اپنا یوٹیوب چینل بناکر گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

پہلے کے دور میں ہوتا تھا کہ پیسا کمانے کے لئے لوگ خون پسینا بہاتے تھے جب کہیں جاکر تھوڑی بہت آمدنی ہوتی تھی ۔ لیکن اب دور بدل چکا ہے آج کل کا زمانہ انٹرنیٹ کا ہے اگر اِس کا استعمال آپ اچھے طریقے سے کررہے ہیں اور کسی مقصد کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کیاجائے تو یہ آپ کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ بہت سارے پیسے کمانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔ جیسے جیسے ہمارا معاشرہ ترقی کرتا جارہا ہے ویسے ہی عورتوں کا باہر نکل کر کام کرنا اور اپنی عزت کو محفوظ رکھنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ نیت صاف ہوتو منزل مِل ہی جاتی ہے۔ میری آپ لوگوں کو یہ ہی رائے ہے کہ چاہیں آپ عورت ہوں یا پھر مرد بیروزگاری سے تنگ ہیں تو اپنا گھر بیٹھے یوٹیوب چینل بنائیں اور اُس کے ذریعے سے بہت اچھی آمدنی کمائیں اپنے باس خود بنے کسی کی باتیں نہیں سننی پڑیں گی آپ کو کِن باتوں کا دیہان رکھنا ہے اُس کے لئے آپ کو اِن ویڈیو سے مدد مِل سکتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل ویڈیوز
اگر آپ لوگوں نے یوٹیوب چینلز بنائے ہوئے ہیں تو اپنے تجربات شئیر کریں
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
ماشأالله عبدالقدیر بھائی۔ لیکن کس چیز کا یوٹیوب چینل شروع کیا جائے اور اس پہ ٹریفک کیسے لائی جائے؟
 
اگر آپ انویسٹمنٹ کرسکتے ہیں تو پھر تو بہت جلدی آپ کو رئیل ٹریفک مل سکتی ہے مطلب آپ گوگل ایڈورڈ پر اپنی ویڈیو کا ایڈ رن کریں گے جس سے لوگوں کو آپ کے یوٹیوب چینل کے بارے میں معلومات ہوگی۔
یوٹیوب چینل بنانے کے حوالے سے آپ کو تھوڑے بہت آئیڈیاز میں دے دیتا ہوں باقی آپ جب کام کرتے جائیں گے تو خود بہ خود ہی پتا لگتا جائے گا
یوٹیوب چینل آئیڈیاز:
1۔ کوکنگ چینل
2۔ وی لوگ کا چینل ( مطلب کے اپنے زندگی کے بارے میں لوگوں کو بتانا)
3۔ ٹریول یوٹیوب چینل بھی بناسکتے ہیں (ہر ہفتے میں کسی بھی ایک مقام کا وزٹ کریں اور اُس کی ویڈیوز پوسٹ کرتے جائیں)
4۔ آپ نئی نئی ویب سائٹس کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ یہ کام کرتی ہے اِس کو اِس طرح سے چلاسکتے ہیں۔
5۔ آپ اپنے یوٹیوب چینل پر کمپیوٹر کی لینگوئج بھی دوسروں کو سیکھا سکتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لنک سپمینگ کیسے کرنی ہے ایک ویڈیو اس پر بھی بنا دیں اور عنوان میں لاکھوں کے بجائے کروڑوں ہونا چاہیے :) :) :)
 
لنک اسپیمنگ:
میں نے لنک سپیمنگ نہیں کی ہے باقاعدہ حروف لکھیں ہیں جس کو ضرورت ہوگی صرف وہی کلک کریگا۔

یوٹیوب سے زیادہ کمانا :
اور رہی بات لاکھوں کے بجائے کروڑوں کی تو کمانے والے کما رہے ہیں اور آپ جیسے لوگ صرف باتیں بنا کر لوگوں کو ڈی موٹیویٹ ہی کرسکتے ہیں جب ہی ہمارا ملک پیچھے ہے۔

