اہم ۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر گٹنبرگ اور وکی بکس کے عنوانات کے تحت پیش کی گئی تجاویز میں مماثلت ہوئی تو مذکورہ دونوں عنوانات پر گفتگو جداگانہ کی بجائے مشترکہ طور پر کی جائے گی ۔

لائبریری میں اب تک پیش کئے گئے کام کو وکی پربھی منتقل کیاجا رہا ہے ۔ تاہم لائبریری میں موجود تمام زمرہ جات اور ان میں پیش کیا گیا تمام مواد اور متون اپنی اصل حالت میں برقرار رہیں گے تا وقتیکہ ایک قطعی پالیسی وضع و اعلان نہیں کر دی جاتی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آوازِ دوست نامی کتاب اردو نثر کے زمرے میں پوسٹ کی گئی تھی ۔ اب کافی دنوں سے یہ ذیلی زمرے تذکرہ جات میں نظر آرہی ہے ۔ اس کی یہاں (تذکرہ جات میں) منتقلی درست نہیں ہے کیونکہ کتاب (آوازِ دوست) تذکرے کے عنوان کے تحت نہیں آتی ۔

اسی طرح اس کتاب کی منتقلی وکی پر بھی تذکرہ جات کے عنوان کے تحت کی گئی ہے ۔ وکی پر منتقلی کا کام کرنے والے اراکین سے درخواست ہے کہ تصحیح کر لیں۔ اور اسی تصحیح کی درخواست یہاں فورم پر بھی ہے ۔

شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، اگر ہو سکے تو بالکل واضح کر کے اس کا زمرہ بتا دیں تاکہ وکی پر وہیں رکھا جا سکے
غلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کتاب دراصل دو مضامین کا مجموعہ ہے ۔ چونکہ کتابی شکل میں ہے اس لئے ہم اسے مضامین کے تحت نہیں دے سکتے ۔ اب دو راستے ہیں یعنی درج ذیل دو میں سے کوئی ایک عنوان:

مجمو عۂ مضامین / مجموعہ ہائے مضامین
متفرقات

مجمو عۂ مضامین سے عام طور پر وہ کتب مراد لی جاتی ہیں جو ایسے مضامین پر مشتمل ہوں جو مختلف اوقات میں ایک یا مختلف جگہوں پر شائع ہوتے رہے ہوں اور بعد میں انہیں کتابی صورت میں اکٹھا شائع کیا جائے ۔

ایسی صورت میں متفرقات کا عنوان رکھا جاسکتا ہے۔

اگر کوئی صاحب یا صاحبہ مزید روشنی ڈالنا چاہیں تو خوش آمدید
 
ایک لنک زیر تکمیل کتابوں کا بھی ہونا چاہیے جس کے تحت زیر تکمیل کتابیں آسکیں جیسے آبِ‌گم ، چراغ تلے ۔

اس لیے میں نے یہ لنک بھی بنا دیا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

دو باتیں :

ایک تو یہ کہ وکی پر متفرقات سے جب آوازِ دوست تک پہنچیں تو وہاں تذکرہ جات کا عنوان پھر اسی طرح دکھائی دے رہا ہے ۔ اسے ہٹا دیں۔

دوسری بات یہ کہ

متفرقات کا عنوان بھی درست نہیں لگ رہا اسے متفرقات کی بجائے متفرق کر دیں ۔
( یہ غلطی میرے ذمے :) )

---------------------------------
محب علوی

آپ مذکورہ لنک یہاں بھی ظاہر کر دیں ۔

شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
محب یار زیرٍ تکمیل کا لنک مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔ بہت ساری کتب جو ہم نے پوسٹ کی ہیں، وہ ابھی پروف ریڈنگ سے گزرنی ہیں۔ جب تک وہ پروف ریڈ نہ ہو جائیں، وہ ابھی زیرٍ تکمیل کہلائیں گی۔ اس طرح تو تمام بکس کا لنک زیرٍ تکمیل کتب میں آنا چاہیے۔ اسی طرح زاویہ 1 اور زاویہ 2 بھی مکمل کتب کے زمرے میں غلط ہیں۔ کچھ اس بارے میں‌ بھی روشنی ڈالیں۔ یہی درخواست محترمہ باس صاحبہ سے بھی ہے۔ اور جنابہ شگفتہ صاحبہ، جہاں تک بات ہے تذکرہ جات کی، تو وہ میرا خیال ہے کہ نیویگیشن لنکس پر ہوگا۔ وہ بھی ہو جائے گا۔ اور کوئی حکم باس صاحبہ؟
غلام
 
