تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

ناصر رانا

محفلین
محفل کے تمام اراکین و غیر اراکین حاضریں و صرف حاضرین کو آداب!
مجھ نکمے نالائق و نابکار کا نام ناصر رانا ہے اور پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینئر ہوں۔ رہنے والا کراچی کا ہوں اور اتفاق سے پیدا بھی اسی روشنیوں کے شہر میں ہوا تھا۔ عمر کے لحاظ سے زندگی کی تیس بہاریں دیکھ چکا ہوں مگر ابھی بھی خود کو جوان محسوس کرتا ہوں(اور ہوں بھی)۔ شاعری سے کچھ خاص شغف نہیں ہے مگر کبھی کبھی کسی شعر پر پھڑک بھی جاتا ہوں۔ ویسے تو لگ بھگ پورا دن ہی آن لائن ہوتا ہوں مگر فیلڈ انجینئر ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات سفر (اردو والا بھی اور انگلش والا بھی) میں ہوتا ہوں جس کی وجہ سے ہمہ وقت نیٹ دستیاب نہیں ہوتا۔
اپنی شان میں گستاخی اسلئے کی کہ اتنی پیاری اور اچھی محفل کو اتنی دیر میں کیوں کھوجا اور اس پر مستزاد کہ کھوجنے کے باوجود شرکت نہیں کی۔
اردو محفل میں آمد کی وجہ تسمیہ یہ بنی کہ ایک ہستی کو شاعری سے کچھ شغف ہے اور اسی کی خاطر ادھر ادھر سے اوٹ پٹانگ شاعری ڈھونڈ ا کرتا تھا۔ ایک دن اسی طرح کچرا چنتے چنتے اچانک جیسے ہزار کا نوٹ مل گیا ہو گویا (یعنی اردو محفل کا لنک ملا) جب سے ہی اچھے اور معیاری کلام کی تلاش میں ادھر آنا معمول تو بن گیا مگر یہاں ایک سے ایک گوہر نایاب دیکھ کر اتنی جرات نہیں پائی کہ باقاعدہ ممبر بنوں (سچ پوچھیں تو احساس کمتری محسوس ہوتا تھا)۔ پھر اسی ہستی کی فرمائش پر اچھی اور معیاری فورم کی تلاش میں سرگرداں ہوا اور آج یہاں اپنا تعارف پیش کر رہا ہوں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
محفل کے تمام اراکین و غیر اراکین حاضریں و صرف حاضرین کو آداب!
جیتے رہو ...:)
مجھ نکمے نالائق و نابکار کا نام ناصر رانا ہے
آپ صرف نام بتا دیتے باقی القابات ہم پر چھوڑ دیتے :cool:
رہنے والا کراچی کا ہوں اور اتفاق سے پیدا بھی اسی روشنیوں کے شہر میں ہوا تھا۔
اس میں اتفاق کیا ہے ... :eek:
زندگی کی تیس بہاریں دیکھ چکا ہوں مگر ابھی بھی خود کو جوان محسوس کرتا ہوں(اور ہوں بھی)
جب ہم بیالیس سال میں لڑکپن محسوس کر رہے ہیں تو آپ کا تو بچپنا ٹہرا :LOL:
اپنی شان میں گستاخی اسلئے کی کہ اتنی پیاری اور اچھی محفل کو اتنی دیر میں کیوں کھوجا اور اس پر مستزاد کہ کھوجنے کے باوجود شرکت نہیں کی۔
بس جی اسی لئے توفیقات کی دعا کرنی چاہیے ....;)
ادھر ادھر سے اوٹ پٹانگ شاعری ڈھونڈ ا کرتا تھا۔ ایک دن اسی طرح کچرا چنتے چنتے اچانک جیسے ہزار کا نوٹ مل گیا ہو
کتنے افسوس کی بات ہے اتنے قلابے ملانے کے بعد آپ کہہ رہے ہیں یہاں کا لنک اوٹ پٹانگ کچرے کنڈی سے ملا اور ہزار کا نوٹ آپ نے اتنا بڑا سمجھ لیا واقعے انجینیر ہو نہ بھائی ؟؟ o_O
یہاں ایک سے ایک گوہر نایاب دیکھ کر اتنی جرات نہیں پائی کہ باقاعدہ ممبر بنوں
آپ نایاب بھائی کو کیسے جانتے ہیں انھیں تو ہم نہیں جان پائے ابھی تک ...:ROFLMAO:

پھر بھی ...خوش آمدید ............... :)
 
فاتح

لائبریرین
ناصر رانا صاحب محفل میں خوش آمدید۔ یوں محفل میں ایک اور رانا صاحب کا اضافہ ہوا۔
اور ہاں، اس ہستی کو ہمارا سلام کہنا مت بھولیے گا۔
اردو محفل میں آمد کی وجہ تسمیہ یہ بنی کہ ایک ہستی کو شاعری سے کچھ شغف ہے اور اسی کی خاطر ادھر ادھر سے اوٹ پٹانگ شاعری ڈھونڈ ا کرتا تھا۔
پھر اسی ہستی کی فرمائش پر اچھی اور معیاری فورم کی تلاش میں سرگرداں ہوا
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم ناصر رانا بھائی محفل اردو میں دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اس ہستی کے لیئے نیک خواہشات جسے خوش ر کھنے کی کوشش نے آپ کو محفل کی راہ دکھا دی ۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
آپ نایاب بھائی کو کیسے جانتے ہیں انھیں تو ہم نہیں جان پائے ابھی تک ...:ROFLMAO:
نایاب بھائی کو ایسے جانتے ہیں کہ نایاب بھائی بھی نے اسی راہ چلتے "خوبصورت نظمیں " پائی تھیں ۔
قدر مشترک یہی کہ مقصود تھا " اُس " کو خوش کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
ناصر رانا