لوگوں کی عادت:
جو کام کرتا ہے اُس کو راستہ دکھانے کی بجائے ڈی موٹیویٹ کرنے شروع ہوجاتے ہیں۔

کمانے والے کما رہے ہیں:
اِس یوٹیوب چینل کی ارننگ لاکھوں نہیں ، کروڑوں بھی نہیں بلکہ پاکستانی ایک ارب کے برابر ہے چاہے تو چیک کرلیں
لنک دے دیتا ہوں جہاں سے چیک ہوتی ہے یوٹیوب کی ارننگ یہ اِس وقت کم سے کم 1,371,920,000.00 روپے کمارہا ہے ہر سال اُمید کرتا ہوں بات سمجھ آگئی ہوگی۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
اگر آپ انویسٹمنٹ کرسکتے ہیں تو پھر تو بہت جلدی آپ کو رئیل ٹریفک مل سکتی ہے مطلب آپ گوگل ایڈورڈ پر اپنی ویڈیو کا ایڈ رن کریں گے جس سے لوگوں کو آپ کے یوٹیوب چینل کے بارے میں معلومات ہوگی۔
یوٹیوب چینل بنانے کے حوالے سے آپ کو تھوڑے بہت آئیڈیاز میں دے دیتا ہوں باقی آپ جب کام کرتے جائیں گے تو خود بہ خود ہی پتا لگتا جائے گا
یوٹیوب چینل آئیڈیاز:
1۔ کوکنگ چینل
2۔ وی لوگ کا چینل ( مطلب کے اپنے زندگی کے بارے میں لوگوں کو بتانا)
3۔ ٹریول یوٹیوب چینل بھی بناسکتے ہیں (ہر ہفتے میں کسی بھی ایک مقام کا وزٹ کریں اور اُس کی ویڈیوز پوسٹ کرتے جائیں)
4۔ آپ نئی نئی ویب سائٹس کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ یہ کام کرتی ہے اِس کو اِس طرح سے چلاسکتے ہیں۔
5۔ آپ اپنے یوٹیوب چینل پر کمپیوٹر کی لینگوئج بھی دوسروں کو سیکھا سکتے ہیں۔

شکریہ
 
لنک اسپیمنگ:
میں نے لنک سپیمنگ نہیں کی ہے باقاعدہ حروف لکھیں ہیں جس کو ضرورت ہوگی صرف وہی کلک کریگا۔

یوٹیوب سے زیادہ کمانا :
اور رہی بات لاکھوں کے بجائے کروڑوں کی تو کمانے والے کما رہے ہیں اور آپ جیسے لوگ صرف باتیں بنا کر لوگوں کو ڈی موٹیویٹ ہی کرسکتے ہیں جب ہی ہمارا ملک پیچھے ہے۔

لوگوں کی عادت:
جو کام کرتا ہے اُس کو راستہ دکھانے کی بجائے ڈی موٹیویٹ کرنے شروع ہوجاتے ہیں۔

کمانے والے کما رہے ہیں:
اِس یوٹیوب چینل کی ارننگ لاکھوں نہیں ، کروڑوں بھی نہیں بلکہ پاکستانی ایک ارب کے برابر ہے چاہے تو چیک کرلیں
لنک دے دیتا ہوں جہاں سے چیک ہوتی ہے یوٹیوب کی ارننگ یہ اِس وقت کم سے کم 1,371,920,000.00 روپے کمارہا ہے ہر سال اُمید کرتا ہوں بات سمجھ آگئی ہوگی۔
میرا سوال ہے کہ یو ٹیوب پیسے کیوں دیتا ہے ؟ کیا وہ آپ کے چینل/ ویڈیوز پر اشتہار وغیرہ چلانے سے جو رقم ملتی ہے اس میں سے حصہ دیتا ہے ؟
 
