اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

دوست

محفلین
مجھے فیصل آباد کی چار مشہور چیزیں تو یاد نہیں آرہیں لیکن پورا کردیتا ہوں۔
گھنٹہ گھر
آٹھ بازار جو فرنگی پرچم یونین جیک کی شکل میں گھنٹہ گھر کے اردو گرد واقع ہیں اور ہر بازار سے گھنٹہ گھر نظر آتا ہے۔
ٹیکسٹائل کی بے شمار ملیں۔
اور دھوبی گھاٹ گراؤنڈ جہاں 1942 کے اریب قریب قائداعظم بھی آئے تھے جلسہ کرنے۔
 
زونی

محفلین
لاہور کے بارے میں کیا کہوں سب جانتے ہیں

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر
تاریخی اور ثقافتی مرکز
باغات کا شہر
کالجوں کا شہر
پنجاب یونیورسٹی ،پنجاب پبلک لائبریری، قائداعظم لائبریری
شاہی مسجد
شاہی قلعہ
پاکستان کی بنیادی اساس مینارِ پاکستان
اقبال کا شہر اور مزار اقبال
شالیمار باغ
لاہور فوڈ سٹریٹ
لاہور فلم انڈسٹری
ادبی شخصیات کا مرکز
پاک ٹی ہاؤس کی روایت کا مرکز
لاہور کے تیرہ دروازے
لاہور کی صبحیں لاہور کی شامیں اور لاہور کے مہمان نواز اور کھلے دل کے لوگ،
میرا خیال ھے کافی ہو گیا باقی یاد نہیں آ رہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا شہر تو کراچی ہے جہاں میں پیدا ہوئی اور کراچی کے بارے میں شگفتہ لکھ چکی ہیں ۔۔
سکر میرے اباؤ اجداد کا شہر ہے میں اس کے بارے میں لکھ دیتی ہوں ۔۔

1۔ سکر بئراج 66 دروازوں کی وجہ مشہور ہے
2- معصوم شاہ کا مینار ( ایک بزرگ کا مزار کافی اونچا ہونے کی وجہ سے مشہور ہے )
3- سعد بیلا ( ہندوؤں کا مندر جو دریا کے بیچ میں واقع ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جتنی دفعہ بھی سیلاب آیا اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا)
4- ایوب برج۔۔۔

تو کیا ہوا، کراچی کی اور چیزیں نہیں لکھی جا سکتیں کیا؟

اور دوسرا یہ کہ آباؤ اجداد کے شہر سے اتنی دشمنی کہ شہر کا نام ہی غلط لکھا۔ سکھر ایسے لکھتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لاہور کے متعلق ایک ہی دفعہ کیوں لکھ دیا، پھر بھی تو لکھنا تھا۔

اور ہاں شہر اقبال سیالکوٹ ہے، مزار اقبال البتہ لاہور میں ہے۔

بادشاہی مسجد کے سامنے ہیرا منڈی جہاں مغلوں کے دور میں ہیرے جواہرات کا کاروبار ہوا کرتا تھا۔ اب تو اللہ معاف کرے ہیرے ہی بدل گئے ہیں۔
 
شمشاد بھائی اپ بھی غلطیاں پکڑنے میں ماہر ہیں ،سیالکوٹ تو حقیقت میں اقبال کا جائے پیدائش اور شہر اقبال ھے لیکن لاہور میں بھی انہوں نے ایک لمبا عرصہ گزارا ھے اور تعلیمی خدمات پیش کیں اس حوالے سے لاہور کو شہر
اقبال کہنا کیا غلط ہو گا:rolleyes:اور کیا خوب یاد تازہ کی مغلیہ دور کی آپ نے ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ذونی جی شہر اقبال سیالکوٹ ہی ہے۔ لاہور کو آپ شہر اقبال نہیں کہہ سکتے۔

اور لاہور کے متعلق تو آپ ایک بات کا ذکر کرنا بھول ہی گئیں۔ مثال مشہور ہے " جنہں لاہور نئیں ویکھیا او جمئا ای نئیں" (جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا)۔
 
شمشاد

لائبریرین
راولپنڈی

کسی زمانے میں جہاں اب راول ڈیم ہے، وہاں راول نامی ایک قبیلہ آباد تھا اور اس جگہ کا نام" راول دا پنڈ" تھا۔ قبیلہ بڑھتا گیا اور نام راول دا پنڈ سے راولپنڈی ہو گیا۔

