اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

پپو

محفلین
میر ا تعلق چونکہ جنوبی پنجاب کے شہر بورے والہ سے ہے اس لیے میں سب سے پہلے اسے بیان کرتا ہوں
1 میرے شہرکو پاکستان آرمی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ملنے کا شرف حاصل ہے میجر طفیل شہید کا تعلق بورے والہ کے نواحی گاؤں سے تھا اب اس کا نام طفیل آباد ہے
2 مایہ نازفاسٹ بولر کرکٹر وقار یونس کا تعلق بھی بورے والہ سے ہے
3 میرے شہر کوسٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا ٹائٹل ملا ہے
4 BTMیعنی بورے والہ ٹیکسٹائل مل سوتی کپڑا بنانے کی سب سے بڑی مل ہے لیکن ان دنوں اُسے نجانے کیوں بند کیا جارہا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈیرہ غازی خان

اصل چار وجوہات تو ناقابل بیان ہیں کہ خفیہ سرکاری معلومات کے افشاء شمار ہوں گی۔ اس لئے رہنے دیں

تمپرے

1۔ نوکیا کمپنی کی شروعات اس شہر سے ہوئی تھی
2۔ سینٹ پیٹرز برگ کے بعد اسے یورپ کا دوسرا خوبصورت ترین شہر کہا گیا تھا (ایک سیمینار میں بتایا گیا تھا)
3۔ اس شہر کی ابتداء فن لیسن نامی فیکٹری سے ہوئی تھی۔ اس وقت شہر کی 100 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل تھی
4۔ روس سے فن لینڈ کی آزادی کا اعلان اسی شہر میں‌ کیا گیا تھا اور ظاہر ہے کہ اس سلسلے کی آخری لڑائی بھی اسی شہر میں لڑی گئی تھی
 

جہانزیب

محفلین
نیو یارک سِٹی ۔


ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ
مرحوم ورلڈ ٹریڈ سنٹر
وال سٹریٹ
براڈوے تھیٹر ڈسٹرکٹ
سنٹرل پارک
کولمبیا یونیورسٹی
نیویارک ٹائمز
نیوز ویک میگزین
یینکیز(بیس بال ٹیم)
جائنٹس(NY Giants) فٹ بال ٹیم ۔

سرگودھا ۔
شاہینوں کا شہر ۔
کینو ۔
سب سے بڑا آپریشنل ائیر بیس ۔
کڑانہ بار ۔
گھوڑے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ لیکن یہ کڑانہ بار کیا ہے اور کیوں مشہور ہے، کچھ اس کے متعلق بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے شہر کے متعلق کرنل محمد خان نے اپنی کتاب " بسلامت روی " میں ایسے لکھا ہے :

پنڈی سے ہمیں پیار ہے۔ ایک تو اس لیئے کہ اس کے نام میں نسائیت ہے۔ لاہور اور پشاور بہت مذکر کاٹھ کے شہر ہیں۔ نام کے لحاظ سے کراچی بھی اتنی ہی مؤنث ہے، بلکہ ایک شادی شدہ کنیت بھی رکتی ہے یعنی عروس البلاد کہلاتی ہے۔ لیکن جو شیوہ تُرکانہ دوشیزہ پنڈی کا ہے، وہ اس عروسِ ہزار داماد کا نہیں۔

(کرنل محمد خان “بسلامت روی“)

کرکٹ کا مایہ ناز باؤلر راولپنڈی ایکسپرس شعیب اختر
کبھی یہاں کے ٹانگے بہت مشہور تھے
پنڈی کا ناقابل اعتبار موسم
دارلحکومت کا جڑواں شہر
 
میں حیدراباد میں پیدا ہوا تھا ۔۔۔۔ سو وہیں کا تذکرہ

چوڑیاں
ربڑی
شاہی بازار
رہشم گلی۔
کچا قلعہ
پکا قلعہ
شاہی بازار اور ریشم گلی اپنی الگ انفرادیت رکھتی ہیں۔۔۔۔۔ خسوصا "شاہی بازار اپنی طوالت میں ایشیا کا سب سے بڑا بازار مانا جاتا ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


کراچی


قائد اعظم
ساحل / پورٹ
منی پاکستان
یہاں کوئی بھوکا نہیں سو سکتا اگر ہاتھ پاؤں ہلانے پر یقین رکھتا ہو


 

چاند بابو

محفلین
اب کیا کروں اگر میرا اور پپو کا شہر ایک ہی ہو تو۔
تو جناب میرے شہر کی بھی یہی چار چیزیں ہی مشہور ہیں۔
1 میرے شہرکو پاکستان آرمی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ملنے کا شرف حاصل ہے میجر طفیل شہید کا تعلق بورے والہ کے نواحی گاؤں سے تھا اب اس کا نام طفیل آباد ہے
2 مایہ نازفاسٹ بولر کرکٹر وقار یونس کا تعلق بھی بورے والہ سے ہے
3 میرے شہر کوسٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا ٹائٹل ملا ہے
4 Btmیعنی بورے والہ ٹیکسٹائل مل سوتی کپڑا بنانے کی سب سے بڑی مل ہے لیکن ان دنوں اُسے نجانے کیوں بند کیا جارہا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈیرہ غازی خان





اس شہر کی ابتداء فن لیسن نامی فیکٹری سے ہوئی تھی۔ اس وقت شہر کی 100 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل تھی
کیا یہ سچ ہے اور یہ کب کی بات ہے

