انڈین پریمئیر لیگ 2016

یاز

محفلین
دریں اثنا روہیت شرما اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے ڈومینی اور سیمسن کی محنت کو خاک میں ملاتے ہوئے۔
 

یاز

محفلین
تاہم باؤلرز کی جانب سے تین چار بہت اچھے اوورز کرانے کے بعد میچ پھر مشکل ہوتا ہوا۔
 

یاز

محفلین
آخری اوور میں 21 رنز درکار۔ پولارڈ چھکا لگانے کے بعد آؤٹ ہو چکا ہے۔ اب روہیت ہی روہیت باقی ہے۔
 

یاز

محفلین
چھکے کے فوراً بعد شرما جی رن آؤٹ۔ اور نتیجتاً ممبئی انڈین کی ٹیم بھی میچ ہار گئی۔
 
پنجاب کو جلد از جلد ملراور جانسن کو ڈراپ کر کے کسی او ر کھلاڑی کو موقع دینا ہوگا۔
ویسے پنجاب نے ملر اورمیکسویل کے نام پر جوا کھیلا تھا۔جوکہ حسب توقع کیش نہیں ہو رہا۔
 
دھونی کی پونے نے حیدرآباد کو باآسانی زیر کر لیا۔
حیدر آباد کو تو تقریباً دھڑن تختہ ہو ہی چلا تھا لیکن دھاون کی قریب قریب رن اے بال ففٹی اور بونیشورکمار کے کیمیو سے کچھ حالت سنبھلی۔
119 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پونے نے گیارہ اوورز کیبعد 94-3 رنز بنائے تھے کہ بارش نے آ لیا
یوں ڈک ورتھ لوئس کے تحت پونے نے میچ 34 رنز سے جیت لیا۔
 
کرک انفو کا ٹویٹ
Man of the Match in last three #IPL2016 games
Ashok Dinda Parthiv Patel Suryakumar Yadav
معلوم نہیں کرک انفو نے کیا سوچ کر یہ ٹویٹ کیا لیکن مجھے پتہ نہیں کیوں ہاسا جیا آ ریا اے :پ
 
Top