محفلین
جی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ اسے اجازت سمجھوں یا دعا؟؟ :eek:
آپ صرف نام بتا دیتے باقی القابات ہم پر چھوڑ دیتے :cool:
چلیں جی ہم نے ابتدا کردی آپ انتہا کردیں۔۔۔۔:act-up:
اس میں اتفاق کیا ہے ... :eek:
اتفاق اس میں یہ ہے کہ اس دن اور بھی بہت سے بچے پیدا ہوئے تھے ۔۔۔ شاید عالم ارواح میں آپسی اتفاق ہوگا۔۔۔:meeting:
جب ہم بیالیس سال میں لڑکپن محسوس کر رہے ہیں تو آپ کا تو بچپنا ٹہرا :LOL:
اس پر تو آپ کے تخیل کو داد دینا ہوگی۔۔۔ یعنی کہ اس قدر کسرنفسی؟؟ :crying1:
کتنے افسوس کی بات ہے اتنے قلابے ملانے کے بعد آپ کہہ رہے ہیں یہاں کا لنک اوٹ پٹانگ کچرے کنڈی سے ملا اور ہزار کا نوٹ آپ نے اتنا بڑا سمجھ لیا واقعے انجینیر ہو نہ بھائی ؟؟ o_O
برادر ویسے تو یہ تمثیل تھی مگر آپ چونکہ اب بات اپنی انجینئرنگ پر آئی ہے تو سمجھائے دیتے ہیں۔
ہزار کا نوٹ فی زمانہ واقعی اتنا بڑا نہیں ہے مگر جب اس کا باقی کے کچروں سے موازنہ کیا جائے تو ہزار کیا سو کا نوٹ بھی کچھ نہ کچھ وقعت رکھتا ہے۔
رہا یہ اعتراض کہ یہاں کا لنک کچرا کنڈی سے کیوں ملا تو کنول بھی تو کیچڑ میں ہی کھلتا ہے مگر معترضین کو کبھی اعتراض نہیں ہوا۔ گدڑی میں لعل ملنے پر بھی کچھ نہیں بولے۔
بولے تو جب بولے جب ہم بولے۔۔۔۔ :cry::cry::cry:
آپ نایاب بھائی کو کیسے جانتے ہیں انھیں تو ہم نہیں جان پائے ابھی تک ...:ROFLMAO:
بس بھائی جی یہ تو حد ہی ہوگئی۔۔ یعنی کہ تعارف میں بتایا بھی ہے کہ مصروفیات کی وجہ سے سفر میں ہوتا ہوں یعنی نایاب ہوتا ہوں اب ایک نایاب دوسرے نایاب کو نہ جانے تو کیا دستیاب کو جانے گا۔
جان کر انجان بنتے ہیں آپ بھی۔ :-P:-P

سواگت کا بہت بہت شکریہ۔ اوپر کے تمام جملے محض ازراہ تفنن لکھے ہیں کسی قسم کی دل ازاری محض اتفاقیہ ہوگی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ اسے اجازت سمجھوں یا دعا؟؟ :eek:

چلیں جی ہم نے ابتدا کردی آپ انتہا کردیں۔۔۔۔:act-up:

اتفاق اس میں یہ ہے کہ اس دن اور بھی بہت سے بچے پیدا ہوئے تھے ۔۔۔ شاید عالم ارواح میں آپسی اتفاق ہوگا۔۔۔:meeting:

اس پر تو آپ کے تخیل کو داد دینا ہوگی۔۔۔ یعنی کہ اس قدر کسرنفسی؟؟ :crying1:

برادر ویسے تو یہ تمثیل تھی مگر آپ چونکہ اب بات اپنی انجینئرنگ پر آئی ہے تو سمجھائے دیتے ہیں۔
ہزار کا نوٹ فی زمانہ واقعی اتنا بڑا نہیں ہے مگر جب اس کا باقی کے کچروں سے موازنہ کیا جائے تو ہزار کیا سو کا نوٹ بھی کچھ نہ کچھ وقعت رکھتا ہے۔
رہا یہ اعتراض کہ یہاں کا لنک کچرا کنڈی سے کیوں ملا تو کنول بھی تو کیچڑ میں ہی کھلتا ہے مگر معترضین کو کبھی اعتراض نہیں ہوا۔ گدڑی میں لعل ملنے پر بھی کچھ نہیں بولے۔
بولے تو جب بولے جب ہم بولے۔۔۔۔ :cry::cry::cry:

بس بھائی جی یہ تو حد ہی ہوگئی۔۔ یعنی کہ تعارف میں بتایا بھی ہے کہ مصروفیات کی وجہ سے سفر میں ہوتا ہوں یعنی نایاب ہوتا ہوں اب ایک نایاب دوسرے نایاب کو نہ جانے تو کیا دستیاب کو جانے گا۔
جان کر انجان بنتے ہیں آپ بھی۔ :-P:-P

سواگت کا بہت بہت شکریہ۔ اوپر کے تمام جملے محض ازراہ تفنن لکھے ہیں کسی قسم کی دل ازاری محض اتفاقیہ ہوگی۔
بہت خوب ... :)
 
شکیب

محفلین
کبھی کبھی کسی شعر پر پھڑک بھی جاتا ہوں
قابلِ پھڑک شعر کی کوئی مثال :)
پنی شان میں گستاخی اسلئے کی کہ اتنی پیاری اور اچھی محفل کو اتنی دیر میں کیوں کھوجا
نئے ممبروں کو تاکید کرتا ہوں کہ ”آتے جاتے رہیے“۔۔۔ آپ اِدھر ہی رہیے۔
 
Top