پوٹھوہار کے خوبصورت علاقے کا حصہ ہے۔ یہاں کی زبان پوٹھوہاری ہے۔

شہر کا موتی بازار اور راجہ بازار بہت مشہور ہیں جبکہ صدر کا بابو بازار بہت مشہور ہے۔

لالکرتی کے علاقے میں ایک پان کی دکان بہت ہی مشہور ہے جہاں سے لوگ پان کھانےکم اور پان کے ناموں سے زیادہ لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
چاند بابو یہ دھاندلی نہیں چلے گی۔ آپ کو مزید چار چیزیں لکھنا ہوں گی چاہے ان ایک یہی لکھ دیں کہ اس شہر میں پپو بھی رہتے ہیں۔ ;)

بھائی اب کیا کروں اگر کوئی اور اتنی مشہور نہ ہو تو؟ دھاندلی تو پپو نے کی ہے خود ہی چاروں لکھ دیں کیونکہ اسے پتہ تھا کہ سب سے مشہور یہی چار ہیں اس لئے پوچھیں بھی چار باتیں ہی ہیں۔
خیر باقی چار ذیل میں ہیں۔
1۔ مشہور بزرگ ہستی بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کا مزار یہاں واقع ہے۔
2۔ تین پہیوں والا موٹر رکشہ چنگ چی اسی شہر کی ایجاد ہے۔
3۔ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلیفون ایکسچیج بوریوالا میں ہی واقع ہے۔
4۔ یہاں چاند بابو رہتے ہیں (پپو کیا کیوں کہوں کیا چاند بابو کم ہیں)
جی شمشاد بھائی کیسا پسند آیا میرا شہر!
 
سارہ خان

محفلین
تو کیا ہوا، کراچی کی اور چیزیں نہیں لکھی جا سکتیں کیا؟

اور دوسرا یہ کہ آباؤ اجداد کے شہر سے اتنی دشمنی کہ شہر کا نام ہی غلط لکھا۔ سکھر ایسے لکھتے ہیں۔

اوہہو شمشاد بھائی آپ بھی نہ ذرا سی غلطی کو دشمنی ہی بنا دیا۔۔:rolleyes: آپ سے کہا تو ہے میری غلطی ٹھیک کر دیا کریں ۔۔:cool:

کراچی کی اور چیزیں لکھ دیتی ہوں خاص خاص تو شگفتہ نے لکھ دی تھیں ۔۔

ساحل سمندر پر ہاکس بے ۔۔ سینڈز پٹ ۔۔ پیراڈائز پوانٹ ۔۔ کیماڑی ۔۔ منوڑہ ۔۔ سی ویو
پورٹ قاسم
الہ دین پارک
قائد اعظم پارک
چڑیا گھر
سفاری پارک
پاک ٹاور چین ون شاپنگ سینٹر ۔۔
سٹوڈنٹ بریانی
مسٹر برگر ۔۔

اور کچھ رہ گیا ہے وہ اب کوئی اور کراچی کا آ کر لکھ دے ۔۔:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی اب کیا کروں اگر کوئی اور اتنی مشہور نہ ہو تو؟ دھاندلی تو پپو نے کی ہے خود ہی چاروں لکھ دیں کیونکہ اسے پتہ تھا کہ سب سے مشہور یہی چار ہیں اس لئے پوچھیں بھی چار باتیں ہی ہیں۔
خیر باقی چار ذیل میں ہیں۔
1۔ مشہور بزرگ ہستی بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کا مزار یہاں واقع ہے۔
2۔ تین پہیوں والا موٹر رکشہ چنگ چی اسی شہر کی ایجاد ہے۔
3۔ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلیفون ایکسچیج بوریوالا میں ہی واقع ہے۔
4۔ یہاں چاند بابو رہتے ہیں (پپو کیا کیوں کہوں کیا چاند بابو کم ہیں)
جی شمشاد بھائی کیسا پسند آیا میرا شہر!

