعنی 07-07-07 اور اسی تاریخ کو ہم یہاں لائبریری میں اطفال کا ہفتہ منانے کا آغاز کرتے ہیں ۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام!

بالکل شگفتہ، میں بھی رات کو اسی تاریخ کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ چلیں، ہم آج ہفتہ اطفال کا آغاز کرتے ہیں۔ جیسا کہ شگفتہ پہلے بتا چکی ہیں کہ بچوں کی نظم یا کہانی سب نے پوسٹ کرنی ہے۔ اس لیے سب اراکین سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی پسند کی کوئی بھی کہانی یا نظم کے لیے گوشہ اطفال میں ایک ایک تھریڈ کھولیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
ان دنوں تھوڑی فراغت ہے مجھے اس لئے اگر لائبریری کے کسی کام کے سلسلے میں مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی۔

السلام علیکم فرحت۔۔۔ کچھ فرصت سے ہیں یہ بہت تو خوشی کی بات ہے ابھی آپ ہفتہ اطفال میں بھی کافی کچھ کر سکتی ہیں اسی طرحابنِ صفی کے متون بھی ہیں. قیصرانی صاحب نے ابنِ صفی کے مختلف متون کے روابط مختلف اراکین کو بھیجے تھے آپ کو بھی یہ ربط مل چکا ہے تو اسی پر کام کر لیں ورنہ قیصرانی صاحب آپ کی رہنمائی کر دیں گے.
 
وعیلکم السلام شگفتہ۔۔
چلیں ٹھیک ہے۔ ویسے مجھے کوئی ربط نہیں ملا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم

ہفتۂ اطفال کا دورانیہ بڑھایا جا رہا ہے.

وعلیکم السلام۔

شگفتہ، ہفتہ اطفال کا دورانیہ کم نہ کر دیں؟ وہاں تو تھریڈز کا انبار ہی لگ گیا ہے اور میں لنک دے دے کر ادھ موئی ہوئی جا رہی ہوں۔:p

اس ہفتے ہمیں کچھ وقت لائبریری کو بھی دینا ہے۔ گوشہ اطفال میں آپ نے اچھا کیا کہ سب کا الگ سے تھریڈ کھولا ہے۔ اسی طرح باقی لائبریری میں بھی ہونا چاہیے۔ لیکن وہ کچھ زیادہ ہی تھریڈز کھل جائیں گے ایک تھریڈ میں ہی سب کے کام کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔ آپ مسنیجر پر بھی نہیں آ رہیں آجکل۔ اگر مزید کچھ سوچا ہے تو ضرور بتائیے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء

آپ بھی ٹیلی پیتھی جانتی ہیں کیا : )

درست۔۔۔ میں اس کا علاج بھی سوچ لیا ہے ۔۔۔ آج شام کو بات کرتے ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
اب ان پوسٹس کو یکجا کر کے ای بکس بنائی جا سکتی ہیں۔ شاعری کی ایک، کہانیوں کی ایک۔ بلکہ شاعری میں بھی عمر کے حساب سے دو تین بنائی جا سکتی ہیں۔ مطلب ٹارگیٹ ریڈر شپ کی عمر۔ 5۔6 سال سے کم عمر، دس بارہ سال تک کے بچوں کی شاعری، اور اس سے بڑے۔ کیا خیال ہے۔ فرصت میں میں مزید مشورے دے سکتا ہوں اگر ضرورت ہو تو کہ کس پوسٹ کو کس عمر میں رکھا جائے۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم ماوراء

آپ بھی ٹیلی پیتھی جانتی ہیں کیا : )

درست۔۔۔ میں اس کا علاج بھی سوچ لیا ہے ۔۔۔ آج شام کو بات کرتے ہیں ۔
وعلیکم السلام،

شگفتہ، میں ٹیلی پیتھی نہ صرف جانتی بلکہ اس پر پکا یقین بھی رکھتی ہوں۔ اور اس کے کئی عمل بھی کر چکی ہوں۔ اور امی سے ڈانٹ بھی کھا چکی ہوں۔

مجھے معلوم تھا کہ آپ نے کچھ نہ کچھ سوچ لیا ہو گا۔ سوری آج آپ سے بات نہ ہو سکی۔ لیکن آپ کا آفلائن میسج موجود تھا۔ چلو، انشاءاللہ کل سہی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب ان پوسٹس کو یکجا کر کے ای بکس بنائی جا سکتی ہیں۔ شاعری کی ایک، کہانیوں کی ایک۔ بلکہ شاعری میں بھی عمر کے حساب سے دو تین بنائی جا سکتی ہیں۔ مطلب ٹارگیٹ ریڈر شپ کی عمر۔ 5۔6 سال سے کم عمر، دس بارہ سال تک کے بچوں کی شاعری، اور اس سے بڑے۔ کیا خیال ہے۔ فرصت میں میں مزید مشورے دے سکتا ہوں اگر ضرورت ہو تو کہ کس پوسٹ کو کس عمر میں رکھا جائے۔

اعجاز انکل ابھی کچھ اور بھی کام کرنا ہے وہ بھی میرا دل ہے کہ ای بک میں شامل ہوسکے۔

یہ تو بہت اچھی تجویز ہے آپ کی یعنی عمر کے حوالے سے بنائے جانے کی۔۔۔ اور اس کے لئے بہترین مشورہ آپ ہی دے سکتے تو آپ سے ہی رہنمائی کی درخواست ہے ۔اور مزید مشوروں کے لئے بھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام،

شگفتہ، میں ٹیلی پیتھی نہ صرف جانتی بلکہ اس پر پکا یقین بھی رکھتی ہوں۔ اور اس کے کئی عمل بھی کر چکی ہوں۔ اور امی سے ڈانٹ بھی کھا چکی ہوں۔

مجھے معلوم تھا کہ آپ نے کچھ نہ کچھ سوچ لیا ہو گا۔ سوری آج آپ سے بات نہ ہو سکی۔ لیکن آپ کا آفلائن میسج موجود تھا۔ چلو، انشاءاللہ کل سہی۔

ٹھیک ہے ماوراء میں دیکھ لیا ہے آپ کا بھی آفلائن میسیج
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری ٹیم کے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ اپنے آغاز کئے ہوئے عنوانات:

....اگر نامکمل ہیں تو مکمل کر لیں۔
..... اگر مکمل کر چکے ہیں تو ایسے تمام عنوانات کی نشاندہی کر دیں
..... نشاندہی کے لئے ہر مکمل عنوان کے آخر میں اختتام تحریر کر دیں
..... لائبریری کے مختلف زمرہ جات میں اراکین کی متعلقہ زمرہ میں شرکت کے عنوان سے جداگانہ دھاگے کھولے جا رہے ہیں تمام اراکین سے درخواست ہے کہ جہاں جہاں آپ کی شرکت کے حوالے سے آپ کے نام کا دھاگہ کھلتا جائے وہاں اپنے اپنے کام کا (موجودہ) ربط دے دیں ۔

شکریہ

مزید کچھ نکات بعد میں :)
 
Top