انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

شمشاد

لائبریرین
تو اس سے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ سائنس صحیح ہے، لیکن سائنس بھی تو انسان کی اپنی ایجار کردہ ہے۔
 
عسکری

معطل

ہمیں کیا پڑی ہے جی وقت خود کر رہا ہے سب کچھ ۔ہماری اپنی سوچ ہے اور ہم اس میں بہتر فیل کرتے ہیں بانسبت مذھب کے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب اگر تو انٹرویو دینا ہے تو بروقت جواب بھی دیا کریں یہ کیا ایک سوال کا جواب کبھی دو ہفتے بعد آ رہا ہے اور کبھی دو دنوں کے بعد۔

خیر آپ کے نظریے کے مطابق یہ زمین جس پر بے شمار پہاڑ اور دریا اور سمندر ہیں یہ کائنات جن میں آپ کی سائنس یہ کہتی ہے یہ انگنت سیارے اور کہکشاں ہیں یہ سب بگ بینگ کے نتیجے میں وجود میں آئے جیسا کہ گزشتہ سال یا شاید اس سے پہلے ایک تجربہ بھی کیا گیا، تو یہ تو بتائیں ایک چھوٹا سا تجربہ کر کے کہ اگر ایک بہت بڑے درخت کو کسی دھماکے سے اڑا دیا جائے تو نتیجے میں آپ کو کیا ملے گا، کیا اس دھماکے کے نتیجے میں اس لکڑی کے درخت سے صوفہ سیٹ، کرسیاں، میز، پلنگ وغیرہ وجود میں آ جائیں گے؟
 
او جی مشن اتنے ہیں کہ ٹائم ہی نہیں ملتا ۔

ویسے بگ بانگ تو ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کیا جاتا ہے رہی بات تخلیق کی تو کہاں سائنس نے کہا کہ دھماکہ ہوا اور سب بن گیا بلکہ دھماکے کے لاکھوں سال تک تو زمیں بے حد گرم رہی ۔ایک اندازے کے مطابق 60 ملین سال لگے اس کام کو تو آپ نے کیسے کہہ دیا کہ دھماکہ ہوا اور سب بن گیا ۔یہ تو خود مزہبی پیشوا یا ان کو ماننے والے بتائیں کہ وہ کیسے کہتے ہیں کہ 6 دن میں کسی نے بنا دی یہ سب کچھ یا پھر اسے دکھائیں جس نے بنایا ۔ اب ان تک بندیوں سے کام نہیں چلے گا کہ اس کی یہ نشانی وہ نشانی دیکھ لو ۔ اس طرح میں کہتا ہوں میڈونا میری گرل فرینڈ تھی نشانی یہ ہے کہ مرے کمپیوٹر میں اس کی 4000 پکز ہیں ہہہہہہہہہہہہہہ کیا کوئی مانے گا؟ ۔اصل میں جب بھی کوئی جدید تحقیق سامنے آتی ہے تو مذھبی ٹھیکے دار بھاگ کر جاتے ہیں اور اپنی کتابوں کو چھانٹ پیٹ کر الٹی سیدھی باتیں نکال لاتے ہیں کہ دیکھو ہمارے مذہب نے تو ہزاروں سال پہلے یہ کہا دیا تھا ۔اور جب وہ تحقیق رد ہو جاتی ہے تو سائنس نئی تحقیق کو مان لیتی ہے اور مذہب آئیں بائیں شائیں کرتا رہتا ہے ۔ سائینس میں کوئی قانون اٹل نہیں یہ مزہب ہی ہے جو کہتا ہے منہ بند اور سنو جو کسی نبی بھگوان اوتار دیوتا نے ایام جنگل میں کہا تھا وہی سب کچھ ہے اور اس سے آگے پوچھنا آگ کی وادی میں دھکیل دے گا ۔ جبکہ ایتھی ازم میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
60 ملین سال تک گرم رہنے کے بعد یہ پہاڑ یہ دریا یہ سمندر اپنے آپ بن گئے تھے؟