تمپرے سے مراد جیسا کہ شمشاد بھائی نے بتایا، فن لینڈ‌کا شہر ہے جہاں‌ میں‌ اب مقیم ہوں۔ اس کی تفصیل وکی پیڈیا پر کچھ ایسے ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کروں اگر میرا اور پپو کا شہر ایک ہی ہو تو۔
تو جناب میرے شہر کی بھی یہی چار چیزیں ہی مشہور ہیں۔
1 میرے شہرکو پاکستان آرمی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ملنے کا شرف حاصل ہے میجر طفیل شہید کا تعلق بورے والہ کے نواحی گاؤں سے تھا اب اس کا نام طفیل آباد ہے
2 مایہ نازفاسٹ بولر کرکٹر وقار یونس کا تعلق بھی بورے والہ سے ہے
3 میرے شہر کوسٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا ٹائٹل ملا ہے
4 Btmیعنی بورے والہ ٹیکسٹائل مل سوتی کپڑا بنانے کی سب سے بڑی مل ہے لیکن ان دنوں اُسے نجانے کیوں بند کیا جارہا ہے

چاند بابو یہ دھاندلی نہیں چلے گی۔ آپ کو مزید چار چیزیں لکھنا ہوں گی چاہے ان ایک یہی لکھ دیں کہ اس شہر میں پپو بھی رہتے ہیں۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
علی گڑھ:
سر سید
مسلم یونیورسٹی
ادب کا بڑا مرکز۔۔ رشید احمد صدیقی، آل احمد سرور۔ جذبی۔ مجاز۔ راہی معصوم رضا، اختر الایمان، جاوید اختر، خلیل الڑمن اعظنی، وحید اختر، شہر یار، بشیر بدر، منظور ہاشمی، آشفتہ چنگیزی، اسعد بدایونی، کتنے نام گنواؤں۔۔۔ ایک اس فدوی کا بھی انام لینا پڑے گا
علی گڑھ کے مشہور تالے
اور تین عدد "م"
مچھر
مکھن۔ سنٹرل ڈیری فارم کا
اور مٹھری۔۔ یہ ایک نہایت پتلا اور خستہ بڑے بن کے سائز کا بسکٹ ہوتا ہے جسے ناشتے میں چائے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
اور ہاں گزک بھی۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اور حیدر آباد،۔۔۔۔
چار مینار خود ہی چار عدد ہے!!!!
سالار جنگ میوزیم، دنیا کا سب سے بڑا واحد شخص کا جمع شدہ ذخیرہ
گولکنڈہ قلعہ
اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر۔۔۔ قلی قطب شاہ،، اور پہلی صاحب دیوان شاعرہ ماہ لقا بائی چنداؔ کا شہر
اور تاریخ سے دور بھاگیں تو۔۔۔۔
ہندوستان میں سب سے زیادہ یونیورسٹیوں کا شہر
ایشیا کا اسب سے بڑا بس سٹیشن
ایشیا کا سب سے بڑا ائر پورٹ
ایشیا کا سب سے بڑا اوور ہیڈ ٹنکی
وغیرہ وغیرہ
 

محمد وارث

لائبریرین
شہر برآمدات سیالکوٹ

علامہ اقبال
فیض احمد فیض
مولانا ظفر علی خان
اسلم کمال (مصور و خطاط)

اور یہ چاروں 'چیزیں' بھی سیالکوٹ سے دوسرے شہروں کو برآمد ہو گئیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گولکنڈہ کا آدم خور پڑھی تھی۔ سید قمر نقوی ہیں شکاری۔ وہ شاعر بھی ہیں۔ بھوپال، حیدر آباد بھی رہے ہیں۔ پھر ایران اور پھر متحدہ عرب امارات اور اب امریکہ۔ اگر ان کا کچھ اتہ پتہ معلوم ہو تو۔ مشاعروں پر بھی جاتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
نام تو سنا ہوا لگتا ہے، معلوم کرنا پڑے گا کہ یہ کون ہستی ہیں یا تھے۔۔ شاید پاکستان چلے گئے ہوں یہاں سے۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، پاکستان بھی رہے کافی عرصہ، پھر منتقل ہوئے ایران، پھر متحدہ عرب امارات چند سال گذارے۔ اس کے بعد امریکہ میں ہوتے ہیں

اردو شاعری کی آخری کتاب بھی ان کی تحریر ہے :(
 

تعبیر

محفلین
میں کیا لکھوں کہ ساری زندگی خانہ بدوشوں سی گزاری ہے ۔اب تو یاد بھی نہیں کہ میرا شہر ہے کونسا :confused: :(
پر ہر جگہ کی ایک بات خاص اور مشترکہ ہے اور وہ میرا اپنا آپ ہے ۔ :) ہی ہی ہی
 

سارہ خان

محفلین
میرا شہر تو کراچی ہے جہاں میں پیدا ہوئی اور کراچی کے بارے میں شگفتہ لکھ چکی ہیں ۔۔
سکھر میرے آباؤ اجداد کا شہر ہے میں اس کے بارے میں لکھ دیتی ہوں ۔۔

1۔ سکھر بئراج 66 دروازوں کی وجہ مشہور ہے
2- معصوم شاہ کا مینار ( ایک بزرگ کا مزار کافی اونچا ہونے کی وجہ سے مشہور ہے )
3- ساد بیلو ( ہندوؤں کا مندر جو دریا کے بیچ میں واقع ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جتنی دفعہ بھی سیلاب آیا اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا)
4- ایوب برج۔۔۔
 
Top