انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

ساجد

محفلین
مان لیا جائے کہ انسان نے خدا کی تخیلاتی ایجاد کر ڈالی پھر بھی سوال یہ ہے کہ خود انسان کی تخلیق کیسے ہوئی؟۔ اگر انسان کا وجود خود ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے تو پھر وہ خدا کا خالق کیوں کر ہو سکتا ہے؟، کیوں کہ وہ تو خود کی تخلیق کے لئیے کسی اور طاقت کا محتاج تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی زندگی میں اس تبدیلی کی ضرور کوئی خاص وجہ ہے جس کا تعلق آپ کی ذات سے ہی ہو گا کیا آپ وہ ہمیں بتانا پسند کریں گے؟
کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو بچپن میں مذہب کی تھوڑی بہت تعلیم تو دی گئی ہوگی۔

تھوڑی بہت نہیں، میرے خیال میں بہت زیادہ تعلیم دی گئی تھی۔ ان کا تعلق مدینہ المنورہ سے ہے۔ ان کے والدین اب بھی مدینہ المنورہ میں ہی رہتے ہیں۔ اور یہ اکثر جدہ سے انہیں ملنے جاتے رہتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بات بندر سے شروع نہیں ہوئی نظرے میں بات یک خلوی جاندار سے شروع ہوئی تھی جو لاکھوں سال میں پانی کے اندر پہلا خلیہ بنا تھا وہاں سے جان کی ابتداء کہی جاتی ہے بندر تو وسطی جانداروں بھی نہیں تھا یہ ماڈرن جانداروں کا حصہ ہے جناب

یک خلوی جاندار کس کی پیداوار ہے، پانی اور پانی کے اندر پہلا خلیہ کیسے بنا اور کس نے بنایا؟
 
عسکری

معطل
مان لیا جائے کہ انسان نے خدا کی تخیلاتی ایجاد کر ڈالی پھر بھی سوال یہ ہے کہ خود انسان کی تخلیق کیسے ہوئی؟۔ اگر انسان کا وجود خود ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے تو پھر وہ خدا کا خالق کیوں کر ہو سکتا ہے؟، کیوں کہ وہ تو خود کی تخلیق کے لئیے کسی اور طاقت کا محتاج تھا۔

نہیں انسان کسی کا محتاج نہیں تھا انسان نے مزھب کی بنیاد سہارے کے لیے رکھی اولین انسانوں نے (جو یک خلیے سے ارتقاء کر کے لاکھوں سال میں انسان بنے تھے) شعور آتے ہے سب سے پہلے موسمی حالات کو اپنا سہارا سمجھا۔ وحشی انسانوں نے اس وقت کی ہر نا سمجھ آنے والی چیز کا خدا بنایا یا وہ اشیاء جو فائدہ یا نقصان دیں جیسے آگ سانپ گاءے کو خدا بنانا ۔ اسی طرح جب یہ چیزیں دسترس میں آ گئیں تو پھر درختوں پہاڑوں سے ہوتا ہوا تصور خدا سمندروں میں جا بسا جب انسان نے سمندر چیر ڈالے تو تصور خدا نے آسمان میں جا کر پناہ لی ۔ اور اب جب آسمان بھی تابع ہو گئے تو خدا کلاشنکوف میں جا بیٹھا ہے :grin: مانو تو ٹھیک ورنہ ;)
 
عسکری

معطل
لاکھوں سال پہلے پانی کے ایک خلئیے میں جان (روح) کیسے پیدا ہوئی؟

یہ کیا بات ہوئی آپ چکر دے رہے ہیں مجھے؟ :grin: بتایا تو ہے نظریہ ارتقاء میں پوری تھیوری بیان کی گئ ہے کہ کس طرح اتنے طویل عرصے میں بگ بینگ کے بعد زمین ٹھنڈی ہوئی اور اس پر پہلے لحمیاتی سالمے کو بننا کوئی انہونی بات نہیں ۔ ملر کے تجربے نے بنا کو دکھایا تھا کہ کس طرح بے جان سے کیمیائی عمل کے زریعے لحمیاتی سالمے کا وجود ہو سکتا ہے ۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے

http://en.wikipedia.org/wiki/Miller–Urey_experiment
 
عسکری

معطل
یک خلوی جاندار کس کی پیداوار ہے، پانی اور پانی کے اندر پہلا خلیہ کیسے بنا اور کس نے بنایا؟