یہ کائنات کا جو نظام چل رہا ہے، کہ زمین اپنے محور کے گرد 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہی ہے۔ اگر یہ رفتار 100 میل فی گھنٹہ رہ جائے تو ہمارے دن رات کی لمبائی آج کی نسبت سے 10 تنا بڑھ جائے اور سورج کی گرمی اس طویل دن کے اندر سبزیوں اور دیگر نباتات کو جھلسا کر رکھ دے۔ ادھر لمبی لمبی راتوں میں نئی نئی کومپلیں یخ بستہ ہو کر رہ جائیں۔ زمین کا ترچھہ پن جسے ہم 23 درجے کا زاویہ کہتے ہیں ہمارے موسموں کا باعث بنتا ہے۔ اگر اس کے اندر یہ ٹیڑھ نہ ہوتی تو سمندر کے بخارات شمال جنوب کی طرف چلے جاتے جو ہمارے لیے کئ برفانی بر اعظم تیار کرتے چلے جاتے۔

اگر ہمارا چاند فرض کیجئے اپنے حقیقی فاصلے کی بجائے زمین سے پچاس ہزار میل دور ہوتا تو سمندر کی لہریں اتنی زیادہ ہوتیں کہ ہمارے تمام بر اعظم دن میں دو مرتبہ زیر آب آ جایا کرتے۔ یہاں تک کہ پہاڑ بھی آہستہ آہستہ کٹ کٹ کر ریزہ ریزہ ہو جاتے۔ اگر سطح زمین اپنی موجودہ موٹائی سے صرف 10 فٹ اور زیادہ موٹی ہوتی تو آکسیجن پیدا ہی نہ ہو سکتی۔ جس کے بغیر حیوانی زندگی کا خاتمہ ہو جاتا۔اگر سمندر چند فٹ اور گہرے ہوتے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن جذب ہو کر رہ جاتیں اور نباتات کا وجود باقی نہ رہتا۔یا اگر ہماری فضا لطیف تر ہوتی تو لاکھوں ٹوٹنے والے ستارے جو روزانہ خلا میں جل کر رہ جاتے ہیں زمیں کے ہر حصے سے ٹکراتے اور ہر جگہ آگ لگا دیتے ۔ ان وجوہ سے اور ان جیسی کئی مثالوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک کروڑویں حصے میں بھی اس امر کا امکان نہیں پایا جاتا کہ ہمارا سیارہ یعنی زمین ایک اتفاقی حادثہ کا نتیجہ ہے۔ تو کون ہے جو ان سب کو چلا رہا ہے؟
 
ان کو کوئی نہیں چلا رہا بھائی جی نا کسی میں اتنی طاقت ہے کہ چلاےئ یہ سب ہوتا جا رہا ہے اور جیسے جیست وقت کزرتا جا رہا ہے معاملہ خود خود خراب ہوتا جا رہا ہے یہ کائنات نا کبھی ایسی تھی نا ایسی رہے گی یہ جہاں ہے موجودہ جگہ پر یہ اس سے ہٹے گی بھی کیونکہ ہی کہیں سے ہٹ کر یہاں پہنچی ہے جیسی آب و ہوا اب ہی ایسی نا تھی نا رہے گی ۔ پر یہ کہنا کہ کسی نے بنائی ہے اور کسی کام کے لیے بنائی ہے اب مطابقت نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ انسان سہارا ڈھونڈھتا ہے کسی کا جو اس کے خیال میں رہے جس پر وہ ہر کامیابی ناکامی غم خوشی میں شریک رکھے چاہے وہ ہو ہی نا ھھھھھھھھھھھھھھ:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اس کائنات کو کونی نہیں چلا رہا تو یہ چل کیسے رہی ہے؟

ایک بات تو بتائیں کہ جب عورت کے اندر حمل ٹھہرتا ہے تو سائنس یہ بتاتی ہے کہ نطفہ بچہ دانی کی دیوار سے چپک جاتا ہے، آپ اس کو سائنس کی رو سے تو مانتے ہی ہوں گے۔
 