الف عین

لائبریرین
تکمیل شدہ کتابیں وہ تمام ہیں جو میں نے اپ لوڈ کی ہیں۔ اگر زاویہ کی پروف ریڈنگ اب بھی باقی ہے تو اس کو اس زمرے سے نکال دینا چاہئے اور سرور راز صاحب کی کتابیں، تلخیاں، نقشِ فریادی، حرا کی روشنی، شام شفق وغیرہ کا اندراج وہاں ہونا چاہئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم، ماوراء بتا رہی تھیں کہ ان فائلز کو جب انہوں ‌نے کھولا تو اس میں فانٹ کا مسئلہ تھا۔ یعنی بعض الفاظ کی جگہ ڈبے ڈبے دکھائی دے رہے تھے :( اس سلسلے میں کچھ حکم فرمائیں۔
غلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذرنے والی کتب :

سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی میں پروف ریڈ کر چکی ہوں ۔

اسی طرح

طوفانِ اشک مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے (علامہ راشدالخیری کے مختصر افسانے) اور مکمل کتاب ہے جسے لائبریری میں مکمل ہوئے ایک عرصہ بیت چکا ہے ۔ افسوس کہ آج تک کسی نے ایک بار بھی شاباشی نہیں دی حالانکہ میں غم کے سمندر میں ڈوب گئی اسے ٹائپ کرتے کرتے :cry: :cry: :cry:

یہ بھی ایک بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر چکا ہے ۔

قیصرانی نے کہا:
محب یار زیرٍ تکمیل کا لنک مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔ بہت ساری کتب جو ہم نے پوسٹ کی ہیں، وہ ابھی پروف ریڈنگ سے گزرنی ہیں۔ جب تک وہ پروف ریڈ نہ ہو جائیں، وہ ابھی زیرٍ تکمیل کہلائیں گی۔ اس طرح تو تمام بکس کا لنک زیرٍ تکمیل کتب میں آنا چاہیے۔ اسی طرح زاویہ 1 اور زاویہ 2 بھی مکمل کتب کے زمرے میں غلط ہیں۔ کچھ اس بارے میں‌ بھی روشنی ڈالیں۔ یہی درخواست محترمہ باس صاحبہ سے بھی ہے۔ اور جنابہ شگفتہ صاحبہ، جہاں تک بات ہے تذکرہ جات کی، تو وہ میرا خیال ہے کہ نیویگیشن لنکس پر ہوگا۔ وہ بھی ہو جائے گا۔ اور کوئی حکم باس صاحبہ؟
غلام

قیصرانی صاحب

کچھ اور نکات بھی ہیں ۔ یہ بتائیے کہ وکی پر درجہ بندی کوئی ایک رکن کررہے ہیں یا ایک سے زائد ؟

محب علوی

آپ نے ای بک کے بارے میں جائزہ لینے کا ذکر کیا ہے ۔ اس پہلے جو کام اس بابت ہو چکا ہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ جلد ایک تفصیلی جائزہ لے ڈالئے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شاباش باس صاحبہ
وکی پر درجہ بندی یا لنکس یا نیویگیشن کا کام فی الحال تو میں‌کر رہا ہوں لیکن تمام دوست جب اور جیسے چاہیں اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ لیکن درخواست یہ ہے سب سے کہ درجہ بندی کو تبدیل کرنے سے پہلے مجھے بتا دیا جائے کیونکہ مجھے پھر نیویگیشن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
باتونی ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذرنے والی کتب :

سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی میں پروف ریڈ کر چکی ہوں ۔