چاند بابو بہت پسند آیا آپ کا شہر اور یہ تو آپ نے نیا انکشاف کیا ہے کہ چنگ چی آپ کے شہر کی ایجاد ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا۔
 
ابوشامل

محفلین
رہائش کراچی لیکن آبائی شہر جیکب آباد، شہرت کی وجوہات بلحاظ شہرت:
1۔ گرمی
2۔ چاول
3۔ وکٹوریہ ٹاور (اس گھنٹہ گھر کے لیے آج بھی حکومت برطانیہ گرانٹ بھیجتی ہے، خرچ کہاں ہوتی ہے اس کا علم نہیں)
4۔ گدھا گاڑیاں :)
 
فہیم

لائبریرین
کراچی،

ہم سب کی جان ہے
ملک کی یہ شان ہے
خود منی پاکستان ہے

دن رات یہ جاگتا ہے
سب کے دکھ درد بانٹا ہے
آباد ہیں یہاں مہاجر، سندھی،
پنجابی، بلوچ اور پٹھان

اگر ہمت و قوت ساتھ ہے
روزگار کی یہاں بہتاب ہے
کام یہاں دن رات ہے
پیسہ ساتھ ساتھ ہے
صدر بازار بھی آباد ہے
امریکہ بھی ہے حیران ساتھ میں پریشان
کہ کیسے کیسے ہوتے ہیں صدر میں کام​
 
شمشاد

لائبریرین
ابو شامل آپ کا شکریہ کہ جیکب آباد کے متعلق لکھا۔ باقی تو ٹھیک ہے لیکن کیا چاول وہاں کاشت ہوتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
راولپنڈی کے متعلق مزید :

بری فوج کا ہیڈ کوراٹر یہاں ہے۔

مشہور گلوکار مہدی حسن کا تعلق پنڈی سے ہے۔
مشہور سابق گلوکارہ تصور خانم کا تعلق پنڈی سے ہے۔
 
زونی

محفلین
ذونی جی شہر اقبال سیالکوٹ ہی ہے۔ لاہور کو آپ شہر اقبال نہیں کہہ سکتے۔

اور لاہور کے متعلق تو آپ ایک بات کا ذکر کرنا بھول ہی گئیں۔ مثال مشہور ہے " جنہں لاہور نئیں ویکھیا او جمئا ای نئیں" (جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا)۔

اف مان لیا کہ شہراقبال سیالکوٹ ہی ھے :( لیکن لاہور سے بھی اقبال کا گہرا رشتہ تھا:grin:;)

اور شمشاد بھائی میں نے یہ کہاوت کبھی استعمال نہیں کی اور نہ ہی کروں گی کیونکہ اس میں احساس برتری چھلکتا ھے جو مجھے پسند نہیں۔

ِ
 
سارہ خان

محفلین
ابو شامل آپ کا شکریہ کہ جیکب آباد کے متعلق لکھا۔ باقی تو ٹھیک ہے لیکن کیا چاول وہاں کاشت ہوتا ہے؟

سندھ کے کچھ شہروں میں چاول زیادہ کاشت ہوتا ہے شمشاد بھائی ۔۔ جیکب آباد ، شکارپور ، دادو اور لاڑکانہ چاول کی کاشت کے لئے مشہور ہیں ۔۔
 
سارہ خان

محفلین
اوہہو شمشاد بھائی آپ بھی نہ ذرا سی غلطی کو دشمنی ہی بنا دیا۔۔:rolleyes: آپ سے کہا تو ہے میری غلطی ٹھیک کر دیا کریں ۔۔:cool:

کراچی کی اور چیزیں لکھ دیتی ہوں خاص خاص تو شگفتہ نے لکھ دی تھیں ۔۔

ساحل سمندر پر ہاکس بے ۔۔ سینڈز پٹ ۔۔ پیراڈائز پوانٹ ۔۔ کیماڑی ۔۔ منوڑہ ۔۔ سی ویو
پورٹ قاسم
الہ دین پارک
قائد اعظم پارک
چڑیا گھر
سفاری پارک
پاک ٹاور چین ون شاپنگ سینٹر ۔۔
سٹوڈنٹ بریانی
مسٹر برگر ۔۔

اور کچھ رہ گیا ہے وہ اب کوئی اور کراچی کا آ کر لکھ دے ۔۔:cool:
کراچی کی کچھ مزید چیزیں

لیاقت میموریل لائبریری
پاکستان آرٹس کائونسل
ایکسپو سینٹر
اسٹیل مل ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر کبھی آپ کا پنڈی آنا ہو تو ایوب نیشنل پارک اور نواز شریف پارک ضرور جائیں۔ سیر و تفریح کے لیے بہت اچھی جگہیں ہیں۔
 
Top