ِآپ بھی نا شمشاد بھائی مجھ سے ایسے پوچھتے ہیں جیسے اب میں عمل تولید سے لے کر دنیا کی تاریخ اور کائنات کے مستقبل تک سب سوالوں کے جواب دے دوں ۔ میرا اپنا علم ناقص ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ میں اتنا بڑا مفکر ہوں کے بحث کر سکوں ۔ لیکن میرا ایک نظریہ ہے جسے میں مانتا ہوں جیسے ایک مسلمان یہودی ہندو اور یہ میرا حق ہے کہ میں اپنے لیے راستہ چنو جو مجھے ٹھیک لگے اور جس سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو اور میرا نظریہ دوسروں کو ایفکٹ نا کرے ۔کیا میں غلط ہوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے۔

آپ کے پیشے کے مطابق آپ کئی ایک مشینوں پر کام کرتے ہیں۔ یہ مشینیں بھی کسی نہ کسی نے تو بنائی ہوں گی اور اس حساب سے بنائی ہوں گی کہ ان سے مطلوبہ کام لیا جا سکے، کوئی نہ کوئی تو ان کا خالق ہو گا، پھر یہ کہ جب یہ استعمال ہوں گی تو ان میں خرابی بھی پیدا ہو گی، پھر ان خرابیوں کو دور بھی کرنا ہو گا۔ اور کوئی تو ہو گا جس نے آپ کو ان مشینوں کو سمجھنے، ان سے کام لینے اور خراب ہو جائیں تو ان خرابیوں کو دور کرنے کی تربیت دی ہو گی۔ ظاہر ہے یہ کام آپ کو خود بخود تو نہیں آیا ہو گا۔ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں ناں۔
 
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ پھر وہی بات بنائی ہیں بھئی کوئی پاگل بھی نہیں کہا سکتا کہ نہیں بنائی پر ہر مشین کا الف سے ی تک پتہ ہے کس نے کب کہان کیوں بنائی یہ نہیں کہ کوئی دو رائے ہو پر مذہب کو دیکھ لیں 20 بڑے مزاہب میں سے ہر ایک کی اپنی کہانی ہے ہر ایک اپنی اپنی بات کرتا ہے ۔مشین اور مذہب ایک نہیں بھائی جی
 
شمشاد

لائبریرین
جناب آپ ہر بات میں مذہب کو کیوں گھسیٹ لاتے ہیں جب کہ آپ مذہب کو مانتے ہی نہیں، کہیں آپ اس سے خوفزدہ تو نہیں؟

جب ایک چھوٹی سی چیز کسی نے بنائی اور اس کے کچھ نہ کچھ اغراض و مقاصد بھی ہیں اور آپ کو اس کی تربیت بھی دی تو اتنی بڑی بڑی چیزیں کیسے بغیر کسی اغراض و مقاصد کے پیدا ہو گئیں؟
 
نہیں میں نہیں آپ دانسہ ایسا سوال کر رہے ہیں میں نے تو مذہب کا داخلہ بند کر دیا آپ اسے سوالات سے نکال دیں ایک پکے ملحد سے کیا بحث ۔ہو گا جو ہے میں کسی خالق کو نہیں مانتا میری بلا سے بناتا رہے ۔آپ کوئی اور سوال کریں بس یہ معاملہ ختم میں کافر آپ مسلمان نہ میں اپ کو اپنے جیسا بنا رہا ہوں نا آپ کوشش کریں کہ میں آُ جیسا بنوں معاملہ ختم ۔ اور سوال اب ٹھیک ہے نا :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اور قسم کے سوالات کے جوابات تو پہلے ہی آ چکے ہیں۔

میں تخلیق کے مسئلے پر آپ کا نظریہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔
 
میرا نظریہ وہی ہے جو اوپر کئی بار میں بیان کر چکا اور ویسے بھی اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟ مجھے نہیں لگتا کہ کائنات کے نظریے کا ایتھی ازم سر براہ راست تعلق ہے ایک انسان کا تخلیاتی چیزوں سے کسی بھی وقت اعتبار اٹھ سکتا ہے جیسا کہ میرا
 
انتہا

محفلین
شمشاد بھائی! ویسے انٹرویو میں عام طور پر صرف سوالات کیے جاتے ہیں، انٹرویو دینے والے کو اپنے نکتہ نظر سے قائل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ میں غلط تو نہیں کہہ رہا؟
 
Top