اسی طرح

طوفانِ اشک مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے (علامہ راشدالخیری کے مختصر افسانے) اور مکمل کتاب ہے جسے لائبریری میں مکمل ہوئے ایک عرصہ بیت چکا ہے ۔ افسوس کہ آج تک کسی نے ایک بار بھی شاباشی نہیں دی حالانکہ میں غم کے سمندر میں ڈوب گئی اسے ٹائپ کرتے کرتے :cry: :cry: :cry:

یہ بھی ایک بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر چکا ہے ۔

قیصرانی نے کہا:
محب یار زیرٍ تکمیل کا لنک مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔ بہت ساری کتب جو ہم نے پوسٹ کی ہیں، وہ ابھی پروف ریڈنگ سے گزرنی ہیں۔ جب تک وہ پروف ریڈ نہ ہو جائیں، وہ ابھی زیرٍ تکمیل کہلائیں گی۔ اس طرح تو تمام بکس کا لنک زیرٍ تکمیل کتب میں آنا چاہیے۔ اسی طرح زاویہ 1 اور زاویہ 2 بھی مکمل کتب کے زمرے میں غلط ہیں۔ کچھ اس بارے میں‌ بھی روشنی ڈالیں۔ یہی درخواست محترمہ باس صاحبہ سے بھی ہے۔ اور جنابہ شگفتہ صاحبہ، جہاں تک بات ہے تذکرہ جات کی، تو وہ میرا خیال ہے کہ نیویگیشن لنکس پر ہوگا۔ وہ بھی ہو جائے گا۔ اور کوئی حکم باس صاحبہ؟
غلام

قیصرانی صاحب

کچھ اور نکات بھی ہیں ۔ یہ بتائیے کہ وکی پر درجہ بندی کوئی ایک رکن کررہے ہیں یا ایک سے زائد ؟

محب علوی

آپ نے ای بک کے بارے میں جائزہ لینے کا ذکر کیا ہے ۔ اس پہلے جو کام اس بابت ہو چکا ہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ جلد ایک تفصیلی جائزہ لے ڈالئے ۔

شاباشی تو تب ملتی جب صحیح طرح سے پتہ چلتا ہے کہ کب غم کے سمند میں ڈوب ڈوبیں اور کب ابھریں خیر فکر نہ کریں اس پر میں ہمدردانہ غور و فکر کرتا ہوں۔

میں ای بک کا پھر سے جائزہ لیتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
باس صاحبہ، اسے بھی وکی پر ساتھ ساتھ شروع نہ کر دیں
قیصرانی

قیصرانی صاحب

آپ نے مختلف عنوانات میں یہ پیغام تحریر کیا ہے۔
آپ وکی کی نوک پلک سنوارنے کے ساتھ ساتھ منتقلی جاری رکھئے البتہ فورم پر ابھی لائبریری اپنی شکل میں موجود رہے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا مدعا یہ تھا کہ ان موضوعات کو مکمل ہونے کے بعد منتقل کرنے کی بجائے اگر ساتھ ساتھ منتقلی کی اجازت مل جائے۔
جن ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محترم اراکینِ لائبریری ،

آپ سے گذارش ہے کہ لائبریری میں کسی زمرہ یا ذیلی زمرہ میں پوسٹ کرتے وقت کسی پوسٹ کو چسپاں نہیں کریں۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تمام اراکین سے گذارش ہے کہ متن (نظم یا نثر) مکمل پوسٹ ہو جانے پر آخر میں اختتام لکھ دیا کریں۔

ابھی تک جو متون آپ نے مکمل پوسٹ کئے ہیں ان کی نشاندہی متعلقہ عنوان کے تبصرہ و تجویز و استفسار کے دھاگے میں کردیں تا کہ ایسے متون کو لائبریری کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مکمل متن کی صورت پیش کیا جا سکے۔

شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ ایسا انتظام بھی ہونا چاہیے کہ اگر کوئی نیا رکن کسی قسم کی ادبی تحریر پوسٹ کرنا چاہے تو پہلے لائبریری والوں سے مشورہ کر لے کہ اگر کوئی اور رکن اس پر پہلے سے کام کر رہا ہے تو محنت ضائع نہ ہو۔
 
Top