ہانیہ

محفلین
باقی تو سب صحیح ہے۔۔۔ نہیں بلکہ صحیح تو بہت کچھ نہیں ہے ۔۔۔ لیکن عورتوں کی تذلیل کا یہاں کیا تعلق ہے۔۔۔۔ کیا یہ بتانا مقصد ہے ۔۔۔۔ ہمارے یوٹیوبرز ک زیادہ تر مواد عورتوں کی تذلیل پر ہوتا ہے۔۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
پہلے کے دور میں ہوتا تھا کہ پیسا کمانے کے لئے لوگ خون پسینا بہاتے تھے جب کہیں جاکر تھوڑی بہت آمدنی ہوتی تھی ۔ لیکن اب دور بدل چکا ہے آج کل کا زمانہ انٹرنیٹ کا ہے اگر اِس کا استعمال آپ اچھے طریقے سے کررہے ہیں اور کسی مقصد کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کیاجائے تو یہ آپ کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ بہت سارے پیسے کمانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔ جیسے جیسے ہمارا معاشرہ ترقی کرتا جارہا ہے ویسے ہی عورتوں کا باہر نکل کر کام کرنا اور اپنی عزت کو محفوظ رکھنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ نیت صاف ہوتو منزل مِل ہی جاتی ہے۔ میری آپ لوگوں کو یہ ہی رائے ہے کہ چاہیں آپ عورت ہوں یا پھر مرد بیروزگاری سے تنگ ہیں تو اپنا گھر بیٹھے یوٹیوب چینل بنائیں اور اُس کے ذریعے سے بہت اچھی آمدنی کمائیں اپنے باس خود بنے کسی کی باتیں نہیں سننی پڑیں گی آپ کو کِن باتوں کا دیہان رکھنا ہے اُس کے لئے آپ کو اِن ویڈیو سے مدد مِل سکتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل ویڈیوز
اگر آپ لوگوں نے یوٹیوب چینلز بنائے ہوئے ہیں تو اپنے تجربات شئیر کریں

برا نہ مانئیے گا ۔۔۔۔ لوگ کمانے کے لئے ۔۔۔ یوٹیوب پر ہر قسم کا جھوٹ پھیلاتے ہیں۔۔۔ اتنی گھٹیا ویڈیوز ہوتی ہیں۔۔۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ایک سلیبرٹی ویڈیو دیکھ رہی تھی۔۔۔ٹائٹل تھا۔۔۔۔ پاکستانی ایکٹرسز جنھوں نے نان مسلمز سے شادی کی۔۔۔۔ ثنا جاوید کی تصویر آرہی تھی تو دیکھی۔۔۔۔ عمیر جسوال کو ہندو کہا ہوا تھا۔۔۔۔حالانکہ بندہ مسلمان ہے اور ایک انٹرویو میں تہجد پڑھنے کے بارے تک بتایا ہوا ہے۔۔۔۔

ویڈیو بنانے والے نے سنسنی خیر ٹائٹل بنایا۔۔۔ ہم نے دھوکا کھا کر وییڈیو دیکھی۔۔۔ اب اس کی کمائی کا ذریعہ تو جھوٹ۔۔۔ دھوکا۔۔۔ہوا تو ایسی کمائی کا کیا فائدہ؟۔۔حلال بھی ہوگی یا نہیں۔۔۔۔اسلام میں جھوٹ اور دھوکے بازی سے دور رہنے کا حکم ہے۔۔۔۔۔

ethics ہوتے ہیں ہر چیز کے۔۔۔۔ یہاں تو جسے دیکھو جھوٹی ویڈیوز بنا کار کما رہا ہے۔۔۔۔ آپ ethics... حلال حرام پر بات کریں۔۔۔۔ اس کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
باقی تو سب صحیح ہے۔۔۔ نہیں بلکہ صحیح تو بہت کچھ نہیں ہے ۔۔۔ لیکن عورتوں کی تذلیل کا یہاں کیا تعلق ہے۔۔۔۔ کیا یہ بتانا مقصد ہے ۔۔۔۔ ہمارے یوٹیوبرز ک زیادہ تر مواد عورتوں کی تذلیل پر ہوتا ہے۔۔۔۔
جو عورتیں باہر جاکر کام کرتی ہیں باس کی باتیں سُنتی ہیں وہ بھی تو ایک ذلالت ہی ہے اِس سے اچھا ہے اپنا گھر میں بیٹھ کر کام کریں
 
