انڈین پریمئیر لیگ 2016

السلام علیکم۔
آئی پی ایل کا 9واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگی۔اس میں 8 ٹیمز شامل ہو رہی ہیں۔جنکے نام اور کپتان درج ذیل ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائڈرز (گوتھم گھمبیر)
ممبئی انڈئینز (روہت شرما)
گجرات لائنز (سریش رائنا)
رائل چیلنجرز بنگلور(ویرات کوہلی)
رائزنگ پونے سپر جائینٹس (مہندرا سنگھ دھونی)
سن رائزر حیدر آباد(ڈیوڈ وارنر)
دہلی ڈیر ڈیولز (ظہیر خان)
کنگز الیون پنجاب(ڈیوڈ ملر)

ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 60 میچز کھیلے جائینگے۔فائنل 29 مئی کو کھیلا جائےگا۔
 
آج افتتاحی میں دفاعی چمئپن ممبئی انڈئینز ، ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب کپتان مہندار سنگھ دھونی کی ٹیم پونے سپر جائنٹس آمنے سامنے ہونگی۔

وعلیکم السلام
ویسے میں نے پہلے کبھی آئی پی ایل کو فالو نہیں کیا۔اس بار کوشش کرتے ہیں۔
فکر نیست شد، اس دفعہ آپ نے فالو نہ بھی کیا میں ٹیگ کر کر کے فالو کروا دوں گا۔;)
 
اگر سکواڈ کے اعتبار سے بات کروں تو ممبئی اور بنگلور کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔بلاتبصرہ
دھونی کی کپتانی میں پونے اپ سیٹ کر سکتی۔
حیدر آباد مضبوط اور متوازن ٹیم ہے اس دفعہ ،لہذا انکے فینز بھی پر امید رہ سکتے۔
گجرات کی ٹیم پہلی دفعہ انٹری مار رہی اور سریش رائنا پہلی دفعہ کپتانی کا بوجھ اٹھا رہے اسلئے ان پ دباؤ ہوگا لیکن برینڈن،براوو،جدیجا،کارتھک،فالکنر، فنچ کی موجودگی میں کافی بہتر کارگردگی دکھا سکتی۔
کولکتہ کی باؤلنگ لائن اپ کافی بہتر ہے اگر سنیل نارائن کھیل پائے تو مزید مضبوط ہو جائے گی۔اور دہلی والے ورلڈ کپ کے ہیرو بریتھ ویٹ، جین پال ڈومینی اور کوئنٹن ڈی کوک کے آسرے اس دفعہ دھمال ڈالنے کے موڈ میں ہیں۔
اگرچہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کا سارا دارومدار ملر اور میکسویل پر ہے۔
لیکن پریتی (پنجاب)کی محبت میں میری ہمدردیاں پنجاب کیساتھ ہیں۔
 
دنیا بھر کے کرکٹرز اور ان کے ضمیروں کی خرید و فروخت کی ساری پلاننگ کا مرکز اور بک میکروں کی شیطانیت کا گڑھ یہی آئی پی ایل ہی ہے۔
بہت بہتر بھائی،اسی لئے باضمیر قوم کے با ضمیر کھلاڑی اس لیگ میں حصہ نہیں لیتے۔
 
بہت بہتر بھائی،اسی لئے باضمیر قوم کے با ضمیر کھلاڑی اس لیگ میں حصہ نہیں لیتے۔
صاحب میں جانتا ہوں کہ ہندوستان اپ کا فیورٹ ملک اورلفظ پاکستان آپ کی چھیڑ ہے ۔ پاکستان اورپاکستانی قوم کے حوالے سے آپ کی ریڈی میڈ رگ طنر پھڑک پڑتی ہے۔ لیکن پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے ولے بھارتی تھنک ٹینک کی باندی اس آئی پی ایل بک میکر مافیوں کے آلہ کار کئی پاکستانی کرکٹرز اور سب سے بڑھ کر بھارتی چینلوں کے پیڈ پاکستانی مبصرین بھی ہیں۔ پاکستانی بکاؤ مال کرکٹرز ائی پی ایل میں نہ کھیل کر بھی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے کیلیے اس کے کتھ پتلی بنتے ہیں
 
