اپنی اپنی پسند

سید عمران

محفلین
غور کیجئے ہم نے پالک لکھا ہے بالک نہیں۔
ہاں تو بھلا اس میں کیا؟ کیا پالک کوفتے نہیں کھائے جاتے؟
اگر پالک گوشت بن سکتا ہے تو گوشت کا قیمہ بنا کر کوفتے بنا کر پالک کوفتے کھانے میں کیسی کوفت؟
توبہ توبہ لوگ پالک جیسی کڑوی کسیلی چیز بھی کھا جاتے ہیں...
کیا ہوگیا ہے لوگوں کو...
اتنا بھگڑ پن بھی ٹھیک نہیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
توبہ توبہ لوگ پالک جیسی کڑوی کسیلی چیز بھی کھا جاتے ہیں...
کیا ہوگیا ہے لوگوں کو...
اتنا بھگڑ پن بھی ٹھیک نہیں!!!
نا جی ایسا بالکل نہیں ہے۔
پالک تو ایسی مزے کی ہوتی ہے کہ ہم تو ہفتے میں 6 دن بھی کھا سکتے ہیں۔
پالک گوشت
چنے کی دال پالک
آلو پالک
کوفتے پالک
پنیر پالک
قیمہ پالک
ہاں مگر ساتھ میں سرسوں کا ساگ بھی ڈالتے ہیں اور دیسی گھی میں ۔
شاید آپ نے اچھی پکی ہوئی پالک نہیں کھائی اس لئے ایسے کہہ رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پالک کو کتنا ہی اچھا پکالو پالک ہی رہے گا شامی کباب نہیں بن جائے گا!!!
شامی کباب تو ایک یا زیادہ سے زیادہ دو کھائے جا سکتے۔۔۔ پالک تو پورے کا پورا ڈونگا (بھگونہ جیسا لفظ ہی استعمال کیا گیا تھا شاید)ہم چکھنے ہی میں ختم کر دیں۔
اللہ اللہ خیر صلا
 

سید عمران

محفلین
پالک تو پورے کا پورا ڈونگا (بھگونہ جیسا لفظ ہی استعمال کیا گیا تھا شاید)ہم چکھنے ہی میں ختم کر دیں۔
اللہ اللہ خیر صلا
ایبنارملٹی کی بھی کتنی ورائٹیز ہوتی ہیں ناں!!!
مذاق...
جس کا جو دل چاہے کھائے پابندی تھوڑی ہے...
نہ بھگونہ کی نہ بالٹی کی!!!
 

سید عمران

محفلین
السلام علیکم آنٹی جی :confused:
صبح سویرے گرم موم گر گیا ہاتھ پر، ساتھ میں الرجی سے چھینکیں۔ سر درد سے بُرا حال ہے۔:cry2:
اوہ یہ تو بُرا ہوا۔ اچھا کھانا کھاؤ گی۔اچار چکن، پالک کوفتے اور نان بنا رہی ہوں۔:)
آپ اصرار کر رہی ہیں تو بھجوا دیجئیے
خدا ایسی آنٹیاں ہمیں بھی وافر مقدار میں عطا کرے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خدا ایسی آنٹیاں ہمیں بھی وافر مقدار میں عطا کرے!!!
آدھی بات سن کر ہی دعا مانگ لی۔ انھیں ریٹرن بھی چاہئیے ہوتا ہے۔ دو کے بدلے چار۔ آخو۔
اور جو ان کا بولنے کا انداز ہے نا خیر سے
اچھا۔۔۔ تو پکوڑے کھائے ہیں۔۔۔ اکیلے؟
قسم لے لیں جو اس کے بعد گھنٹوں اس بات پہ خود کو برا بھلا کہنے میں نہ گزر جائیں کہ بھلا ضرورت کیا تھی اس ذکر کی۔ :rolleyes:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چھتہ جلانے کی کوشش؟
نہیں۔ بلکہ شہد کی مکھیوں کی املاک کو جو نقصان ہمارے کارن پہنچا تھا، سوچا کہ ان کے چھتے کی توڑ پھوڑ کو گرم موم سے جوڑ کر ٹھیک کر دیں۔ مگر موم بائیں ہاتھ پہ گر گیا۔
چھتہ بھی نہ ٹھیک ہوا اور مکھیاں پھر سے الرٹ ہو گئیں کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں ۔
 
Top