برا نہ مانئیے گا ۔۔۔۔ لوگ کمانے کے لئے ۔۔۔ یوٹیوب پر ہر قسم کا جھوٹ پھیلاتے ہیں۔۔۔ اتنی گھٹیا ویڈیوز ہوتی ہیں۔۔۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ایک سلیبرٹی ویڈیو دیکھ رہی تھی۔۔۔ٹائٹل تھا۔۔۔۔ پاکستانی ایکٹرسز جنھوں نے نان مسلمز سے شادی کی۔۔۔۔ ثنا جاوید کی تصویر آرہی تھی تو دیکھی۔۔۔۔ عمیر جسوال کو ہندو کہا ہوا تھا۔۔۔۔حالانکہ بندہ مسلمان ہے اور ایک انٹرویو میں تہجد پڑھنے کے بارے تک بتایا ہوا ہے۔۔۔۔

ویڈیو بنانے والے نے سنسنی خیر ٹائٹل بنایا۔۔۔ ہم نے دھوکا کھا کر وییڈیو دیکھی۔۔۔ اب اس کی کمائی کا ذریعہ تو جھوٹ۔۔۔ دھوکا۔۔۔ہوا تو ایسی کمائی کا کیا فائدہ؟۔۔حلال بھی ہوگی یا نہیں۔۔۔۔اسلام میں جھوٹ اور دھوکے بازی سے دور رہنے کا حکم ہے۔۔۔۔۔

ethics ہوتے ہیں ہر چیز کے۔۔۔۔ یہاں تو جسے دیکھو جھوٹی ویڈیوز بنا کار کما رہا ہے۔۔۔۔ آپ ethics... حلال حرام پر بات کریں۔۔۔۔ اس کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں۔۔۔۔۔۔
یہ چیزیں تو ہر ویب سائٹس پر ہی ہوتی ہیں ویسے بھی میں کوئی یوٹیوب کا ترجمان نہیں ہوں پھر بھی بتاتا ہوں کہ اردومحفل پر بھی کتنی بار ہم لوگ پالیسی کے خلاف مراسلے کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مراسلے حذف کئے جاتے ہیں اب ان مراسلوں کی وجہ سے اردو محفل ویب سائٹ کا تو کوئی قصور نہیں ہے
اِسی طرح یوٹیوب بھی ہے اچھے بُرے لوگ وہاں بھی ہیں۔ اور یوٹیوب پر بھی رپورٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے یا کوئی گالی اخلاق سے گِری ہوئی بات یا کسی کی بے عزتی وغیرہ کی ہے تو اُس کو پورا حق ہے کہ وہ رپورٹ کرے یوٹیوب والے اُس کی ویڈیو کو ہٹاکر اُس کو ایک اسٹرائیک دیتے ہیں۔
 
باقی تو سب صحیح ہے۔۔۔ نہیں بلکہ صحیح تو بہت کچھ نہیں ہے ۔۔۔ لیکن عورتوں کی تذلیل کا یہاں کیا تعلق ہے۔۔۔۔ کیا یہ بتانا مقصد ہے ۔۔۔۔ ہمارے یوٹیوبرز ک زیادہ تر مواد عورتوں کی تذلیل پر ہوتا ہے۔۔۔۔
میرا مقصد عورتوں کی تذلیل کرنا یا کچھ اور نہیں بلکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ عورتوں کو کسی غیر کی باتیں نہ سُننی پڑے جب گھر میں بیٹھ کر کام کرنے کا موقع مِل رہا ہے تو اُس کو جوائن کرنا چاھئیے۔
 
آخری تدوین:
Top