آخری تدوین:
ممبئی انڈئینز 121-8
ہربھجن سنگھ نے 30 گیندوں میں 45 رنز بنا کر ممبئی کے ٹوٹل کو کچھ تقویت بخشی ہے۔پھر بھی اتنا بڑا ٹوٹل نہیں ہے۔
 
اجنکیا راہانے جو کہ قبل از ہذا آئی پی ایل راہول ڈریوڈ سے مستفیض ہوتا رہا،اور ایک بہترین بلے باز بن کر ابھرا ۔
اب مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں کھیل کر مزید نکھرجائے گا۔
قصہ مختصر "دی وال ٹو" از کمنگ۔
 
محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم۔
آئی پی ایل کا 9واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگی۔اس میں 8 ٹیمز شامل ہو رہی ہیں۔جنکے نام اور کپتان درج ذیل ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائڈرز (گوتھم گھمبیر)
ممبئی انڈئینز (روہت شرما)
گجرات لائنز (سریش رائنا)
رائل چیلنجرز بنگلور(ویرات کوہلی)
رائزنگ پونے سپر جائینٹس (مہندرا سنگھ دھونی)
سن رائزر حیدر آباد(ڈیوڈ وارنر)
دہلی ڈیر ڈیولز (ظہیر خان)
کنگز الیون پنجاب(ڈیوڈ ملر)

ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 60 میچز کھیلے جائینگے۔فائنل 29 مئی کو کھیلا جائےگا۔
اپنی تو شروع سے RCB ہے
 
arifkarim

معطل
دنیا بھر کے کرکٹرز اور ان کے ضمیروں کی خرید و فروخت کی ساری پلاننگ کا مرکز اور بک میکروں کی شیطانیت کا گڑھ یہی آئی پی ایل ہی ہے۔
تو پی ایس ایل کیا دنیا بھر کے فرشتوں کا گڑھ ہے؟

صاحب میں جانتا ہوں کہ ہندوستان اپ کا فیورٹ ملک اورلفظ پاکستان آپ کی چھیڑ ہے ۔ پاکستان اورپاکستانی قوم کے حوالے سے آپ کی ریڈی میڈ رگ طنر پھڑک پڑتی ہے۔ لیکن پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے ولے بھارتی تھنک ٹینک کی باندی اس آئی پی ایل بک میکر مافیوں کے آلہ کار کئی پاکستانی کرکٹرز اور سب سے بڑھ کر بھارتی چینلوں کے پیڈ پاکستانی مبصرین بھی ہیں۔ پاکستانی بکاؤ مال کرکٹرز ائی پی ایل میں نہ کھیل کر بھی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنے کیلیے اس کے کتھ پتلی بنتے ہیں
جی بالکل۔ پاکستان کی تمام تر ناکامیوں کا ذمہ دار ہندوستان ہے۔ یہ بات تو آپ لوگوں کو ۱۹۶۷ سے یاد ہونی چاہیے جب سارا ہندوستان پاکستان نہیں بن سکا تھا۔
 
پونے 8اوورز کیبعد 66-0
فیف اور راہانے بہت ہی عمدہ کھیل پیش کر رہے۔
دھونی کی کپتانی کی ایک مرتبہ پھر واہ واہ ہونے کو ہے۔
 
بنگلور،آئی پی ایل کی جنوبی افریقہ ہے۔پلس اے بی بھی ہے ۔
اپنی تو شروع سے RCB ہے

پاء جی جان دیو۔کہیڑے کمی پین لگے اوہ۔
تو پی ایس ایل کیا دنیا بھر کے فرشتوں کا گڑھ ہے؟

جی بالکل۔ پاکستان کی تمام تر ناکامیوں کا ذمہ دار ہندوستان ہے۔ یہ بات تو آپ لوگوں کو ۱۹۶۷ سے یاد ہونی چاہیے جب سارا ہندوستان پاکستان نہیں بن سکا تھا۔
 
Top