آپ دونوں بھائیوں کے سوال یکساں ہیں یہ خلیہ بن سکتا ہے کیمیائی عمل سے بلکہ لاکھوں خلیات بنے تھے اور ایسا بنا کر دکھایا گیا ہے

یہ دیکھیں ایسے
http://en.wikipedia.org/wiki/Miller–Urey_experiment
 
عسکری

معطل
آپ کی زندگی میں اس تبدیلی کی ضرور کوئی خاص وجہ ہے جس کا تعلق آپ کی ذات سے ہی ہو گا کیا آپ وہ ہمیں بتانا پسند کریں گے؟
کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو بچپن میں مذہب کی تھوڑی بہت تعلیم تو دی گئی ہوگی۔

ہر زمانے کے بڑے کچھ پرانی چیزوں پر یقین رکھتے ہیں ضروری نہیں کہ ہم بھی ویسا کریں ۔ ویسے مذھب کی تعلیم دی گئی تھی مجھے جس کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی ۔ جدید علوم نے پرانے علوم کی نفی کر دی ہے ۔
 
آپ کہہ رہے ہیں کہ جدید علوم نے پرانے علوم کی نفی کر دی ہے۔ یہاں پرانے علوم سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
مکی

معطل
انٹرویو دلچسب موڑ اختیار کر رہا ہے، اگر جنگ نہ چھڑی تو دلچسبی برقرار رہے گی.. :)
 
فورمز کی دنیا میں ابھی تک جتنے بھی انٹرویو ہوئے ہیں یہ انٹرویو سب سے زیادہ دلچسب ہے۔۔۔۔۔اور اس کا سارا کریڈٹ شمشاد بھائی کو جاتا ہے ۔۔۔۔شمشاد بھائی زندہ باد۔۔۔۔۔
 
آپ کی زندگی میں اس تبدیلی کی ضرور کوئی خاص وجہ ہے جس کا تعلق آپ کی ذات سے ہی ہو گا کیا آپ وہ ہمیں بتانا پسند کریں گے؟
کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو بچپن میں مذہب کی تھوڑی بہت تعلیم تو دی گئی ہوگی۔
دیکھیں مذہب ہر جگہ موجود ہے دنیا میں ایک بھی ایسی قوم نہیں ہے جدھر عقیدہ نہ ہو۔۔۔۔۔۔درحقیقت بچپن میں کچھ واقعات ایسے ہوجاتے ہیں یا پھر نویں دسویں کلاس میں کچھ ایسی کتب ہاتھ لگ جاتی ہیں جو کہ انسان کی شخصیت پر بہت ہی گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔۔۔۔اب میرا تعلق ایک بریولوی طبقہ فکر سے ہے لیکن میرے ایک چچا جو کہ ماشاء اللہ ہر سال حج اور رمضان شریف مدینہ منورہ میں گزارتے ان باتوں کو بالکل بھی نہیں مانتے ہیں۔۔۔۔ تو انسان پر مختلف حالات واقعات گزرتے ہیں اور کوئی بھی خاص واقعہ بعض اوقات قلب و دماغ پر ایسا اثر چھوڑ جاتا ہے کہ انسان اس کے تابع ہوجاتا ہے۔
عقل و دل و دماغ کا مرشد اولین ہے عشق
عشق نہ ہو تو شریعت و دین ہے بتکدہ تصورات
 
Top