اپنی اپنی پسند

کھانا بنانا
جہاں لوگ طعام تناول کرنے کے شوقین ہیں وہی بعض لوگ لذیز کھانا بنانے کے۔
تو سب اپنا اپنا پسندیدہ کھانا اور اس کی ترکیب بتائیں۔ شکریہ۔
 
سیما علی

لائبریرین
دال چاول ہماری مرغوب غذا ہے ۔۔۔
مسور کی دال
1 پاؤ لوکی
1 بڑی پیاز
2 ٹیبل اسپون لہسن ادرک چوپ
2 ہری مرچ موٹی کٹی ہوئی
کڑی پتے 10 12
4 ثابت لال مرچ
4 ٹیبل اسپون ٹماٹر پیوری
1 ٹیبل اسپون زیرہ
ہاف ہاف ٹی اسپون پسی لال مرچ کٹی لال مرچ ہلدی پسا ہوا دھنیا گرم مصالحہ
نمک حسب ذائقہ ۔۔۔
سب سے پہلے ہاف کپ تیل میں ثابت لال مرچ توڑ کر ڈالیں پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں۔۔۔،پھر اس میں پیاز ہری مرچ کڑی پتے ڈال کر فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو نے لگے تو زیرہ ڈال دی۔۔۔اسکے بعد آپ اسمیں کٹی پسی لال مرچ ہلدی دھنیا گرم مصالحہ نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں میں ٹماٹر ابال کر پیسٹ بنا کر فریز کرا ہوا ہے آپ تازہ بھی ڈال سکتے ہیں ۔۔۔پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکائیں جب ابال آنے لگے تو اسمیں بھیگی ہوئی دال اور لوکی ڈال دیں۔۔۔جب یے پکنے لگے تو ہلکی آنچ کردیں لیجئے مزیدار سی مسور کی دال اور لوکی تیار ہے اوپر سے مکھن ڈال دیں اور ہرا دھنیا ہری مرچ سے گارنش کر دیں اور گرم گرم چاول ابال کر دال کے ساتھ کھائیں۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دال چاول ہماری بھی مرغوب غذا ہے۔
آج بھی دال پکائی۔ ہم اسے نجانے کیوں کالی دال کہتے ہیں حالانکہ وہ ثابت مسور ہیں۔
ترکیب وہی ہے جو سیما آپا نے لکھ دی۔
 
دال چاول ہماری مرغوب غذا ہے ۔۔۔
مسور کی دال
1 پاؤ لوکی
1 بڑی پیاز
2 ٹیبل اسپون لہسن ادرک چوپ
2 ہری مرچ موٹی کٹی ہوئی
کڑی پتے 10 12
4 ثابت لال مرچ
4 ٹیبل اسپون ٹماٹر پیوری
1 ٹیبل اسپون زیرہ
ہاف ہاف ٹی اسپون پسی لال مرچ کٹی لال مرچ ہلدی پسا ہوا دھنیا گرم مصالحہ
نمک حسب ذائقہ ۔۔۔
سب سے پہلے ہاف کپ تیل میں ثابت لال مرچ توڑ کر ڈالیں پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں۔۔۔،پھر اس میں پیاز ہری مرچ کڑی پتے ڈال کر فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو نے لگے تو زیرہ ڈال دی۔۔۔اسکے بعد آپ اسمیں کٹی پسی لال مرچ ہلدی دھنیا گرم مصالحہ نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں میں ٹماٹر ابال کر پیسٹ بنا کر فریز کرا ہوا ہے آپ تازہ بھی ڈال سکتے ہیں ۔۔۔پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکائیں جب ابال آنے لگے تو اسمیں بھیگی ہوئی دال اور لوکی ڈال دیں۔۔۔جب یے پکنے لگے تو ہلکی آنچ کردیں لیجئے مزیدار سی مسور کی دال اور لوکی تیار ہے اوپر سے مکھن ڈال دیں اور ہرا دھنیا ہری مرچ سے گارنش کر دیں اور گرم گرم چاول ابال کر دال کے ساتھ کھائیں۔۔۔۔۔۔
پڑھنے میں ہی لذیذ ہے تو کھانے کا عالم کیا ہو گا ۔۔۔ بنا کر ارسال ہی فرما دیں۔ 😄😊🙏
 
کیا بات ہے دال چاول کے سوا کسی نے کچھ بنانا ہی نہیں سکھایا، ہم تو چٹخارے لے لے کر کھانے بنانے اور کھانے کا سوچ رہے تھے۔
 
سید عمران

محفلین
کیا بات ہے دال چاول کے سوا کسی نے کچھ بنانا ہی نہیں سکھایا، ہم تو چٹخارے لے لے کر کھانے بنانے اور کھانے کا سوچ رہے تھے۔
سب نے بڑی ہوشیاری سے سستے داموں جان چھڑا لی...
آج کل کی لڑکیاں مجال ہے ہانڈی چولہا کرلیں. باتیں جتنی مرضی بگھروالو پر حلیم گھونٹ کر اس پر بگھار نہیں لگایا جاتا...
شاعری کے نام پر جتنی مرضی سونے چاندی کی بونگیاں لگوالو لیکن مجال ہے چنے کی دال کا حلوہ بھون کر اس پہ چاندی کے ورق لگادیں...
آگ لگے ایسی پڑھائی کو کہ سل بٹے پہ شامی کباب نہ پیسے جاسکیں!!!
:mad::mad::mad:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گرم گرم کباب کھا کے آخر میں میٹھے کے طور پر حلوہ کھاتے ہیں...
امور خانہ داری میں دل لگے تو کچھ خبر ہو!!!
ہمارے ہاں تو ناشتے کا ٹائم نا۔۔ اب اتنی سویرے کون کھاتا ہے کباب۔ اس لئے حلوہ، چنے اور پوری بنانے کی حامی بھری۔
 
Top