سب سے پہلے تو بہت مبارکباد کہ آپ نے بہترین موضوع پر لڑی شروع کی ہے۔ اس میں بہت سے لوگ اپنی رائے دینے کے ساتھ ساتھ سیکھ بھی سکیں گے۔
میرے خیال سے ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے حوالے سے ایک مستقل لڑی ہونی چاہیے کیونکہ یہ یوٹیوب یا دوسرے ویڈیو بلاگ یا ویڈیو سے متعلقہ کام کرنے میں لوگوں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔
چند ٹولز کے بارے میں بتانا اور ان سے وابستہ مفید ٹوٹیوریل چاہے وہ یوٹیوب پر ہوں یا بلاگ اور فورم پر کافی فائدہ مند ہو گا۔
بہت بہت شکریہ لڑی پسند کرنے کے لئے،میں بھی یہ ہی چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کے پاس معلومات ہوں وہ لوگ شئیر کریں
تاکہ سیکھنے والے لوگ گھر بیٹھے اردو محفل فورم کےذریعے معلومات کے ساتھ ساتھ کچھ سیکھ بھی سکیں۔
میں نے تو سارے کام یوٹیوب کے لئے ویڈیو ایڈیٹ کرنا اور اسکرین ریکارڈنگ کرنا سب کچھ یوٹیوب سے ہی سیکھا ہے۔
میں یوٹیوب کی ویڈیو کو ایڈیٹ کرنے کے لئے کیمٹیشیا سافٹ وئیر اور کائن ماسٹر کی مدد لیتا ہوں
اور اسکرین ریکارڈنگ کے لئے "اے پاور سوفٹ فری اسکرین ریکارڈنگ" کی مدد لیتا ہوں
اور موبائل سے اسکرین ریکارڈنگ کرنے کے لئے ڈیو اسکرین ریکارڈنگ والا سافٹ وئیر استعمال کرتا ہوں۔
اِس کے علاوہ بھی اگر کسی کو کچھ اور معلومات چاھئیے ہوں تو مجھے جتنا علم ہوا ضرور بتاونگا انشا اللہ